الف نظامی
لائبریرین
بہت شکریہ اشتیاق علی ، اگر آپ نے تصویریں بنائی ہیں تو وہ بھی لگا دیں۔صریر خامہ عالمی خطاطی(کیلی گرافی) کانفرنس جس میں دیگر مسلم مالک سے بھی ماہر خطاط حضرات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا تیسرا دن میں نے استاد محترم شاکر القادری کے ساتھ گزرا اس دن تین شیشنز کا شیڈول طے تھا ۔ اور ان تینوں شیشنز کے دوران میں کانفرنس حال میں موجود تھا ۔ تیسرے دن کا شاندار اور اختتامی مکالمہ القلم تاج نستعلیق تھا۔ جسے استاد شاکر القادری صاحب نے انتہائی خوبصورت انداز میں انجام دیا ۔ اس دوران القلم تاج نستعلیق فانٹ کا تعارف، کمپیوٹر اور اردو ٹائپو گرافی، نستعلیق فانٹ سازی ، کریکٹر بیسڈ اور لگیچر بیسڈ فانٹ کا تعارف خوبیاں و خامیاں، کمپیوٹر بیسڈ فانٹ کی اہمیت، تاج نستعلیق کی ضرورت اور تاج نستعلیق کی مرحلہ وار تیاری کا ذکر کیا ۔ جسے کانفرنس حال میں موجود تمام شرکاء نے بہت سراہا اور داد و تحسین سے بھی نوازا ۔
کیونکہ میں نے آج سارے مکالمے ذاتی طور پر سنے اور دیکھے ۔ اس دوران کوئی بھی مکالمہ شرکاء کی خاص توجہ نہ حاصل کر سکا۔ مگر اس دن کا آخری مکالمہ جو کہ القلم تاج نستعلیق فانٹ کے بارے میں تھا، نے تمام شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ استاد محترم نے سلائیڈ شو کے ذریعے مختلف مثالوں سے اردو فانٹ سازی ، اور نستعلیق ٹائپو گرافی میں موجود خوبیوں اور خامیوں کو بحسن انداز شرکاء کو سمجھایا۔ نہ صرف شرکاء بلکہ دوسرے ممالک سے آنے والے خطاط حضرات ، جن میں ڈاکٹر کاظم خراسانی (ایران)، ڈاکٹر صلاح الدین شیر زاد (بغداد،عراق) اور خصوصا ڈاکٹر محمد خسرو سباسی (استنبول، ترکی)نے بھی بہت سراہا۔