قرآن مجید نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا خوب فرمایا :
“ اِن اللہ و ملٰئکتہُ یُصلُون علی النبی، یٰایُھا الذین اٰمنُوا صلُوا علیہِ و سلِمُوا تسلِیما۔(الاحزاب 56:33) - اللہ اور اس کے ملائکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔“
صرف یہی ایک ایسا فعل ہے کہ اللہ اور اسکے فرشتے اور ایمان والے لوگ ایک سا کرتے ہیں۔
اللھم صل علی محمد وعلی ال محمد کما صلیت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی ال محمد کما بارکت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجید۔