"شیعب اختر پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی"

شمشاد

لائبریرین
شعیب کو ٹیم سے نکال دینے سے کوئی قیامت تو نہیں آ جائے گی، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسے نکال ہی دینا چاہیے۔ اور بہت مل جائیں گے اسی صلاحیت کے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ٹوئنٹی میں تو کئی بالروں کی عزت کا جنازہ نکل جائیگا۔ اسمیں تو ویسے بھی ہر ایرے غیرے بیٹسمین نے چھکے لگانے ہیں۔ آج پولاک کا کباڑا کردیا گیل نے۔۔۔۔ہمارے بیچارے بالر تو کسی شمار میں نہیں :grin:
 

زینب

محفلین
مجھے تو ویسے ہی پاکستان تیم میں سارے کے سارے نکھٹو لگتے ہیں کوئی ایک بھی کام کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
جواری سارے کے سارے اب وہ دور گیا جب جزبے سے ملک وقوم کے لیے کھیلتے تھے۔۔۔۔۔۔آفریدی ہو یونس ہو انضمام ھو یا رزاق وغیرہ سب کے سب جواری ہیں سب کو نکال کے نیئ ٹیم بنایئں۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
امیدوار کا کیا مطلب۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟پہلا ٹکٹ ہے ہی میرا پکا پکا نہیں تو پارٹی بننے سے پہلے ہی اس کا کام طمام کر دوں گی ہاں:grin:
 
یہ لفظ "طمام" نہیں، "تمام" ہوتا ہے۔۔۔
اسی طرح ایک جگہ پر آپ نے لکھا تھا، "متوقہ"۔۔۔۔ حالآنکہ ٹھیک لفظ ہے: "متوقع"۔۔۔
بلادِ عرب میں رہنے سے شاید آپ کی اردو پر کافی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔۔۔۔ :)
(مذاق۔۔۔ برا نہ مان جایئے گا)
 

زینب

محفلین
نہیں ناراض نہیں ہوتی مجھے پتا ہے میری املاء کی کافی غلطیاں ہوتی ہیں۔۔۔ آپ صیح کہ رہے ہیں۔۔۔۔ اردو سے دوری ہی وجہ ہے اس کمزوری کی۔۔۔۔۔میں جب میٹرک میں تھی میری امی مجھے املاء کرواتیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔اب جو اردو ٹائپ کرنا سیکھی تو انگلش کا بیرا غڑک ھو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ااااففففففففففففف میں کیا کروں۔۔۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی پارٹی کا نام کیا ہے؟

میں نے بھی ایک سیاسی پارٹی بنا رکھی ہے جس کا نام Plo ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری پارٹی جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے پی ایل او، انگریزی میں P L O اور اس کا پورا نام " پنگا لو آرگنائزیشن " ہے۔

اب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ہماری پارٹی کے اراکین پنگے لیتے ہیں۔ پہلے چھوٹے چھوٹے پھر جوں جوں وہ ترقی کرتے ہیں، بڑے بڑے۔

مشرف ہماری پارٹی کا سب سے بڑا رکن ہے۔ آجکل اس نے نواز شریف سے پنگا لیا ہوا ہے۔
 

زینب

محفلین
کیا ضرورت تھی اتنا تردد کرنے کی پنگے ہی لینے تھے تو ایم کیو ایم میں شامل ہو جاتے آپ:grin:
 
Top