صدر زرداری دل کے عارضے میں مبتلا

ساجد

محفلین
کل گیلانی کی ملاقات پاکستان میں موجود امریکی عہدیدار اور بعد ازاں کیانی سے انتہائی طویل بات ہوئی تھی اور آپ کی اطلاع کے مطابق موصوف اب پاکستان پدھار چکے ہیں۔ ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو سودے بازی طے گئی ہو گی ناں جبھی تو فوراً واپس چلے آئے، کہاں تو ابھی انہوں نے وہاں دو ہفتے آرام کرنا تھا۔
 

ساجد

محفلین
جی ہاں ، بہت سی مشکوک سر گرمیوں کے بعد زرداری کا اچانک ورود ہوا ہے۔ یہ دل کا عارضہ نہیں دل کا معاملہ تھا۔
 

ساجد

محفلین
کل رات ، زرداری کا گیلانی کو فون اور گیلانی کی امریکیوں سے ملا قات اور بعد میں ساڑھے تین گھنٹے طویل کیانی گیلانی ملاقات ، کی خبر نشر ہونے کے بعد سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب "بیمار کا حال اچھا ہے" کی نوید سننے کو ملے گی اور یہی ہوا بھی۔
 

ساجد

محفلین
موجودہ حکومت کی شدید خواہش ہے کہ آرمی اس کا کام تمام کر دے تا کہ کارکردگی کے نا سہی ہمدردی کے ووٹ ہی مل جائیں لیکن فی الحال کیانی صاحب ان کے جال میں نہیں آ رہے۔ ان کا رہنا ہی ان کو ان کے جمہوری انجام سے دوچار کرے گا اس لئیے میں ذاتی طور پر حکومتی مدت پوری ہونے کے حق میں ہوں۔
نواز شریف نے بھی غیر آئینی تبدیلی سے انکار کر کے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے۔ جمہوریت ایک مسلسل عمل ہے جو غیر محسوس انداز سے اپنا کام کرتا ہے۔ اسے کام کرتے رہنا چاہئیے ۔ اسے ختم کرنے سے کئی چور دروازے کھل جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اس ڈیڑھ سال کے عرصےمیں ہو سکتا ہے عمران کے ہاتھ کچھ اور مضبوط ہو جائیں گے۔
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، ایک دھاگہ شروع کریں جس میں سوال کیا جائے کہ آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا داخلی اور سب سے بڑا خارجی مسئلہ کیا ہے۔ پتہ چلے گا کہ پاکستانی عوام کیا سوچتے اور کیا چاہتے ہیں۔
 
Top