خرم برادر آپ تو جذباتی ہوگئے۔
میں نے صرف آپکے ایک جملے پر یہ بات کہی تھی کہ کسی شخص کے عزیز و اقارب کے اعمال پر اس شخص کو دوش نہیں دیا جاسکتا۔ باقی شیخ اسامہ بن لادن کو حضرات انبیا علیھم السلام سے ملانے کی بات کے متعلق تو امت کا یہ اجتماعی عقیدہ ہے کہ تمام امت کے شہداء ، غازیان، صلحاء، علماء اور نیک لوگ مل کر بھی کسی نبی کی خاک پا کو بھی نہیںپہنچ سکتے۔ میںنے آپکے جنرل تھیورم (General Theoram) کے متعلق کہا تھا۔ کہ کسی کے عزیز و اقارب کے اعمال کیوجہ سے آپ اگر کسی شخص پر انگلی اٹھانے لگ جائیں گے تو معاذ اللہ کہیں یہ انگلی حضرات انبیا کی پاک سیرت کی طرف بھی نہ بڑھ جائے۔
میرے خیال میں تو سعودیہ کے شاہی خاندان اور انکی بادشاہت کی سب سے بڑی مخالفت بھی شیخ اسامہ بن لادن کیجانب سے ہی ہے۔ اسی کی پاداش میں تو سعودی حکمران امریکیوں سے ملکر ان کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
باقی آپ کی اپنی پسند اور رائے ہے کہ آپ کس کو اچھا سمجھیں اور کس کو نہ سمجھیں۔۔۔۔آپ پر کوئی زبردستی تو ہے نہیں۔۔۔۔