صدر جنرل (ر) پرویز مشرف

زینب

محفلین
بے خبر ہونے کی بھی تین اقسام ہیں:

ایک وہ جہ واقعی میں بے خبر ہوتے ہیں،
دوسرے وہ جو جان بوجھ کر بے خبر رہتے ہیں
اور تیسرے وہ جن کو اسکے آس پاس والے قصداً بے خبر رکھتے ہیں۔



آپ کے کہنے کا مطلب واقعی انہں بے خبر رکھا گیا۔۔۔؟؟تو کیا کسی ملک کے Pm کی اپنی کوئ انٹیلیجنس نہں ہوتی ۔۔۔؟؟
 
بالکل متفّق نہیں ہوں!
میں اردو محفل میں نیا ہوں اور میری عمر صرف 13 سال ہے۔ یہاں پر موجود اور لوگوں سے بہت کم عمر ہوں میں۔ لیکن ان تمام حالات کو بخوبی سمجھتا ہوں میں۔ جب چیف صاحب کو غیر معطل کیا گیا تو کہا گیا کہ جنرل صاحب صحیح ہیں۔ جب عدالت نے اپنا فیصلہ چیف صاحب کے حق میں دیا تو بھی صدر صاحب صحیح۔ یہ کیا ماجرا ہے؟ اگر عدالتِ عظمٰی نے فیصلہ چیف صاحب کے حق میں دیا تو اس میں جنرل صاحب کی برداشت بیچ میں کہاں سے آ گئی۔ کیا عدالت ان کے باپ کی ہے؟ میڈیا کی جو آپ بات کر رہے ہیں تو جو "جیو ٹی وی" پر پنجاب پولیس کے سپاہیوں نے حملہ کیا تھا وہ کس کے دور میں ہوا اور کیوں ہوا؟ اسی لیے کہ جیو چیف صاحب کی تحریک دکھا رہا تھا؟ اسے آپ میڈیا کی آزادی کہتے ہیں؟ پہلے میاں صاحب تھے جن کی پالیسی تھی تھوڑا خود کھاؤ اور تھوڑا عوام کو دو۔ کم از کم وہ کسی امریکی لیڈر کے آگے جھکے تو نہیں نہ۔ پھر یہ جنرل صاحب سر پہ بیٹھ گئے ہیں، کہ اترنے کا نام ہی نہیں لیتے، اب کہتے ہیں کہ انہیں اسمبلیوں سے پھر منتخب ہونگا۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیوں ہوں گے یہ منتخب۔ کیا انہیں کچھ بھی عقل نہیں ہے؟ اب ہم لوگ ان سے اوازار ہو چکے ہیں۔ اگر یہ چاہتے ہیں کہ امریکا کو خوش کرنے کے لیے مساجد کو تباہ کرتے رہیں تو میری یہی رائے ہے کہ اگلے خطاب میں اپنے یہودی یا نصرانی ہونے کا اعلان کر دیں۔ تاکہ کم از کم ہمیں اتنا تو پتا چلے کہ یہ حکمران مسلمان نہیں ہے۔ یہ مشرف کو اب اللہ حافظ کہہ دینا چاہیے یہی اس کے حق میں بہتر ہے۔

ماشاءللہ اتنی سی عمر میں اتنی گہری نظر اور سیاست سے ایسا شغف

احسن آپ آتے رہیے گا اور تبصے کرتے رہیں ، آپ کی عمر اور تجزیے دیکھ کر بہت حوصلہ ہوا کہ نئی نسل کتنی آگاہ ہے۔
 
