شیطان مولوی

"شیطان مولوی" کے مصنف یونس شیخ کو عمر قید ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ معروف یونس بٹ نہیں۔ ویسے ڈاکٹر یونس بٹ کے لیے بھی کچھ ایسی سزا کی امید رکھتا ہوں۔
1100229878-1.gif


لگتا ہے کہ مصنف مولویوں سے خوب پٹتارہا ہے تبھی تو یہ عنوان اسکے ذہن میں‌ایا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے ڈاکٹر یونس بٹ کے لیے بھی کچھ ایسی سزا کی امید رکھتا ہوں۔

حضور، یونس بٹ نے ایسی کونسی گستاخی کردی ہے۔ اور اگر آپ کو انکا مولویوں پر طنز و مزاح برا لگا ہے تو پھر سعدی سے لیکر اقبال تمام شاعر داخلِ حوالات کرنے پڑیں گے آپ کو۔


۔
 

فرضی

محفلین
واہ اب جیل میں بیٹھ کر ایک اور کتاب لکھے ۔۔ ش۔۔۔۔۔ی۔۔۔۔۔ط۔۔۔۔ان ج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج
ویسے لکھا کیا تھا بیچارے نے؟
 

shahzadafzal

محفلین
ارے بھائی لیکن اپکو یونس بٹ سے کیا شکایت ہے؟؟؟؟؟

اس نے جو بھی لکھا صرف مزاح کی حد تک کبھی ایسی گری ہوئی حرکت نہیں کرسکتا وہ!!!!!!!!!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاں ہمت علی صاحب، اگر کچھ اقتباس دیکھنے کو مل جائیں کتاب میں سے تو کچھ علم ہو اس ناہنجار مصنف کے کفر کا۔

۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
علامہ عنایت اللہ مشرقی نے بھی کتاب لکھی تھی

"مولوی کا غلط مذہب"

او ہمارے اٹک کے معروف سکالر غلام جیلانی برق

بھی ایسے ہی جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں

ویسے ضروری ہے کہ " شیطان مولوی" نامی کتاب کے کچھ اقتباسات یہاں مہیا کیے جائیں
 
علامہ عنایت اللہ مشرقی نے بھی کتاب لکھی تھی

"مولوی کا غلط مذہب"

او ہمارے اٹک کے معروف سکالر غلام جیلانی برق

بھی ایسے ہی جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں

یہ علامہ وہی خاکسار تحریک والے ہیں۔
اور کیا یہ برق صاحب وہی ہیں‌جو کتاب "دو قران" لکھ چکے ہیں‌۔ اگر وہی ہیں‌تو مجھے یہ شیطان اسکالر لگتے ہیں۔
 
ارے بھائی لیکن اپکو یونس بٹ سے کیا شکایت ہے؟؟؟؟؟

اس نے جو بھی لکھا صرف مزاح کی حد تک کبھی ایسی گری ہوئی حرکت نہیں کرسکتا وہ!!!!!!!!!!!

اتنی گری ہوئی تو نہیں‌کی مگر مجھے اس یونس شیخ اور اس یونس بٹ کا ایجنڈا کچھ ایک ہی سا لگتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
گویا کوتوالِ شہر نے ایک ملزم کو سزا سنائی ہے اور ہم سب لوگ بغیر اسکا قصور جانے اپنے اپنے پتھر لیے آموجود ہوئے ہیں۔
کیا کتاب تھی اور کیا مندرجات تھے کن حالات میں کِن لوگوں نے گواہی دی آج کے اس دورِ تعصب میں یہ جاننا بہت ضروری ہوگیا ہے، لوگ اپنی ذاتی دشمنیاں اور گروہی اختلافات کی تسکین کے لیے کیا کیا الزامات نہیں لگاتے؟؟؟
ہمت علی صاحب نے تو ڈاکٹر یونس بٹ جیسے ثقہ مصنف کو بھی اسی صف میں لیجاکر کھڑا کردیا۔
کیا عقل ودانش کے معیار ہیں ؟؟؟ مُلا فضلو عالم اور ڈاکٹر یونس بٹ مجرم؟؟/
 
ہمت علی صاحب نے تو ڈاکٹر یونس بٹ جیسے ثقہ مصنف کو بھی اسی صف میں لیجاکر کھڑا کردیا۔
کیا عقل ودانش کے معیار ہیں ؟؟؟ مُلا فضلو عالم اور ڈاکٹر یونس بٹ مجرم؟؟/

