صوبہ جنوبی پنجاب

شاہد شاہ

محفلین
کہیں ایسا تو نہیں کہ یہی سوچ نئے صوبوں کی تشکیل میں رکاوٹ بن رہی ہے؟ فیصلہ ساز لسانی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل نہیں چاہتے۔ میری اپنی رائے بھی یہی ہے، کسی صوبے کی تشکیل کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے چاہے وہ لسانی ہو یا کلچر یا کوئی اور۔
اگر حالیہ صوبوں کا جائزہ لیں تو وہ بہت حد تک لسانی بنیادی پر ہی قائم ہیں۔ ایسے میں اگر مزید صوبے بن جاتے ہیں تو کسی کو زیادہ تکلیف نہیں ہونی چاہیے
E10_E92_BE-2_AC8-4_EF9-9_F5_C-4741_AEF4_C434.jpg
 

شاہد شاہ

محفلین
آپ حضرات نے تھوڑا سا اُلٹ معاملہ کر دیا، وفاق میں تو کوشش ہوتی ہے کہ صوبوں یا ریاستوں کو زیادہ سےزیادہ اختیار منتقل کیے جائیں اور مرکز کے پاس چنیدہ اور مخصوص اختیارات ہی رہیں۔
شیخ مجیب الرحمان اپنے ۶ نکاتی پروگرام میں اور کیا مانگ رہے تھے؟ یہی نا کہ وفاق صرف دفاعی پالیسی اور بیرون تجارت کا ذمہ دار ہو باقی تمام اختیارات صوبوں کے حوالے کیے جائیں۔ اسی منشور پر پاکستانی قوم کی اکثریت نے عوامی لیگ کو اقتدار سونپا تھا۔ مگر ہوا کیا؟ ملک ہی ٹوٹ گیا
 

زیک

مسافر
شیخ مجیب الرحمان اپنے ۶ نکاتی پروگرام میں اور کیا مانگ رہے تھے؟ یہی نا کہ وفاق صرف دفاعی پالیسی اور بیرون تجارت کا ذمہ دار ہو باقی تمام اختیارات صوبوں کے حوالے کیے جائیں۔ اسی منشور پر پاکستانی قوم کی اکثریت نے عوامی لیگ کو اقتدار سونپا تھا۔ مگر ہوا کیا؟ ملک ہی ٹوٹ گیا
Passive voice کا استعمال اکثر مجرم کو چھپانے کے لئے کیا جاتا ہے
 

شاہد شاہ

محفلین
تو میرے نزدیک زبان، کلچر وغیرہ سے بہتر اکائی ڈویژن ہے تا کہ لسانیت کو فروغ نہ ملے۔
ہُن آرام اے؟
ہم سرائیکی لوگ ہر بار بڑی غلطی کر جاتے ہیں جب ہم معاشی اور انتظامی مفاد کو نئے صوبے کی وجہ بتاتے ہیں۔ سرائیکی ایک الگ قوم ہے، جیسےجرمن یا سندھی یا فارسی یا ازٹک ہیں۔ بات یہ ناگوار گزرے مگر سہی بات یہ ہے کہ مسلمان یا پاکستانی ایک قوم نہیں صرف ایک مصنوعی لیبل ہے ۔
 

شاہد شاہ

محفلین
سانی یا گروہی وجوہات کو نظرانداز کر کے آپ کردوں والے حالات پیدا کر سکتے ہیں
کر سکتے نہیں ہیں کر چکے ہیں۔ امید تھی مشرقی پاکستان کی تاریخ سے کچھ سبق سیکھا ہوتا مگر بعد میں بلوچوں، اردو دانوں، پشتونوں، ہزارہ اور اب سرائیکیوں کیساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے، اسکے بعد حالات کسی سمت میں بھی جا سکتے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
جنوبی پنجاب بہاولپور یا سرائیکستان جو نام بھی ہو اور انتظامی یا لسانی بنیاد پر صوبہ بنانے کا مقصد ارتکاز اختیارات اور ارتکاز وسائل کا خاتمہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین

سرائیکی وسیب (خطے) یا جنوبی پنجاب پر مشتمل ایک الگ صوبے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا یا اس بار بھی کسی مخصوص سیاسی ایجنڈے کی خاطر یہ ایشو اٹھایا گیا ہے اور الیکشن ہونے کے چند گھنٹوں بعد اسے اگلے پانچ برسوں کے لئے پھر دفن کر دیا جائے گا؟ اس پر بات کرتے ہیں، مگر دو بنیادی نکات سمجھ لئے جائیں کہ سرائیکی صوبہ بنانے کا مطالبہ الگ ہے، جنوبی پنجاب کا مطالبہ اپنا تناظر میں اس سے مختلف ہے اور بحالی صوبہ بہاولپور کی تحریک ان دونوں سے قطعی طور پرمختلف اور منفرد ہے۔ دوسرا نکتہ یہ کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ ایک الگ ایشو ہے اور یہ مطالبہ لگانے والوں کی شخصیت ، اخلاص یا ایجنڈہ الگ معاملہ۔ اس پر بات ہوسکتی ہے، ممکن ہے آرا مختلف ہوں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے مطالبہ کو البتہ الگ حیثیت میں دیکھنا ہوگا۔ دیانت داری کا تقاضا ہے کہ اسے میرٹ پر جانچنا اور پرکھنا چاہیے۔