کل ہی اطلاع آئی ہے کہ اب مشرّف اپنی وردی اتارنے لگا ہے اور وردی اتار کے صدر بنیگا۔ لیکن اب مشرّف کو اللہ حافظ کہنا چاہیے۔ مشرّف کی جگہ بینظیر نے اگر آنا ہے تو میری نظر میں مشرّف ٹھیک ہے۔ لیکن آپشنز کم نہیں ہیں ہمارے پاس۔ اگر مجھ سے پوچھ کر کسی کو وزیر اعظم منتخب کرنا ہوتا تو میں تو نواز شریف ہی کہتا۔ کیونکہ ان کے دور میں جتنی ترقّی ہوئی ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ جیسے انہوں نے بل کلنٹن کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر باتیں کیں اور دباؤ اور رشوت کے باوجود پاکستان کو نیوکلیائی صلاحیت دی، وہ ہمّت قابل تعریف ہے۔ پھر پاکستان میں موٹروے بھی انہی کے دور میں بن، افسوس کے مشرّف صاحب میاں صاحب کو نکال چکے تھے ورنہ 20 سال میں پاکستان کے پاس جنوبی ایشیا میں بہترین روڈ نیٹورک ہوتا۔ پھر جے ایف 17 تھنڈر جیسے جہاز کا کانٹریکٹ بھی انہی کے دور میں ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج ہمارے پاس امریکہ کے بنائے ہوئے ایف16 ہوتے یا شاید وہ بھی نہ ہوتے۔ اگر مشرف کے ساتھ میاں صاحب کو کمپیئر کیا جائے تو میاں صاحب ہی ٹھیک ہیں۔ اللہ کرے کہ ہمیں کم از کم اس مشرف سے چھٹکارا ملے۔ آمین!
 
سپریم کورٹ کا فیصلہ اجانے کے بعد جس جرات و باوقار طریقہ سے پرویز مشرف نے اس فیصلہ کو قبول کیا ہے اس کی داد دینا بے جا نہ ہوگا۔ کم از کم میری یادداشت میں‌نہیں‌کہ کسی حکمران فوجی جنرل نے اس طرح کی برداشت کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس پر مزید یہ کہ اسی حکمران کے دور میں میڈیا کو وہ ازادی ملی جس کی وجہ سے چیف جسٹس نے اپنی نوکری کی بحالی کی تحریک شروع کی۔
اگر منصفانہ نظر سے دیکھا جائے تو سوائے مذہبی انتہاپسندی کے دبانے کے غلط طریقہ کار جس میں‌ انسانی جانوں‌کا ضیاع ہوا ہے مشرف نے ملک کے لیے بے شمار اچھے کام کیے ہیں۔ ان سب کی تعریف کرنا بھی بےکار نہ ہوگا۔
اب جب کہ عدالتی بحران ختم ہوگیا ہے اور چیف جسٹس بحال ہوگئے ہیں۔ تو صدر کا انتخاب اسی اسمبلی سے ہی ہوجائے تو اچھا ہے۔ اس وقت مشرف سے اچھا حکمران کوئی نظر بھی نہیں‌ارہا ہے۔ اگر فوجی حکمرانی ہی رہنی ہے تو مشرف ہی اچھا انتخاب ہے۔
(یہ میں‌نے سنجیدگی سے لکھا ہے)
اپ کا کیا خیال ہے؟
کچھ عرصہ پہلے ایک خیال ظاہر کیا تھا کہ مشرف اسی اسمبلی سے منتخب ہوجائیں‌ گے۔ اب ایسا ہوتا ہی لگ رہا ہے۔
 
تمام رکاوٹیں‌دور ہوئیں‌اور مشرف کی مشکلات اسان ہوئیں۔ اب ان کے صدر منتخب ہونے میں‌کچھ رکاوٹ بظاہر نظر نہیں‌اتی
up30.gif
 
صدر پرویز مشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ مشرف کے حامیوں کو بہت بہت مبارکباد۔
اللہ کرے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑے۔
امین
 

حسن علوی

محفلین
جنرل مشرف پارلیمنٹ میں بھاری اکژیت سے بطور صدارتی امیدوار کامیاب۔

تفصیلات کچھ یوں رہیں:


ٹوٹل ووٹ: 257
جنرل مشرف نے حاصل کیئے:252
جسٹس وجیہہ الدین کے حصے میں آئے:02
ووٹ جو مسترد ہوئے:03


ہائے پاکستان:confused:
 

پاکستانی

محفلین
میں پہلے بھی شاید کہیں یہ سوال اٹھا چکا ہوں کہ اگر مشرف کو ہٹایا جاتا ہے تو اسکی جگہ کون آئے گا ۔ اگر کسی کے پاس کوئی دوسرا نام ہے تو برائے مہربانی یہاں زیرِ بحث لائیں ۔
پرانے سکوں کو آزمانا ملک کو مشرف سے بھی زیادہ دھچکہ پہنچانے کے مترادف ہوگا ۔ کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار ڈسا نہیں جاتا ۔ اور یہ بات نواز شریف اور بینظر پر بلکل صادق آتی ہے ۔


