شمشاد

لائبریرین
نرم مزاجی ایمان کی علامت ہے۔ فطری ہو تو اللہ کا کرم اور کوشش سے حاصل ہو تو اللہ کا انعام ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
NunCwwP_d.jpg
 
( ہمارے بڑوں کی نصیحت )
چار چیزیں انسان کو زیادہ محبوب ہے
نمبر 1 ایمان
نمبر 2 عزت
نمر 3 جان
نمبر 4 مال
اگر جان خطرے میں ہو تو مال قربان کرے جان بچالیں
اور اگر عزت خطرے میں ہو تو مال و جان دونوں قربان کرے اور عزت بچالیں اور اگر ایمان خطرے میں ہو تو سب کچھ قربان کرے مگر
ایمان بچالیں
 
السلام وعلیکم ! صبح بخیر

لہجے کی سختی ، دل کی سختی سے منسلک ہے ۔ دل کی سختی اللہ سے دُوری کی دلیل ہے ۔ اور جو اللہ کا مُقرب نہیں ہوسکتا وہ مخلوق کا مُقرب نہیں ہوسکتا ۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جنت میں ایسے لوگ داخل ہونگے ، جن کے دل ( نرمی اور لطافت ) میں گویا پرندوں کے دل ہونگے ۔ "
صحیح مسلم ، رقم 5078
جزاك اللهُ‎
 
( ہمارے بڑوں کی نصیحت )
چار چیزیں انسان کو زیادہ محبوب ہے
نمبر 1 ایمان
نمبر 2 عزت
نمر 3 جان
نمبر 4 مال
اگر جان خطرے میں ہو تو مال قربان کرے جان بچالیں
اور اگر عزت خطرے میں ہو تو مال و جان دونوں قربان کرے اور عزت بچالیں اور اگر ایمان خطرے میں ہو تو سب کچھ قربان کرے مگر
ایمان بچالیں
بہت خوب بھاٸی
 
شمشاد

لائبریرین
صبح بخیر!
مذہب کے لٸے سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دی ہیں۔ ( مشتاق احمد یوسفی)
اللہ نگہبان
مسلمان کسی ایسے جانور کو محبت سے نہیں پالتے، جسے وہ کاٹ کر کھا نہ سکیں۔
یہ فرمان بھی پیر و مرشد یوسفی مرحوم و مغفور کا ہی ہے۔

شوکت صاحب لگتا ہے آپ بھی سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
مسلمان کسی ایسے جانور کو محبت سے نہیں پالتے، جسے وہ کاٹ کر کھا نہ سکیں۔
یہ فرمان بھی پیر و مرشد یوسفی مرحوم و مغفور کا ہی ہے۔

شوکت صاحب لگتا ہے آپ بھی سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں۔
بہت خوب کہا۔ لگتا تو ایسے ہی لیکن سلسلہ یوسفیہ سے تعلق نہیں بنا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کھانے میں کوئی زہر گھول دے تو اس کا علاج ممکن ہے، لیکن کان میں کوئی زہر گھول دے تو اس کا علاج ممکن نہیں۔
 
Top