شیر افگن نیازی پر حملہ

السلام علیکم

سابق وفاقی وزیر کو محصور کئے رکھا۔ پھر انہیں ایمبولنس کے‌ذریعہ وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پھر بھی وکلاء نے انہیں حملہ کرکے نیچے گرادیا ہے۔ ایمبولینس کے شیشے‌ توڑ دئے گئے۔ تھپڑ مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ سب غلط ہے بالکل غلط ہے۔

لیکن یہ ان سیاستدانوں کی شامت اعمال ہے جو انہوں نے کیا وہ اسے اب بھگت رہے‌ ہیں۔


کیا کوئی شیر افگن نیازی کے کاموں پر روشنی ڈال سکتا ہے؟

کیوں انہیں وکلاء مارنے‌ پر تلے ہیں؟
 
مشتعل وکلاء نے شیر افگن نیازی کے‌ کپڑے‌ پھاڑ دئیے‌
تشدد کیا گیا

پولیس کے‌ ساتھ ہاتھا پائی

لگتا ہے حکومت کو ادھر ادھر کے مسائل میں الجھایا جا رہا ہے
دیکھئے آگے‌ آگے ہوتا ہے کیا

اللہ معاف کرے
 

فر حان

محفلین
ظلم ہے پاکستان بدترین سیاسی حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ میں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں کل یہ جوتے ان کو بھی پڑیں گے جو آج یہ مار رہے ہیں ۔
 

damsel

معطل
سیاست کے کھیل ہیں سارے اور عبرت کا مقام۔
مجھے بہت افسوس ہوا لیکن جو کل فرعون بن بیٹھے تھے انہیں اس کا حساب تو دینا پڑے گا نا اور جو ان کے انجام کو فراموش کر کے نئے خدا بننے کی تیاری کر رہے ہیں وہ بھی اپنا مستقبل سوچ لیں۔

بہت زیادہ افسوس ہوا لیکن ان لوگوں کے دورِ حکومت میں جو ظلم ہوا وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔
بس اللہ ہمیں ایسی عزتوں سے اور ایسی ذلتوں سے محفوظ رکھے۔(آمین)
 

فر حان

محفلین
[media]mms://wm.vitalstreamcdn.com/stream_geo_tv/ImportantEvents/DrSherAfganNiazi.wmv[/media]

دیکھیں ہمارے پڑہے لکھے سمھجدار وکلاہ کے کرتوت 75 سالہ بزرگ پر تشدد کی بد ترین مثال پوری دینا میں ہم منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ درست ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کافی غلط کام ہوئے ہیں، لیکن اب کچھ بہتر کام کرنے کا موقعہ ہے نا کہ غنڈہ گردی کرنے کا۔
ظلم تو اس سے پرانی حکومتوں نے بھی بہت کمایا ہوا ہے۔ جب 1990 میں ایم کیو ایم نواز شریف کی حکومت میں حصہ دار بنی تھی تو اس نے کئی سال تک کراچی اور حیدرآباد میں ایک مافیا کی طرح راج کیا تھا اور خوب قتل و غارت گری کی تھی۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو اس نے مہاجروں کو بے دریغ قتل کیا۔ اگر جوتے مارنے ہوں تو سب کو اکٹھے کرکے مارنے چاہییں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں وکلا نے اپنے ہاتھوں سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کو دفن کر دیا ہے۔
 

باسم

محفلین
سال بھر کی محنت جانے کا خوف


4996_big.jpg

آج اردو
 

فر حان

محفلین
جی نبیل بھائی حیدراآباد کا پکا قلعہ آپریشن کون بھول سکتا ہے کراچی میں مہاجروں کا ماروئے عدالت قتل کون بھول سکتا ہے۔
کیا کراچی کے 38 نوجوان جو 1992 سے لاپتہ ہیں جن کے گھر والے اب اپنے بچوں لی لاشیں مانگتے ہیں اسکا جواب کون دے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
یہ بہت برا ہو رہا ہے دوستو۔

اور یہ کرایا جا رہا ہے جان بوجھ کر

اعتزاز احسن کو بھی مارا گیا

وکلاء کو بدنام کرکے‌ انکی تحریک ختم کی جا رہی ہے

ہو سکتا ہے
 
جنہوں نے پرسوں اور کل ارباب رحیم پر حملہ کیا اور جنہوں نے‌ آج بدتمیزی کی شیرافگن نیازی کے ‌ساتھ انہیں الٹا لٹکاکر سرِ‌ عام کوڑے لگنے چاہئیں

