سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی۔ اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔

(آل عمران:147)
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

صبح بخیر

اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو
جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو
تو یقین جانو کہ دنیا میں تمہیں کبھی کوئی
نہیں توڑ سکتا
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اولاد کو بچپن سے اخلاق نہ سکھائے جائیں تو بڑے ہوکر ان میں بھلائی مشکل سے آتی ہے.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


{يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ}
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سخت تکلیف و پریشانی کا معاملہ درپیش ہوتا تو آپ یہ دعاء پڑھتے تھے
[سنن الترمذي :ج 5ص 539 رقم 3524 حسن بالشواهد وحسنه الألبانی]
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر

اپنی زبان کی حفاظت اس طرح کرو جس طرح اپنے ایمان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ایمان کی حفاظت نہ کرنے سے ایمان کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور زبان کی حفاظت نہ کرنے سے عزیز و اقارب چھوٹ جانے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ضمیر کی عدالت میں غلط فیصلے نہیں ہوتے.
اللہ نگہبان
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ بجا فرماتے ہیں لیکن جن کے ضمیر مردہ ہوں، وہاں اپنی مرضی کے ہی فیصلے ہوتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر


الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

ترجمہ:
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف اٹھ کر جاناہے

بخاری
 

شمشاد

لائبریرین
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ﴿٨٣
ترجمہ : اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے (83)
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
طاقت کی ضرورت تب ہوتی ہے جب کچھ برا کرنا ہو ورنہ دنیا میں سب کچھ پانے کے لئے حسن عمل اور حسن اخلاق ہی کافی ہوتے ہیں.
اللہ نگہبان
 
صبح بخیر

‏عاجزی و انکساری کو اپنا شعار بنا کر زندگی کے راہ پر گامزن رہنے سے بندہ بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے مگر ہاں ! عاجزی بھی عاجزی ہی کے درجہ میں ہو چمچہ گری کے درجہ میں نہیں

(جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر
سر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گِر پڑے)
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر


مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ہے:
بخل ننگ و عار ہے اور بزدلی نقص و عیب ہے اورغربت مرد زیرک و دانا کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے اور مفلس اپنے شہرمیں رہ کر بھی غریب الوطن ہوتا ہے اور عجز ودرماندگی مصیبت ہے اور صبر شکیبائی شجاعت ہے اور دنیا سے بے تعلقی بڑی دولت ہے اور پرہیز گاری ایک بڑی سپر ہے .
از نہج ابلاغہ
 
Top