صحیح کہا آپ، ویسے بہت پہلے یہی بات میں '' دو ٹھگوں کی کہانی '' میں لکھ چکھا ہوں
 

بسام

محفلین
السلام علیکم۔۔
تعجب ہے کہ اب تک آپ حضرات اس کمینے کے کفر و ارتداد کو نہیں سمجھ پائے۔
 

ساجد

محفلین
السلام علیکم۔۔
تعجب ہے کہ اب تک آپ حضرات اس کمینے کے کفر و ارتداد کو نہیں سمجھ پائے۔
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ ،
بسام بھائی ، کیسے مزاج ہیں؟؟ اردو محفل میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایک گزارش کرنا تھی آپ سے ، کہ اختلافات کے باوجود اخلاق اور دلیل سے بات کرنا ہمارا دینی شیوہ ہے۔ اس لئیے ہمارے دین نے اپنے مخالفین سے بھی حسنِ سلوک کا سبق دیا ہے اور بلا وجہ کسی پر کفر کا فتوٰی لگانے سے منع کیا ہے۔ یہ فتوٰی بازی ہی ہے جو آج ہمیں اس حالت کو پہنچا چکی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے۔ میں ہرگز پرویز مشرف کے غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات کا حمایتی نہیں ہوں۔ لیکن محض اسی وجہ سے میں اسے کافر اور مشرک بھی نہیں کہہ سکتا کہ مشرف مجھے پسند نہیں ہے۔
توقع رکھتا ہوں کہ آپ میری بات کا برا نہیں مانیں گے اور ایسے سخت اور نفرت انگیز الفاظ کے استعمال سے پرہیز فرمائیں گے کہ یہ ایک مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔
والسلام علیکم و رحمۃاللہ
ساجد
 

Dilkash

محفلین
Taleban threat is biggest challenge to Musharraf: Pashtun leader


http://thepeninsulaqatar.com/Displa...=October2007&file=Local_News2007100835539.xml
Taleban threat is biggest challenge to Musharraf: Pashtun leader
Web posted at: 10/8/2007 3:55:39
Source ::: The Peninsula

Firoz Khan Afridi
DOHA • The most difficult challenge Pakistan President Pervez Musharraf is facing is checking the growing influence of rowdy pro-Taleban elements in the federally-administered tribal areas near the Afghan border, says a prominent Doha-based Pakistani Pashtun community leader.

They are terrorising people, triggering a mass exodus, says Firoz Khan Afridi. An estimated four million Pashtuns live in the federally-controlled tribal region, while the overall Pashtun population in Pakistan is around 25 million, which is mostly concentrated in the North West Frontier Province (NWFP).

Lawlessness continues to prevail in these rugged tribal terrains, where the famous Tora Bora mountain range is located.

There is a severe lack of infrastructure in the area which is spread over some 2,500 square kilometers. A 700-km long porous border with Afghanistan makes things even worse.

Poverty and unemployment are pushing the youth into the fanatical Taleban movement. They have access to the most sophisticated weaponry, including rocket launchers, anti-aircraft guns, hand grenades and stockpiles of AK-47s and AK-56s, Afridi told The Peninsula yesterday.

Armed Taleban operatives move freely in pick-ups and terrorise people. They burn down the properties of those who don't subscribe to their views. The irony is that they have political backing.

The situation, said Afridi, is worsening with two warring rival factions of the Taleban having taken control. "If you support one of them, the other targets you…My own house and those of three close relatives were burnt down in our native village in Khyber Agency, recently," he said.

A fellow Pashtun had to flee the village when he was threatened by Taleban with dire consequences if he did not shave off his moustache and sport a long beard to get an 'Islamic look', said Afridi.

One Taleban faction is pro-Deoband (which subscribes to the conservative Wahhabi school of thought), while the other is opposed to it. They have regional leaders and even private jails to punish people who defy their diktats.

People are fleeing the tribal areas and taking refuge in Peshawar, NWFP's capital city and in the neighbouring Punjab province.