معافی چاہتا ہوں اگر اپ کو برا لگا۔ میں تو کسی کو کوئی سزا سنانے کا سزاوار نہیں ہوں۔
مگر کبھی کبھار جب بھی یونس بٹ کی کتاب یا ڈرامے دیکھے تو پھکڑ پن ہی کا احساس ہوا۔ خاص طور پر ڈرامے بلکل ہی بکواس ہی لگتے ہیں۔ اگرچہ مزاحیہ نوعیت کے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
بہت شکریہ ہمت علی صاحب آپ کے احساس کا۔
اگر یونس بٹ کے مزاح پر پابندی لگی تو پھر زیرِزمین لاہور والا تھیٹر ہی چلے گا کیا وہ ہمیں قبول ہے؟؟؟
معاشرے کو کچھ تو سانس لینے دو کبھی کبھی ہنس بول لینے دو خالی اوراد و وظائف سے زندگی تو نہیں گزرتی۔ پریشر ککر کی طرح سیفٹی والو ہونا ضروری ہے ورنہ گھٹن جب حد سے گزر جائے تو پھٹ ہی جانا مقدر ہوتا ہے۔
 
بہت شکریہ ہمت علی صاحب آپ کے احساس کا۔
اگر یونس بٹ کے مزاح پر پابندی لگی تو پھر زیرِزمین لاہور والا تھیٹر ہی چلے گا کیا وہ ہمیں قبول ہے؟؟؟
معاشرے کو کچھ تو سانس لینے دو کبھی کبھی ہنس بول لینے دو خالی اوراد و وظائف سے زندگی تو نہیں گزرتی۔ پریشر ککر کی طرح سیفٹی والو ہونا ضروری ہے ورنہ گھٹن جب حد سے گزر جائے تو پھٹ ہی جانا مقدر ہوتا ہے۔

اللہ رحم کرے لاہور پر اور باقی شہروں پر بھی جہاں یہ زیر زمین تھیٹر اب سطح زمین پر آ گیا ہے اور لوگوں کے اخلاق کا جنازہ نکالنے پر تلا ہوا ہے اور اب کیا لکھوں پانچ پانچ سو کی ٹکٹ لے کر لوگ کیا دیکھنے جاتے ہیں ، یقینا اتنا مہنگا مزاح تو نہیں ہوتا۔

یونس بٹ کا 'ہم سب امید سے ہیں' آج کے دور میں مزاح کا خوبصورت پروگرام ہے اور غنیمت ہے ورنہ مزاح کا جو حال ہے وہ کسی بے حال کا بھی نہیں شاید۔
 
لاہور کے زیر زمیں ڈراموں کا تو پتہ نہیں مگر مجھے تو عمر شریف کے اسٹیج ڈرامے بھی پھکڑ پن کا شاہکار لگتےہیں۔ ہمیں‌تو اپنے دور کا ففٹی ففٹی پسند ہے ۔ خیر عوامی مذاق بھی تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔
ڈاکٹر یونس بٹ کے کچھ ڈرامے نظر سے گزرےمثلا "ڈبل ٹربل" اور کچھ اور جس میں‌ زیادہ زور خواتین کی کمزور اداکاری اور ذومعنیٰ فقرے بازی پر ہی تھا۔ مجھے یہ جھکاو مذہبی طبقہ پر طنز کی طرف ہی لگا۔
 

ابوشامل

محفلین
ہمیں‌تو اپنے دور کا ففٹی ففٹی پسند ہے
ہمت بھائی کیا یاد دلادیا آپ نے!!! ففٹی ففٹی!!! کیا چیز تھی یہ پروگرام بھی، جس زمانے میں پہلی بار نشر ہوا تو میں بہت چھوٹا تھا اس لیے یاد نہیں البتہ جب پی ٹی وی 2 کے آغاز پر چلایا گیا تو اچھی طرح یاد ہے، اب تو میں اس کی سی ڈیز لے آیا ہوں، جب کبھی موڈ ہوتا ہے سب گھر والے مل کر دیکھ لیتے ہیں، یقین جانیے کئی مرتبہ دیکھنے کے بعد بھی وہی پہلے والا مزا اور لطف آتا ہے۔ کیا پروگرام تھے وہ بھی اور اس کے مقابلے میں آج کل مزاح کے نام پر جو بیہودگی مچائی جا رہی ہے، وہ بیان سے باہر ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا

ڈاکٹر یونس بٹ کے بارے میں دو آرا:

مشتاق احمد یوسفی کہتے ہیں "ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریر کا کوئی ایک بھی جملہ اس گدگدی سے محروم نہیں ہوتا جو اگر پورے پیراگراف میں ایک بار بھی پیدا کر لی جائے تو اسے کامیاب مزاح نویسی قرار دیا جاتا ہے۔ اسے قدرت کی طرف سے ایسی طلسم کاری ودیعت ہوئی کہ وہ جس موضوع کو چھوتا ہے اسے جگمگا دیتا ہے۔"

اور احمد ندین قاسمی کی رائے میں "ڈاکٹر یونس بٹ کنوارہے مگر فقرہ بڑا حاملہ لکھتا ہے۔ اس کا مزاح خودرو بھی ہے اور خوش رو بھی
 
Top