جاسمن

لائبریرین
صحبتِ گل تر وتازہ مجھے رکھتی ہے سدا
صبح ہوتی ہے تو میں لان میں آ جاتا ہوں
اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوب
آپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ
اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
کیا جانے مہکتی ہوئی صبحوں میں کوئی دل
شاموں میں کسی درد کی رعنائی تو اب ہے
اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
نگاہ میں ہے سرِ فلک ان گزشتہ شاموں کا اک ستارہ
ابھی تلک صحنِ یاد میں بھی قدیم صبحوں کی روشنی ہے
 
Top