اختلاف رکھنا الگ بات ہے


لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ مار دھاڑ پر اتر آؤ

یہ سازشیں‌ ہو رہی ہیں اعلی سطح کی سازشیں

لوگ اس میں شریف بردران کو گھسانے کی کوشش کر رہے‌ ہیں لیکن یہ بات بعید ہے وہ اس طرح کی حرکت کیوں کریں وہ بھی لاہور میں؟

ایوان صدر پر بھی شک وشبہ کیا جا رہا ہے

ایجنسیاں متحرک ہیں


خدا ہمارے ملک پر رحم کرے

کیا آپکو لگتا ہے کہ یہ وکلاء کا کام ہے؟
 

باسم

محفلین
سال بھر کی محنت جانے کا خوف
4996_big.jpg

آج اردو
لاہور : سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدراعتزاز احسن کے بچاؤ کے باوجود وکلاء نے سابق وفاقی وزیرڈاکٹرشیرافگن نیازی کی پٹائی کردی ۔اعتزازاحسن نے احتجاجا سپریم کورٹ بارکی صدارت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ۔نمائندہ آج ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرشیرافگن نیازی اپنے وکیل کے پاس بعض قانونی معاملات نمٹانے آئے تھے کہ لاہورہائیکورٹ بارکے قریب وکلاء کی پہچان میں آگئے جس کے بعد وکلاء نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی گھیرے میں لے لیا ۔

آج نیوز کے نمائندہ کے مطابق اسی دوران سپریم کورٹ بار کے صدراعتزاز احسن وہاں پہنچ گئے اورانہوں نے مشتعل وکلاء کوپرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہم کامیاب ہوجائیں گے اورآپ خدارا ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جس سے وکلا ء تحریک کونقصان پہنچے ۔اعتزاز احسن کے سمجھانے پروکلاء وقتی طورپراپنے جذبات پرقابو پانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد اعتزاز احسن اس مقام پرچلے گئے جہاں شیرافگن گزشتہ چارگھنٹے سے محصورتھے ۔

ذرائع کے مطابق معاملے کے رفع دفع ہونے کے بعد اعتزازاحسن سابق وفاقی وزیر شیرافگن نیازی کواپنے ہمراہ حفاظتی حصار میں لے کرباہرآئے تو اس موقع پرنوجوان وکلاء یکدم مشتعل ہوگئے اورانہوں نے حکومت کے خلاف نعر ے بازی کرتے ہو ئے شیرافگن نیازی کی پٹائی کردی اورانہیں شد ید تشدد کا نشانہ بنایا اورنیچے لٹاکرجوتوں اورلاتوں سے مارا۔واضح رہے کہ شیرافگن نیازی کے دل میں بھی تکلیف اٹھی تھی جس کے بعد ان کے لیے ایمبولیسن منگوائی گئی تھی ،اس موقع پرچندمشتعل وکلاء نے ایمبولینس کے شیشے توڑڈالے اور ٹائروں کی ہوا بھی نکال دی ۔بعدازاں مشتعل ہجوم نے ایمبولینس ڈرائیورسے گاڑی کی چابی بھی چھین لی
 
میرے خیال میں ان کا تعلق "گوریلا وار فیئر" سے ہے ۔ گوریلا وار فیئر میں دشمن پر غیر متوقع طور پر ایسے حملے کیئے جاتے ہیں جن سے اس کی عملی قوت پر کاری اثر پڑے ۔ کیا ایک اتفاق ہے کہ پیجا صاحب ملک سے باہر ہیں ۔ ایک دن اس صوبے میں ایک ایسی حکومت کے افتتاحی دن اس پارٹی کے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔اور اسکی مکمل تشہیر کا انتظام رکھا جاتا ہے ۔ ابھی اس کی بازگشت ختم نہیں ہوتی کہ ایسی قوتوں کے نام سے ایک اور بیہمانہ کاروائی کی جاتی ہے ۔ جن کی محب الوطنی پر کسی کو شک نہیں ۔ انکی معاملہ فہمی پر کسی کو شک نہیں اور انکی جیت میں مضمر پیجے کی ہار پر کسی کو شبہ نہیں ۔ اس کے لئے یہ سروایئول کا مسئلہ ہے اور جیسے آپ سب جانتے ہیں "جنگ اور محبت میں سب جائز ہے" اور جہاں جنگ اور محبت دونوں ہوں اور وہ بھی اقتدار کی تو ایسے میں کیا نہیں کیا جاسکتا
 
Top