سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

یاسر شاہ

محفلین
آپ یہی کام اردو میں بھی کرسکتے ہیں ۔ اصل چیز تو پیغام ہے کہ لوگوں تک پہنچے ۔ اس لیے لکھ ڈالئے ۔ :)
مادری زبان چھوڑ کر اردو سے محبت کی مگر سسرالی بڑے "ٹانگ کھینچ" اور "پرقینچ" واقع ہوئے ہیں لہذا واپس میکے آنے کی سوچ ہے یا فرنگیوں کو سسرالی بنانے کی۔:)
 

سید رافع

محفلین
The ultimate victory in the world is to conquer yourself. And that's the hardest part. If you can do it, everything in the world will be manageable.
3.jpg




1.jpg


1

Let not defeat, weaken you
Let not grief shatter you
Let not failure tear you apart
Let not anger wipe you out
Let no one belittle your dreams
Let no one be judgmental ….
Let wisdom prevail
Let sanity dominate
Let the truth: be sought out
Let perseverance win out
Let light eat up the darkness
Let courage: be harnessed
Let every day
Be a new day,
A new journey,
A new hope……..

2

Loosen yourself up in a while,
Have faith in Him,
Which must be higher than your all your fears
Have trust in yourself,
The sincere advice, give an ear…
To overcome obstacles,
Life brought your way…

Only then,
All the skies will lie at your feet
All the Alexanders will envy you
All Everests will bow down to you

Before defeating the world
You must conquer yourself…..!!


By sabra amin
دنیا کو فتح کرنےسے پہلے
خود کو فتح کرو

شکست کو اپنے آپ کو کمزور نہ کرنے دو ،
غم سے اپنے آپ کو بکھرنے نہ دو
ناکامی کو اجازت نہ دو کہ وہ تمھیں چیر کے رکھ دے
غصہ کو خود کا صفایا مت کرنے دو
کسی کو بھی اپنے خواب کوتاہ کرنے کی اجازت دو
کسی کو بھی خود پر بےجا تنقید نہ کرنے دو
حکمت غالب ہو
ہوش و حواس کو غلبہ حاصل ہو
سچائی کو: تلاش کیا جائے
استقامت جیتنے دو
روشنی کو اندھیرے ہڑپ کرنے دو
ہمت کو قابو میں رکھو
ہر دن کو
ایک نیا دن بناؤ
ایک نیا سفر ،
ایک نئی امید


تھوڑی دیر میں اپنے آپ کو ڈھیلا چھوڑ دو ،
اس (اللہ) پر بھروسہ رکھو ،
جو آپ کے خوف سے کہیں اونچا ہونا چاہئے
اپنے آپ پر اعتماد کرو ،
یہ مخلصانہ مشورہ ہے ، اس پر کان دھرو…
رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے ،
جو زندگی آپ کے راستہ میں لے آئی ہیں۔…

صرف اس صورت میں،
سارے آسمان تمھارے پاؤں پڑیں گے
تمام سکندر تم پر رشک کریں گے
تمام اونچے ترین پربت تمھارے سامنے جھکیں گے

دنیا کو شکست دینے سے پہلے
اپنے آپ کو فتح کرو… .. !!


از صابرہ امین


Every success is behind fear. Masha Allah lovely poem.
 

صابرہ امین

لائبریرین
مادری زبان چھوڑ کر اردو سے محبت کی مگر سسرالی بڑے "ٹانگ کھینچ" اور "پرقینچ" واقع ہوئے ہیں لہذا واپس میکے آنے کی سوچ ہے یا فرنگیوں کو سسرالی بنانے کی۔:)
سندھی تو ایک خوبصورت زبان ہے ۔ اگلے کچھ مہینوں میں اس پر عبور حاصل کرنے کا ارادہ اگر اللہ نے ہمت اور فرصت دی ۔ان شاء اللہ
آپ اپنی انگریزی پر کام کیجیے ۔
ویسے سسرالیوں کو سب کچھ بتانے کی کیا ضرورت ہے بھلا۔ آپ کی زندگی ہے اپنی مرضی سے گزاریے ۔ ملاحظہ کیجیے ۔
عشق خود سے ہی بس کیا جائے- برائے اصلاح
 

یاسر شاہ

محفلین
سندھی تو ایک خوبصورت زبان ہے ۔ اگلے کچھ مہینوں میں اس پر عبور حاصل کرنے کا ارادہ اگر اللہ نے ہمت اور فرصت دی ۔ان شاء اللہ ۔
آپ سندھی سیکھ کے کیا کریں گی،وہ بھی عبور حاصل کر کے؟ :D
میری مانیں فی الحال اردو شاعری بھی ملتوی کر کے انگریزی کی طرف یکسو ہو جائیں۔انگریزی شاعری کے میٹر پہ بھی گرفت حاصل کریں۔وہاں ادب اور لٹریچرکی بڑی قدر ہے۔کتابیں خریدنے اور پڑھنے والے بھی بہت ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
آپ سندھی سیکھ کے کیا کریں گی،وہ بھی عبور حاصل کر کے؟ :D
میری مانیں فی الحال اردو شاعری بھی ملتوی کر کے انگریزی کی طرف یکسو ہو جائیں۔انگریزی شاعری کے میٹر پہ بھی گرفت حاصل کریں۔وہاں ادب اور لٹریچرکی بڑی قدر ہے۔کتابیں خریدنے اور پڑھنے والے بھی بہت ہیں۔
سندھی سیکھنے کی وجہ سندھ میں رہنا ہے ۔ اپنے صوبے کی زبان ہے اس لیے ۔ اس کے علاوہ پشتو اور پنجابی سیکھنے کا شوق بھی ہے ۔ مشغلہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔
جی انگریزی ایک ترقی کرتی ہوئی زبان ہے ۔ ہر ایک کو آنی چاہئے اگر وہ تعلیمی اور معاشی میدان میں ترقی کرنا چاہتا ہے ۔
کاش Stopping by Woods on a Snowy Evening." By Robert Frost". یا if" by Rudyard Kipling" جیسا کچھ لکھ پاؤں ۔ :praying::praying::praying:
 