سرائیکی صوبہ بنانے والے سرائیکی اکثریتی علاقوں پر مشتمل ایک الگ صوبہ چاہتے ہیں، جس کی بنیادی معیار سرائیکی قوم، کلچر،تہذیب ، زبان ، ادب، تاریخ وغیرہ ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ سرائیکی صوبہ میں ملک بھر کے سرائیکی اکثریتی علاقے یاجہاں کہیں ان کا کلسٹر(Cluster)ہے، انہیں کاٹ کر سرائیکی صوبہ میں شامل کیا جائے۔ انکے خیال میں سرائیکی صوبہ میں کم ازکم پنجاب کے بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژنز اور سرگودھا ڈویژن کے سرائیکی اضلاع بھکر، میانوالی جبکہ خوشاب کی تحصیل نور پور تھل وغیرہ اورضلع جھنگ جبکہ خیبر پختون خوا کے سرائیکی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی مل کر سرائیکی صوبہ بنایا جائے۔یہ خالصتاً لسانی اور قومیت کی بنیاد پر نیا صوبہ بنائے جانے کا مطالبہ ہے۔اس کے برعکس بہاولپور بحالی صوبہ تحریک والے صرف بہاولپور ڈویژن یعنی سابق ریاست بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا مطالبہ لسانی بنیاد پر نہیں بلکہ اس میں سرائیکی ، پنجابی آباد کار اور اردو سپیکنگ تینوںقومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔ ان کا یک نکاتی ایجنڈا یہی ہے کہ ون یونٹ ٹوٹنے سے پہلے بہاولپور ایک الگ صوبہ تھا۔ون یونٹ میں پورا مغربی پاکستان اکٹھا ہوگیا، جب ون یونٹ ٹوٹا تو چار صوبے پنجاب، سندھ، بلوچستان ، سرحد الگ الگ ہوگئے، مگر بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کے بجائے پنجاب کا حصہ بنا دیا گیا ۔اب بہاولپور کوا لگ کر کے ون یونٹ بننے (1954)سے پہلے کی صوبہ والی حیثیت میں بحال کیا جائے ۔ یہ واضح رہے کہ سرائیکی صوبہ تحریک والے بہاولپور بحالی صوبہ تحریک کے سخت مخالف ہیں اور وہ اسے اپنے پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

جہاں تک جنوبی پنجاب صوبہ کے مطالبہ کا تعلق ہے، یہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر کیا جاتا رہا ہے۔ اس میں جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان پر مشتمل الگ صوبہ بنانا مقصود ہے، نام اس کا کچھ بھی رکھا جا سکتا ہے۔یہ مطالبہ کرنے والوں کے مطابق اس میں سرگودھا ڈویژ ن کے میانوالی، بھکر وغیرہ کو یا جھنگ کو بھی انتظامی اور لاہور سے دوری کی بنیاد پر شامل کر لیا جائے تو اور اچھا ہوجائے گا۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے مطالبہ کے پیچھے تین بنیادی وجوہات ہیں، ایک تو پسماندگی، دوسرا صوبائی دارالحکومت لاہور سے کئی گھنٹوں کی دوری (جیسے ملتان لاہور سے پانچ گھنٹے، بہاولپور سات آٹھ گھنٹے، ڈی جی خان سات گھنٹے جبکہ رحیم یار خان دس گیارہ گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہیں) ، تیسرا یہ اعتراض کہ آج کے جدید دور میں دس گیارہ کروڑ پر مشتمل پنجاب جتنے وسیع وعریض صوبے کی گورننس عملی طورپر ممکن نہیں۔

