بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اللہ تعالی رزق کی طرح اچھے اخلاق کی بھی تقسیم فرماتا ہے رزق سب کو.لیکن اخلاق حسنہ اپنے پسندیدہ بندوں کو دیتا ہے.
اللہ رب العزت اپنی خاص رحمت سے آپ اور آپ کے گھرانے پر ہمیشہ مہربان رہے اور اپنی شان و صفات کے مطابق آپکو خوب خوشیوں سے نوازے الله رب العزت آپ کو اپنے حفظ و امان ميں رکھے اللہ پاک ہمیں اور ہمارے اہل وعیال کوتاحیات ‎تندرست،سلامت,شادآباد رکھے ‎اورسلامتی عطافرمائے
آمین یارب العالمین
صبح بخیر۔
امین
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اے حال اور احوال کو اپنی تحویل میں لینے والے ہمارے حال کو اچھے (بہترین) حال میں بدل دے.
اللہ نگہبان
 

شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

زندگی اصل میں "بہت ہلکی پھلکی" ہے۔ "بوجھ تو سارا خواہشات کا ہے۔"

انسان کی فطرت بھی عجیب ہے، "وہ تنقید جیسی سچائی پر ناراض" اور "خوشامد جیسے دھوکے پر خوش ہوتا ہے۔"
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر


جامع ترمذی شریف میں روایت ہے : عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ بُعِثَ النَّبِیُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ وَصَلَّی عَلِیٌّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ۔
ترجمہ : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،آپ نے فرمایاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوشنبہ کو اعلان نبوت فرمایا اور سہ شنبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز ادا فرمائی ۔ (جامع الترمذی ،ابواب المناقب، باب مناقب علی بن أبی طالب رضی اللہ عنہ. حدیث نمبر: 4094،چشتی)
 
السلام علیکم
صبح بخیر


جامع ترمذی شریف میں روایت ہے : عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ بُعِثَ النَّبِیُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ وَصَلَّی عَلِیٌّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ۔
ترجمہ : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،آپ نے فرمایاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوشنبہ کو اعلان نبوت فرمایا اور سہ شنبہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز ادا فرمائی ۔ (جامع الترمذی ،ابواب المناقب، باب مناقب علی بن أبی طالب رضی اللہ عنہ. حدیث نمبر: 4094،چشتی)
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صدق الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
غلطی ہوجانے کی صورت میں معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ہم ابن آدم ہیں. (حضرت امام غزالیؒ)
اللہ نگہبان
 
‏ٹبہ ٹویا اک برابر
گڈیا بویا اک برابر
راتی اکھ تے بدل برسے
رویا، چویا اک برابر
قسمے سن کے نیندر اُڈ گئی
سُتا، مویا اک برابر
ماڑے گھر نوں بوھا کاہدا
کھلا، ڈھویا اک برابر
یار کلیما جوگی اگے
سپ گڈویا اک برابر
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
طبیعتوں کا اختلاف فطری امر ہے البتہ احترام اور برداشت انسان کے اختیار میں ہیں.
اللہ نگہبان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بیشک،درست فرمایا اپ نے پرو فیسر صاحب
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
*دین کو اختیار کرنا اور اسلام کی بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے،*
*لیکن اپنے کردار کے نمونے سے دنیا کو زیر کرنا اور راہِ راست پر لانا ایک مشکل امر ضرور ہے لیکن یہی اصل دین ہے اور یہی حقیقی انسانیت ہے.*
*قرآن مجید میں اللہ کریم نے اپنے تقرب کی جتنی راہیں بھی دکھائی ہیں، ان میں سجدے کے علاوہ سب راہیں مخلوق سے محبت کی راہیں ہیں۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرنے کی کوشش کیا کریں۔"*
*الله کریم سے دعا گو ہوں ک۔ہ آپ س۔ب ہمیش۔ہ خُ۔وش۔ں اور آب۔اد رہیں.*
*نماز قائم کرکے اپنی دنیا و آخرت کو خوبصورت بنائيں.
صبح بخیر
 
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ
اللہ رب العزت آج کی صبح آپکی حاجات اور قبولیت کی نوید بن کر اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے آپکے گھر کے در و دیوار کو منور کر دے. الله رب العزت آپکو دین اور دنیا کی دولت سے مالا مال کردے. آپکو اور آپکے اہل خانہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور روز محشر سرکار دو جہاں صلی الله علیہ و آله و سلم کی شفاعت نصیب فرمائے.
آمین
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
ایمان بخیر
اے میرے پاک پرورد گار.
همیں ان لوگوں میں شامل فرما:
1 :جنہیں تو هدایت فرماتا هے اور وہ صراط مستقیم پر چلتے ہیں.
2 :جو توبہ کرتے هیں اور جنکی توبہ کو تو قبول کرتا هے.
3 :جو تیرا خوب شکر ادا کرتے هیں اور ان پر تو اپنا کرم فرماتا هے..
الله آپ كو سدا سلامت اور بےانتہا خوشياں دے.
آمِيْن يَارَبَّ الْعَالَمینَ.
وعلیکم سلام
آمین۔ ثم آمین۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

یااللہ ہماری ساری تدبیریں، ساری ترکیبں، ساری فکریں ناکام ہیں، جب تک تیری رحمت شامل نہ ہو۔ یااللہ ہماری محنت، ہماری کاوش، ہمارا شعور تیرا ہی عطا کردہ ہے، تو خالق ہے ہم مخلوق ہیں، تو غالب ہے ہم مغلوب ہیں، تو رحیم ہے ہم رحمت کے طلب گار ہیں، تو عزت عطا کرنے والا ہم عزت کے طلب گار ہیں۔ یا اللہ کُن فرما دے، رحمت عطا فرما دے، عزت عطا فرما دے، ہماری محنت کو پھل لگا دے۔ یا الله یا رحمان تو بابرکت و بلند ہے تو ہماری دعائيں قبول فرما۔
آمین یارب العالمین
صبح بخیر
 
Top