جی انگریزی ایک ترقی کرتی ہوئی زبان ہے ۔ ہر ایک کو آنی چاہئے اگر وہ تعلیمی اور معاشی میدان میں ترقی کرنا چاہتا ہے
معاش کا معاملہ تو قسمت پر منحصر ہے لیکن آپ کی دوسری بات سے اختلاف کروں گا،‌ ستر سال میں یہاں کے لوگوں نے انگریزی پڑھ پڑھ کر نہ تو انگریزی میں ہی کوئی مقام حاصل کیا ہے اور نہ کسی اور شعبے میں کوئی خاص تیر مارے ہیں۔ تعلیم پہلی زبان میں حاصل کرنا ہی مؤثر ہے اور اس طرف توجہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
Stopping by Woods on a Snowy Evening." By Robert Frost
اچھی نظم ہے، یاد پڑتا ہے کہ نصاب کا بھی حصہ رہی ہے۔
انگریزی میں مجھے ذاتی طور پر اے ای ہاؤسمن اور جیمز جوئس کی نظمیں پسند ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
Very well defined,beautifully designed and expressed by a very well mannered and a caring soul Sabra , my love :in-love:and prayers are always with you,misunderstanding happen because some people don’t listen and sometimes we even don’t talk
miscommunication happens because
some people talk more than they listen
Some people hate to be interrupted, but they interrupt you
Some people are just plain old bullies
 

یاسر شاہ

محفلین
سندھی سیکھنے کی وجہ سندھ میں رہنا ہے ۔ اپنے صوبے کی زبان ہے اس لیے
خوشی ہوئی بہت آپ کے خیالات سے ۔اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو ضرور سیکھیے۔یہاں اگر سندھی کی کوئی تحریر پیش کریں گی تو سب سے زیادہ حوصلہ افزائی میری طرف سے پائیں گی ان شاء اللہ۔
ہم "ابے چل بے چل"والوں میں سے نہیں۔:)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بہت اچھا کیا کہ منتظمین نے صابرہ بہن کے انگریزی کلام کو ایک لڑی میں پرو دیا
اب آپ مزید بہتر بھی فرما دیں کہ تبصرہ کے لیے ایک الگ سے لڑی ہو جائے تاکہ کلام کو ڈھونڈنا نہ پڑے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
صابرہ امین ۔
آپ اب تو انگلش محفل کی اسمعیل میرٹھی بن گئی ہیں ۔ ماشاءاللہ ۔ تمام ہی نظمیں اچھی ہیں ۔آپ کی ان منظومات میں مجھے اسمعیل میرٹھی کی وائبس محسوس ہوئیں اکثر جگہ ۔ :)
سندھی سیکھنے کی وجہ سندھ میں رہنا ہے
ادی صابرہ !!! اوھان جی ھن جذبی لاءِ اسین بھلیکار تھا چئون ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم بھی بہن کو ادی کہتے ہیں لیکن اس کے علاوہ آپ نے کیا کہا کچھ پلے نہیں پڑا :)
میں نے کہا ہے کہ "ہم آپ کے سندھی سیکھنے کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔"
لیکن حیرت ہے کہ بالکل سمجھ نہیں آئی ۔جب کہ آپ تو سرائیکی اچھی جانتے ہوں گے ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے کہا ہے کہ "ہم آپ کے سندھی سیکھنے کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔"
لیکن حیرت ہے کہ بالکل سمجھ نہیں آئی ۔جب کہ آپ تو سرائیکی اچھی جانتے ہوں گے ۔
ہمارے رحیم یار خان والے سرائیکی سندھی بہت اچھی جانتے ہیں۔ ہم بھی کچھ کچھ سمجھتے ہیں لیکن ہمارے کان ہماری آنکھوں سے ذرا زیادہ سندھی سے واقف ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
Dear Mehfileen​

:) Another poem for those who are interested in English poetry


3.jpg

2.jpg


برائے تبصرہ:
سولھویں سالگرہ - صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات
Bitya wrote a poem on a topic which is much
tricky but well knitted that reflects the
nature and for sure you’re indicating a particular activity with great skill or energy, that works like a demon.
Demons are usually associated with evil, but in pre-Christian and non-Christian cultures, demons are, not necessarily good or evil.
The actual translation of demon means "replete with wisdom" connoting that the demons were highly knowledgeable creatures, evident in their knowledge of an individual's secretive sins.
My appreciation for writing ✍️ such a masterpiece.
 
آخری تدوین:
Top