صحت مند اقوام

عزیزامین

محفلین
صحت مند اقوام کون کون سی ہیں اور ان کی صحت کا راز کیا ہے۔ کیا عرب پہلے نمبر پر ہیں ہونے تو چاہیں کیوں کہ ان کے پاس آب زم زم اور بہت سی نعمتیں ہیں؟
 
میرے خیال میں سب سے صحت مندقوم پاکستانی ہیں
خوب ڈٹ کرکھاتے ہیں لسی پی کر ۔ پھر خوب سوتے ہیں
یہی دونوں صحت کے لیے ضروری ہیں
 
اگر موٹے تازے لوگوں کو صحت مند شمار کیا جائے تو جنوبی بحرالکاہل میں موجود چھوٹے سے جزیرے سامووا کے لوگ سب سے زیادہ صحتمند ہیں، جہاں ایک ائیر لائین مسافروں کو ان کے وزن کے حساب ٹکٹ چارج کرتی ہے۔ :battingeyelashes:
2007 میں سامووا کے 2 باشندے میرے ساتھ کم و بیش ایک سال رہے ہیں۔ ان کے جثے جاپانی سومو پہلوانوں کے ساشے پیک لگتے تھے:p اور وہ یہ دعوی کرتے تھے کہ یہ ہمارے ملک کے حساب سے بلکل مناسب جسامت ہے۔ :LOL:
 
آپ کہاں مقیم ہیں ان کی تصاویر مل سکتیں ہیں؟
 
ڈٹ کر کھانا صحت نہیں کم کھانا صحت ہے یہ اسلام بھی فرماتا ہے

یعنی اپ یہ الزام لگارہے ہیں کہ پاکستانی اسلام نہیں جانتے
محترم میں لاہور میں رہ چکا ہوں اور کئی لاہوری کڑاہی کی کڑاہی ڈکارجاتے ہیں اور صحت مند بھی ہیں۔ شنید ہے کہ جھارا پہلوان، رستم زمان گاما پہلوان ایک وقت میں کئی بکرے کھاتے تھے۔ ظاہر ہے وہ رستم زمان بھی تھے
 
حیرت ہے ؟ان کے پاس تو اسوہ حسنہ ہیں۔ اونٹ کا گوشت ،دودھ۔ کھجور جو زیتون اب زم زم کدو
اسوہ حسنہ تو سب مسلمانوں کے پاس ہے۔ دنیا کے کسی بھی خطے کا انسان اس پر عمل کرے تو صحت مند رہ سکتا ہے۔ عرب ہونا ضروری نہیں۔ ویسے بھی غیر عرب مسلمان ، عربوں سے زیادہ ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
اگر تو صحت مندی سے مراد " لکڑ پتھر " ہضم کر جانا ہے ۔ تو بلا شبہ پاکستانی قوم بہت صحت مند اور سخت جان ہے ۔
مصالحوں دودھ دہی گھی کے نام پر جانے " مردہ زندہ حلال حرام " کیا کیا کھلایا جاتا ہے ۔ اور یہ سب کھا پی ہضم کر جیئے چلے جاتے ہیں ۔
محنت کیئے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی قوم جتنی مشقت کوئی دوسری قوم نہیں کر سکتی ۔۔۔ اس حقیقت کو جھٹلانا نا ممکن ہے ۔۔۔۔۔
اور اگر صحت مندی سے مراد " موٹاپا " ہے تو عرب اس وقت سرفہرست ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top