میم الف
محفلین
بزنسانہ ؍ مخلصانہبھائی یہ مشورہ نہایت مخلصانہ ہے۔
عمدہ آہنگ ملایا ہے یاسر بھائی
مثبت + خاتون = ماشا٫اللہ گویا کہ آتش و آب یکجا ہوئے ہیںصابرہ صاحبہ مثبت خاتون ہیں۔
رضیہ صاحبہ کون ہیں؟میں نہیں چاہتا وہ رضیہ صاحبہ کی طرح مجھ جیسے منفی لوگوں میں پھنس جائیں۔
اور آپ نے انھیں کیوں پھنسایا؟
(یا وہ خود ہی کیوں پھنس گئیں؟)
ویسے آپ منفی آدمی نہیں ہیں یاسر بھائی۔ آپ بہت اچھے، پیارے، ذوق والے آدمی ہیں۔میں نہیں چاہتا وہ رضیہ صاحبہ کی طرح مجھ جیسے منفی لوگوں میں پھنس جائیں۔
عمدہ ریکارڈنگ شیئر کی ہے یاسر بھائیآپ کو یاد ہوگا جون ایلیا نے ایک مشاعرے میں یہ شعر پڑھ کر شاعرانہ فدائی حملہ کیا تھا:
کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
اور داد سے مشاعرے کی چھتیں اڑ گئی تھی گویا سب نے داد دے کے ثابت کیا کہ ہماری بھی یہی سوچ ہے۔
اس کی بدولت ہمیں یہ شعر سننے کو ملا جو بہت اچھا لگا
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں
ویسے ہم چھت اڑنے کے منتظر تھے لیکن اڑی نہیں۔چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں
ماشا٫اللہ، اسی لیے ہم نے بھی انھیں ایک انگریزی کتاب ترجمہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔صابرہ صاحبہ کی اردو کے مقابلے میں انگریزی شاعری کی استعداد اچھی ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ انگلش کی طرف یکسو ہو جائیں۔اس بزنس میں حرج ہی کیا ہے۔باقی وہ خود اپنا بھلا برا بہتر سمجھتی ہیں۔
ہاہا۔۔آپ نے بھی کوئی تبصرہ تو نہیں کیا ان کی شاعری پر ،آ کے بس مکھی مار دی۔
آج کل مکھیاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ سبھی تبصرے کرتے رہیں گے تو مکھیاں کون مارے گا؟
کسی کو تو یہ کام بھی سنبھالنا چاہیے۔
اگرچہ ہم مکھیاں بھی نہیں مارنا چاہتے۔
بے چاریوں کو اڑنے دیں۔ ان دنوں ہم اہنسا کے معتقد ہیں۔
آخری تدوین: