شمشاد

لائبریرین
✨آج کی دُعا✨
‏﷽
*اَے رحیم و کریم اللہ تعالیﷻ*
میں تجھ سے تیرے☝️ عالی عظیم نام اور تیرے☝️ عظیم نور کے صدقے سوال کرتا ہوں کہ تو☝️اپنے باکمال *محبوب ﷺ* پر رحمت بھیج جو تیرے *تجلی* ہیں ، جن پر *قرآن* نازل ہوا ، جو تیری *صفات* اور *اسماء* کا *مظہر* ہیں یعنی *سیدنا محمد مصطفٰیﷺ* جو تیرے *جلال* اور *جمال* کا آئینہ ہیں اور ان کی *آل* پر اور ان کے *صحابہ* پر *رحمت و سلامتی* بھیج
*اَے پاک پروردگار مالکﷻ*
تو رحیم ہے کریم ہے ہمارے لیے خیر کے دروازے کھول‎ ‎، ہماری تمام پريشانیاں دور فرما اور ہم سب کی سختیاں اور مشکلات دور کر دے
*یا اللہ کریم*
ہم سب کے لیے اپنے☝️ دَرِ خاص سے آسانیاں پیدا فرما ، ہم سب کو وسیع رزق حلال عطاء فرما اور ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم تجھے پسند آ جائیں
*✨آمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ن یارب العالمین یاارحم الراحمین✨*
*إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء○(بیشک میرا رب دعاؤں کا سننے والا ہے)*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصِّدقُ صَلاحُ كُلِّ شيءٍ ، الكِذبُ فَسادُ كُلِّ شَيءٍ .

حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی٬ هرچیز کی بھلائی هے اور جھوٹ هر فساد کی جڑ هے۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
سچاٸی کبھی شکست نہیں کھاتی ہے البتہ ہم اتنے جلد باز واقع ہوٸے ہیں کہ سچاٸی کی فتح کا انتظار نہیں کر پاتے۔
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


حضرت مجدد الف ثانیؒ بیان کرتے ہیں ’’راہ ولایت کے واصلین کے پیشوا سردار اور منبع ٔفیض حضرت علیؓ ابن ابی طالبؓ ہیں ‘‘(مکتوبات مجدد الف ثانی )اسی لئے رومی کے پیرحضرت شاہ شمس تبریز ؒپکار اٹھتے ہیں ۔

شاہ ولایتم علی ؓ،جام شہادتم علی ؓ
عین ہدایتم علی ؓ،رہنمائے انبیاء
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا :
جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا ۔
(صحیح مسلم،۹۱۲) ۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکم
صبح بخیر
دعا ھے کہ رب ہمارے اعمال خير کو استقامت اور دعاؤں کو قبولیت کا شرف عطا فرمائے سکون قلب کی دولت‎ روحانی اور‎ ‎جسمانی صحت کے خزانوں کیساتھ خوش وسلامت اور شادو اباد رکھے.*
آمین
 
آخری تدوین:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر

دنیا داری اللہ سے غافل ہو جانے کا نام ہے
ضروریات زندگی اور بال بچوں پر خرچ کرنا
دنیا داری نہیں ہے
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
زندگی برف کی مانند ہے لہذا نیک کاموں میں گزارو کیونکہ پگھلنے کے ساتھ ختم بھی ہوجائے گی.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکم
صبح بخیر
امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ
خاموشی ایک بیش بہاء خزانہ حلم اور بردباری کی زینت اور نادان شخص کی پردہ پوشی کاذریعہ ہے۔
 
آخری تدوین:
Top