مبارکباد صائمہ شاہ کو 4000 مراسلے مبارک!

ہادیہ

محفلین
congratulation-044.gif
 
ہادیہ

محفلین
یہ ہاسپٹل والی سسٹر کا ذکر ہے یا چرچ والی کا ؟؟؟
فی الحال تو آپ کے لیے لکھا تھا اگر آپ کو برا لگا تو سوری۔
سسٹر کہنا میری عادت ہے۔
سسٹر کہنے میں کوئی برائی ہے؟
سسٹر صرف ہاسپیٹل میں ہوتی ہے یا چرچ میں؟
میں مسلمان ہوں مجھے نہیں معلوم چرچ میں سسٹر کہتے ہیں کسی فی میل کو۔
سسٹر کہنا میری عادت ہے۔
 
صائمہ شاہ

میں مذاق کر رہی تھی ویسے ذاتی طور پر مجھے سسٹر ، سس اور ڈئیر اردو میں بالکل پسند نہیں :) وہ بھی جب ان کے متبادل الفاظ رشتوں کی مہک سے گندھے ہوئے ہیں اردو میں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فی الحال تو آپ کے لیے لکھا تھا اگر آپ کو برا لگا تو سوری۔
سسٹر کہنا میری عادت ہے۔
سسٹر کہنے میں کوئی برائی ہے؟
سسٹر صرف ہاسپیٹل میں ہوتی ہے یا چرچ میں؟
میں مسلمان ہوں مجھے نہیں معلوم چرچ میں سسٹر کہتے ہیں کسی فی میل کو۔
سسٹر کہنا میری عادت ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔۔ اتنی کمزور حس مزاح لے کر پھرنا بہت بری بات ہے۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ شاہ چونکہ آپ کی وال تک رسائی نہیں اس لیے یہیں پوچھ رہا ہوں۔
برطانیہ کے حالیہ ریفرنڈم پر آپ کا ووٹ اور رائے کیا ہے ؟ :)
عثمان بہت ملی جلی سی رائے ہے
ووٹ تو یورپین یونین کی حمایت میں دیا تھا مگر مجھے یورپین یونین چھوڑنے کے کوئی خاص نقصانات نہیں نظر آتے ۔
یورپین یونین میں رہنے سے تمام یورپین ممالک یوکے کی سہولیات سے خاصہ فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا اثر ہیلتھ سروس ، ہاوسنگ اور تعلیمی اداروں پر واضح نظر آتا ہے ۔ چیپ لیبر کے آپشنز سے مقامی لوگوں کو جاب نہیں ملتی ۔ کسی دوسرے یورپین ملک کی اکانومی کو سپورٹ کرنا جبکہ ان کا یو کے کی اکانومی میں کوئی حصہ نہیں بہت سے لوگوں کو یورپین یونین چھوڑنے پر اکساتا ہے ۔ اس کے علاوہ اکثریت امیگریشن کنٹرول کے حق میں ہے بہت سی وجوہات کی بنا پر ۔ سیاست دانوں نے دونوں اطراف سے مضبوط کمپین کی ہے اور مقابلہ بھی سخت رہا ہے مگر فیصلہ چھوڑنے کا ہی ہوا کہ جنرل پبلک یو کے کو یورپ کے تابع مان کر اپنی شناخت نہیں گنوانا چاہتی ۔
 
Top