صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
آج صبح یونہی خیال آیا کہ محفل پر ہم بے شمار کھیل کھیلتے ہیں۔۔کئی دھاگے ہیں جو مستقل نوعیت کے ہیں جن میں ہنسی مذاق چلتا ہے گپ شپ ہوتی ہے۔۔تو دل میں خیال آیا کیوں کہ کوئی ایسا دھاگہ بھی ہو جس پر آتے جاتے درود شریف بھی پڑھا جاتا رہے۔۔
اس لیے یہ دھاگہ کھول رہا ہوں۔۔احباب آئیں گے درود شریف پوسٹ کریں گے تو ساتھ پڑھیں گے بھی اور دوسرے دوستوں کا لکھا ہوا درود شریف بھی پڑھیں گے۔۔تو شاید یہ عمل ہی ہماری نجات کا باعث بن جائے۔۔
تو صاحبو صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم
اللہم صلی علی سیدنا و مولٰنا محمد و علٰی اٰلِہ و اَصحابہ و بارِک وسلم
امید ہے یہ دھاگہ بھی دوسرے سلسلوں کی طرح مستقل چلتا رہے گا۔
آمین۔
وسلام
 

عبدالرحمٰن

محفلین
اللھم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابراھیم وعلیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ ابراھیم وعلیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
 
جزاک اللہ

صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد صلی اللہ علیہ وسلم
ماشاء اللہ، محترم دوست شاکر عزیز بھائی نے بلا شُبہ محفل کے سب سے بہترین دھاگے کا آغاز کیا ہے۔ اور یہ یقناً اِن کیلئے ثواب جاریہ ہی رہے گا۔

صَلُّو اعَلَی الحَبیب! صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد

بہت ہی اچھا ہوگا کہ ساتھ ساتھ درود پاک کے فضائل بھی بیان کیے جائیں تاکہ درود شریف پڑھنے کا جزبہ بڑھے۔

صَلُّو اعَلَی الحَبیب! صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد
 
پُل صراط پر نور

سرکار عالی وقار، مدینے کے تاجدار،شفیعِ روزِ شمارصلٰی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ پرکثرت سے درود شریف پڑھا کرو۔کیونکہ قبر میں تم سے میرے متعلق سوال ہوگااور سرکار مدینہ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،’’ درود شریف قیامت کے روز پل صراط پر تاریکی (اندھیرے ) کے وقت نور ہوگا‘‘۔نیز ارشاد فرمایا،’’ جسے یہ بات پسند ہو کہ اﷲ (عزوجل)سے اِس حال میں ملے کہ اﷲ تعالیٰ اُس سے راضی ہوتو اُسے چاہئے کہ مجھ پر کثر ت سے درود شریف پڑھا کرے‘‘۔
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top