صدر زرداری دل کے عارضے میں مبتلا

مغزل

محفلین
دبئی کے ڈاکٹروں کے بس کی بات نہیں کہ اس دل کا علاج کرسکیں جس دل سے ھل من مزید کی صدائیں ہمہ وقت بلند ہورہی ہوں۔۔۔ :)
ٹھیک کہا محمود غزنوی بھائی ۔ ہل من مزید جہنم کی پکار ہے جو روایات میں ہے ۔۔ ا ن کے دل جہنم سے بھی بد تر ہیں۔۔ بس اللہ ہی ان کے دل پھیر دے تو ٹھیک ورنہ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا میں نہیں پڑھتا، اگر کوئی اور پڑھ کر سُنا دے تو پھر تو کوئی اعتراض نہیں ناں۔
 
جو اللہ کی پکڑ میں آئے وہ کہاں بچ پائے
نہ میر صادق قدرت کی سزا سے بچ سکا اور نہ ہی میر جعفر ، جس نے امت مسلمہ اور دھرتی سے غداری کی وہ اللہ سبحان تعالی کا مجرم ہر سو وہ جانے اس کا کام جانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اس ملک و قوم کیلئے بہتر کرے
 

عسکری

معطل
یہ کیا ایک بیمار آدمی کو کوسا جا رہا ہے ایک تو اس بے چارے کو ہارٹ اٹیک آیا ہے اور اس کی بیوی بھی وفات پا گئی ہے اوپر سے آپ لوگ بھی اس کی لعن طعن کر رہے ہو گاؤں والو؟:D
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر کب جا رہے ہو تم اس کی تیمارداری کے لیے؟ اس نے چار دن کے بعد واپس پاکستان چلے جانا ہے، اس سے پہلے پہلے دبئی کا چکر لگا آؤ۔
 

عسکری

معطل
تو پھر کب جا رہے ہو تم اس کی تیمارداری کے لیے؟ اس نے چار دن کے بعد واپس پاکستان چلے جانا ہے، اس سے پہلے پہلے دبئی کا چکر لگا آؤ۔
بھائی جی میں بہت بزی ہوں ورنہ لگا آتا چکر اگر وہ جون میں بیمار ہوا تو میں دبئی میں ہی ہوں گا :mrgreen:
 

عسکری

معطل
نہیں وہ بس آرام کرنے آ جائے بھائی جی اس کا کیا جاتا ہے ویسے کونسا وہ کوئی کام دھندا کر رہا ہے فارغ تو بیٹھا رہتا ہے
 

mfdarvesh

محفلین
کوئی بات نہیں ایسا تو ہوتا ہے
کٹی عمر ہوٹلوں میں
مرے ہسپتال جا کے

آخر کو انہی کے بارے میں شاعر نے گستاخی کی تھی نا
 

کاشفی

محفلین
میں نے زرداری کو سلام لکھ بھیجا
ملک کا حال تمام لکھ بھیجا

میں نے پوچھا حکومت کب چھوڑو گے
اس نے قیامت کی شام لکھ بھیجا
 
Top