مبارکباد صدر مشرف کی سالگرہ

ابوشامل

محفلین
کچھ عرصہ پہلے میرے موبائل پر ایک پیغام آیا تھا، حقیقت اس میں کتنی ہے یہ تو اللہ جانتا ہے، اور ہاں! مجھے کسی قسم کی خوش فہمی نہیں ;)

64 سال کی عمر اور پاکستان کے صدور
اسکندر مرزا 64 سال کی عمر میں عہدۂ صدارت سے ہٹائے گئے
ایوب خان کا انتقال 64 برس کی عمر میں ہوا
فضل الٰہی چوہدری 64 سال کی عمر میں ایوان صدر سے نکالے گئے
ضیاء الحق کا انتقال 64 سال کی عمر میں ہوا

اور مشرف 2007ء میں 64 سال کے ہوئے۔۔

؟؟؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب ابو شامل صاحب!
اس سے تو ظاہر ہو رہا ہے کہ پاکستانی صدور کے لیے چونسٹھ کا ہندسہ نحس ہے۔:grin:

اور اتفاق سے ان چار میں سے تین فوجی ڈکٹیٹر تھے جنہوں نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا۔
 
زیک

مسافر
اسکندر مرزا 64 سال کی عمر میں عہدۂ صدارت سے ہٹائے گئے

غلط۔ 58 سال۔

ایوب خان کا انتقال 64 برس کی عمر میں ہوا

غلط۔ 66 سال

فضل الٰہی چوہدری 64 سال کی عمر میں ایوان صدر سے نکالے گئے

غلط۔ 74 سال۔

ضیاء الحق کا انتقال 64 سال کی عمر میں ہوا

صحیح
 
ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ زکریا بھائی! میں نے اسی تصحیح کے لیے ہی اسے یہاں پیش کیا تھا، اچھا ہوا کہ میں پہلے سے ہی کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ تھا اس لیے ساجد بھائی کی طرح کف افسوس نہیں مل رہا لیکن ان کے افسردگی کا مجھے بھی افسوس ہو رہا ہے، غم نہ کرو بھائی! اور ایسی امیدیں نہ وابستہ کیا کرو کہ جن کے پورا نہ ہونے سے افسوس ہو۔
 
سید ابرار

محفلین
افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زکریا بھائی ساری خوش فہمی پر پانی پھیر دیا۔ :(
افسوس نہ کریں ، نیک امیدیں رکھنے میں کوئی حرج نھیں ہے ، زکریا بھائی نے تو آپ کی خوش فھمی پر پانی پھیردیا مگر
” امید “ ہے اللہ ، پانی نھیں پھیرے گا ، ;)
 
اجمل

محفلین
افسوس نہ کریں ، نیک امیدیں رکھنے میں کوئی حرج نھیں ہے ، زکریا بھائی نے تو آپ کی خوش فھمی پر پانی پھیردیا مگر
” امید “ ہے اللہ ، پانی نھیں پھیرے گا ، ;)

آپ کے نام کے ساتھ تصویر دیکھ کر مجھے جامعہ حفصہ کی سینکڑوں معصوم بچیاں یاد آ جاتی ہیں جنہیں آگ لگانے والے گولے پھینک کر زندہ جلا دیا گیا اور کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے ۔
 
اجمل

محفلین
میں کیوں پیچھے رہوں ؟ میں کوئی بوڑھا ہوں ؟ میں نے صدرجنرل صاحب کی عزت افزائی کا خاطر خواہ بندوبست کیا ہے ۔ ویسے انہوں نے کل اپنے ہونے والے ووٹرز ۔ اگر ہوئے تو ۔ کو ایک لطیفہ سنایا تھا کہ "میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا خواہ وہ مغرب والے ہوں" ۔عزت افزائی کا نظارہ کرنے کیلئے اس ربط پر جانے کی زحمت کرنا پڑے گی ۔
http://iftikharajmal.wordpress.com/2007/08/18
 
واہ واہ
اس سے تو یہ بات بلکل پتہ چلتی ہے کہ اپ بوڑھے نہیں۔ بلکہ ذہنی عمر کا اچھی طرح اندازہ ہورہا ہے۔
ویسے اچھی تصویر بنائی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں کیوں پیچھے رہوں ؟ میں کوئی بوڑھا ہوں ؟ میں نے صدرجنرل صاحب کی عزت افزائی کا خاطر خواہ بندوبست کیا ہے ۔ ویسے انہوں نے کل اپنے ہونے والے ووٹرز ۔ اگر ہوئے تو ۔ کو ایک لطیفہ سنایا تھا کہ "میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا خواہ وہ مغرب والے ہوں" ۔عزت افزائی کا نظارہ کرنے کیلئے اس ربط پر جانے کی زحمت کرنا پڑے گی ۔
http://iftikharajmal.wordpress.com/2007/08/18

تو کیا نوید رانا نے اپنا کاروبار صدر صاحب کو بیچ دیا؟:eek:
 
Top