سیما علی

لائبریرین
اسلام و علیکم
1f33a.png

1f49e.png
صبح بخیر
مولائے متقیان علی علیہ السلام نے فرمایا:
اگر کوئ یہ سمجھتا ھے
کہ
میں بہت کچھ جانتا ھوں
تو
یہی بات اسکی جہالت کی سب سے بڑی دلیل ھے۔
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
”حقیقت توبہ چار ستونوں پر استوار ھے : دل سے پشیمان ھونا، زبان سے استغفار کرنا ،اعضاء کے عمل کے ذریعے اور دوبارہ ایسا گناہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرنا “۔
 
بسْمِ اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دل کا بوجھ اللہ تبارک تعالیٰ کی بارگاہ میں رونے سے ہلکا ہوتا ہےجہاں نہ ماضی کاطعنہ ملتاہے نہ مستقبل کا خوف-صرف کرم کی چادر سے ڈھانپ دیا جاتا ہے اللہ تعالی وہ نہیں دیتا جو ہمیں اچھا لگتا ہے بلکہ اللہ کریم وہ دیتا ہے جو ہمارے لئیے اچھا ہوتا ہے- اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو ہر اس نعمت سے نوازے جو آپ کے حق میں بہتر ھو.
آمین ثم آمین
صبح بخیر
 
رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا "اُس شخص کا ایمان کامل ہوگیا جس کی دوستی اور دشمنی اللہ عزوجل کے لیے ہو اور جس کی مال خرچ کرنے اور نہ کرنے میں اللہ عزوجل کی رِضا مقصودہو۔ (مسلم ، مشکوۃ)
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے۔۔۔۔ جو شخص جان بوجھ کر گمراہی کا راستہ اختیار کرے اُسے کوئی راہ راست پر نہیں لا سکتا۔
 
سیما علی

لائبریرین
IUuf1vq.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر

مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں
انسان کی خود پسندی اس کی عقل کے حریفوں میں سے ہے .

مطلب یہ ہے کہ جس طرح حاسد محسود کی کسی خوبی و حسن کو نہیں دیکھ سکتا ,اسی طرح خود پسندی عقل کے جوہر کا ابھرنا اور اس کے خصائص کا نمایاں ہو نا گوارا نہیں کرتی .جس سے مغرور خود بین انسان ان عادات و خصائل سے محروم رہتا ہے ,جو عقل کے نزدیک پسندیدہ ہوتے ہیں .
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں
علم بہت بے قدروقیمت ہے جو زبان تک رہ جائے ,اور وہ علم بہت بلند مرتبہ ہے جو اعضا و جوارح سے نمودار ہو.
 
السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

صبح بخیر
ان گنت درود اور سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آپکی آ ل اولاد پر ”دُرود شریف“ ایسی عبادت ہے، جس میں منہ سے بیک وقت اللّٰهﷻ اور اس کے حبیبﷺ کا نام ادا ہوتا ہے اللّٰه اور اس کا رسول دونوں جس عبادت میں جمع ہو جائیں اس عبادت کا کیا کہنا کہ اللّٰه بھی راضی اور رسول اللّٰهﷺ بھی راضی یا اللہ ہمیں ہدایت عطا فرما، ہمیں زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرما -اللہ کریم آپ کو آپ سے جڑے ہر رشتے کو دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے ہر لمحہ پہلے سے زیادہ سکون عزت اور بہترین صحت والا ہو رزق میں وسعت ہو اللہ کریم آپ کو شادوآباد رکھےاورہم سب کو نماز کی پابندی نصیب فرمائے *آمین یا رب العالمین
 
آمین الہی آمین
 
Top