مدینہ منورہ کی گلیوں کوچوں تک میں جو سکون اترا ہوا ہے، نور ہی نور پھیلا ہوا ہے وہ کہیں اور نہیں۔۔۔
اور مسجد نبوی تو نور میں ایسی ڈوبی ہے جیسے ہر طرف دھند تیر رہی ہو جس کی مثال کرہ ارض پر کہیں نہیں!!!
یا رب مجھے مدینے میں جانا نصیب ہو
جاکر وہیں پہ اشک بہانا نصیب ہو
دربار مصطفےٰﷺ جو کبھی جاؤں تو مجھے
پھر لوٹ کر وہاں سے نہ آنا نصیب ہو
جلوہ شہہ امم کا میں دیکھوں گا عشق میں
اے کاش مجھ کو روضے پہ جانا نصیب ہو
عشاق مصطفےٰﷺ کی تمنا ہے اے خدا
عشق نبیﷺ میں اشک بہانا نصیب ہو
نعتیں یہیں سے انکو سناتے ہیں ہم سدا
اک بار در پہ جاکے سنانا نصیب ہو
دیتا ہوں واسطہ میں علی کا مجھے خدا
دین نبی پہ جان لٹانا نصیب ہو
سجدے میں عمر بھر یوں نظامی کو یا خدا
عشق نبی میں سر کو جھکانا نصیب ہو
آمین الہی آمین