صحیح لفظ کیا؟ تقویٰ یا تقوے؟

ساجد

محفلین
جو قوم ایک لفظ کی درستگی پر پانچ صفحات کا دھاگہ کھول لے، اسکا "بھلا" ہونا مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا:)
بندہ پرور ، آپ صرف پانچ دھاگوں کی بات کرتے ہیں۔ حضورِ والا ، اردو محفل تو پوری کی پوری بنائی ہی اس کام کے لئیے گئی ہے۔ نہیں یقین آتا تو محفل کے ناظمین سے دریافت فرما لیجئیے۔
شروع شروع میں جب سیاست اور مذہب کے دھاگوں میں ایک دوسرے پر ذاتی حملے کافی تیز ہو گئے تھے تو نبیل اس بات کو دوستوں کے سامنے لائے کہ کیوں نہ ان دھاگوں کو ختم کر دیا جائے کیوں کہ بقول ان کے اس فورم کا مقصد اردو کی ترویج و ترقی ہے نہ کہ سیاسی و مذہبی الزام تراشی۔ یہ تو ہم جیسے سیاست کے ٹھرکی تھے جنہوں نے ان سے درخواست کی کہ نہیں صاحب کچھ تو پلٹنے جھپٹنے کا سامان رہنے دو۔
اگرچہ کافی تعداد میں منجھے اور سلجھے ہوئے ساتھی اب ان دھاگوں پر موجود ہیں پھر بھی کبھی کبھی بہت سے لوگ صرف ذہنی کتھارسس کے لئیے ہی ان دھاگوں کا رخ کرتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اتنی بحث کے بعد تو "تقویٰ" بھی کہتا ہوگا کہ "میرے" پر عمل تو کرتے نہیں۔ "مجھے" درست لکھنے اور بولنے کی اتنی فکر ہے!;)
 
Top