This is an added suffering for the inhabitants of the region since the Pakistani security forces have long been engaged in an anti-terror campaign. Innocent people often become their target. "This is why some of the most violent protests against Musharraf's re-election as president were witnessed in NWFP," Afridi argued. "People are fed up," he said.

He sees two-time premier Benazir Bhutto and Musharraf and his conservative allies as strange bedfellows. "Benazir has socialistic leanings. She is ideologically opposed to what Musharraf and the ruling Muslim League stand for, so I don't think the alliance would last long," commented the Pashtun leader. "The deal has lowered Bhutto's standing in her own party."

Whatever has happened in Pakistan in the name of a presidential election was different this time as people are becoming more and more aware due to a relatively free media dominated by the mushrooming TV channels.

There are some 33 licensed TV channels in Pakistan presently and most of them are operational. They are being increasingly influenced by their untamed counterparts in the rest of the world, particularly India.

The coverage of the Pakistani presidential poll by the Indian TV networks, some of which are watched in Pakistan, could have been extensive and better, though, lamented Afridi.​
 
میں پہلے بھی شاید کہیں یہ سوال اٹھا چکا ہوں کہ اگر مشرف کو ہٹایا جاتا ہے تو اسکی جگہ کون آئے گا ۔ اگر کسی کے پاس کوئی دوسرا نام ہے تو برائے مہربانی یہاں زیرِ بحث لائیں ۔
پرانے سکوں کو آزمانا ملک کو مشرف سے بھی زیادہ دھچکہ پہنچانے کے مترادف ہوگا ۔ کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار ڈسا نہیں جاتا ۔ اور یہ بات نواز شریف اور بینظر پر بلکل صادق آتی ہے ۔[/QUOTE]
بھائی آپ نے خود ہی کہہ دیا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
تو پھر کیوں مشرف کو دوسری مرتبہ منتخب کرکے غریب عوام کو دوبارہ ڈسنے کا موقع دیا؟
 

Dilkash

محفلین
اس ملک میں مشرف بے نظیر او نواز کے علاوہ اور بھی لوگ رہتے ہیں۔اتنی بھی قحط الرجال نہیں۔

کسی کو موقع دیں گے تو اگے ائیں گے،ورنہ انگریزوں کے پھٹو اور فوج کے پھٹوں کو برداشت کرتے رہئیے۔
 

حسن علوی

محفلین
ہمت مرداں!!!

جنرل مشرف لاجواب:

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=oS6JK7qTw8s&mode=related&search="]http://www.youtube.com/watch?v=oS6JK7qTw8s&mode=related&search=[/ame]


شرم مگر تم کو نہیں آتی
 
اس ملک میں مشرف بے نظیر او نواز کے علاوہ اور بھی لوگ رہتے ہیں۔اتنی بھی قحط الرجال نہیں۔

کسی کو موقع دیں گے تو اگے ائیں گے،ورنہ انگریزوں کے پھٹو اور فوج کے پھٹوں کو برداشت کرتے رہئیے۔
درست فرماتے ہیں۔ رہتے تو سب ہیں‌ مگر سب اپنی اپنی زندگیوں‌میں‌مگن ہیں۔ اور کوئی کسی کو موقع کیوں‌ دے یہ موقع تو چھیننا پڑتا ہے۔ اس کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے۔ اپنے حلوے مانڈوں‌کو کون چھوڑے۔ فوج نے ملک کے بجٹ کا بڑا حصہ کھا کھا کر غریب عوام کو تو دال روٹی کی فکر میں‌ ڈال دیا ہے باقیوں‌ کو کار لیزنگ، کریڈٹ کارڈ اور موبائل میں‌الجھادیا ہے اور خود امریکی امداد لے کر یا تو قبائلی مجاھدوں کو ماررہی ہے یا پلاٹ‌مفت میں‌لے کر ہاوسنگ اسکیموں کے ذریعے پیسہ بنارہی ہے۔ یہ نااہل فوج اگر جنگ پڑ جائے تو جھٹ ہتیھار ڈال دیتی ہے۔
 
بالاخر صدر مشرف کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا اور میرا وہ خدشہ درست ثابت ہوا کہ صدر مشرف پچھلی اسمبلی سے ہی جیت کر صدر بن جائیں گے۔
 
Top