ساڑھے پانچ سال پہلے یہ ایشو زندہ ہوا تھا۔ اس وقت ن لیگ نے سرائیکی صوبے کا مطالبہ کاﺅنٹر کرنے کے لئے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب(دارالحکومت ملتان)بنانے کا نعرہ لگایا ۔ ان دنوں پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب صوبے کے ایشو کوزور شور سے اٹھایا تھا تاکہ نواز شریف صاحب کو سیاسی طور پر تنگ کیا جا سکے۔ زرداری صاحب نے ن لیگ کے دو صوبوں کی چال کو کاؤنٹر کرنے کے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت بہاولپور ہو۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ والے بھی خوش ہوجائیں اور بہاولپوری صوبائی دارالحکومت کا درجہ ملنے پر راضی ہوجائیں۔ یہ نعرہ بےمعنی اور غیر عملی تھا۔ ملتان سرائیکی وسیب کے مرکز میں واقع ہے، اس سے ڈیڑھ دو گھنٹے کے فاصلے پر ڈی جی خان، سوا سے ڈیڑھ گھنٹے پر بہاولپور، خانیوال اور مظفر گڑھ صرف آدھا گھنٹہ جبکہ بھکر، لیہ وغیرہ بھی تین گھنٹوں کی مسافت پر ہیں۔ جبکہ بہاولپور ایک سائیڈ میں ہونے کے باعث دیگر اہم سرائیکی اضلاع اور شہروں سے زیادہ دور ہوجاتا ہے اورایک طرح کی وہی لاہور والی مسافت کا معاملہ ہوجاتا۔ زرداری صاحب نے مگر اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اس نعرے کو آگے بڑھایا، یہ اور بات کہ انتخابات میں ان کا یہ تیر نشانے پر نہ بیٹھا اور سرائیکی عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

مئی 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔ سرائیکی علاقوں میں روایتی طور پر پیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط رہی ہے، اہم الیکٹ ایبلز بھی ان کے ساتھ رہے ہیں اور سرائیکی محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی بہو کہتے تھے کہ زرداری خاندان کی گھریلو زبان سرائیکی بیان کی جاتی ہے، ایک وجہ یہ بھی کہ بیشتر سرائیکی قوم پرست پیپلزپارٹی کا ماضی میں حصہ رہے اور تاج محمد لنگاہ، اسد لنگاہ،منصور کریم ایڈووکیٹ، حمید اصغر شاہین، افضل مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر ممتاز سرائیکی اہل علم، اہل قلم پیپلزپارٹی کا حصہ یا اس کے قریب رہے تھے۔ زرداری صاحب کی پانچ سالہ حکومتی کارکردگی مگر پیپلزپارٹی پر اس قدر بھاری بوجھ بن گئی کہ جنوبی پنجاب میں اس کا صفایا ہوگیا۔ مسلم لیگ ن نے بڑی تعداد میں سیٹیں جیت لیں۔ تین وجوہات تھیں، پیپلزپارٹی کی ناکامی ، اچھے الیکٹ ایبلز کا انتخاب اور تیسرا یہ کہ انہوںنے الیکشن مہم سے پہلے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور پر مشتمل دو الگ صوبے بنانے کا عندیہ دیا بلکہ پنجاب اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی۔ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی نوے فیصد نشستیں جیت لیں، اگرچہ الیکشن کے بعد اپنے اس نعرے کو بالکل ہی بھلا دیا۔ اس الیکشن میں جنوبی پنجاب کے چند ایک الیکٹ ایبلز نے آزاد الیکشن لڑا، ان میں شاید کسی قسم کی غیر رسمی مفاہمت بھی ہوگی۔ اس میں سے بعض ہار گئے، کچھ جیسے رحیم یار خان سے خسرو بختیار، علی پور سے عاشق گوپانگ، ڈی جی خان سے اویس لغاری، مظفر گڑھ سے جمشید دستی، خانیوال سے رضا ہراج، بہاولنگر سے اصغر شاہ، راجن پور سے صوبائی نشست پر بزرگ سیاستدان سردار نصراللہ دریشک، وہاڑی سے طاہر اقبال چودھری جیت گئے جبکہ لودھراں سے عبدالرحمن کانجو نے اپنے گروپ کے ساتھ پورے ضلع میں سویپ کیا۔ الیکشن کے بعد ن لیگ کو غیر معمولی اکثریت حاصل ہوگئی۔ آزاد ارکان اسمبلی میں سے بیشتر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ اویس لغاری، جمال لغاری کو نواز شریف صاحب نے پوری طرح قبول کر لیا، وزارتیں دی گئیں۔ عبدالرحمن کانجو کو بھی مسلم لیگ میں پزیرائی ملی، جہانگیر ترین کو کاؤنٹر کرنے کے لئے شریف برادران کو ان کی ضرورت تھی۔جمشید دستی سخت نالاں رہے اور کچھ عرصہ قبل تو انہیں گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بیشتر آزاد ایم این ایز مسلم لیگ ن میں شامل تو ہوگئے، مگر انہیں پزیرائی نہ ملی یا لیڈرشپ نے لفٹ نہیں کرائی۔ کسی کو وزارت ملی بھی تو وہ بالکل بے اختیار۔ وہاڑی کے طاہر اقبال نے اگلے روز ٹی وی پر بتایا کہ ساڑھے چار برسوں میں کوشش کے باوجود وہ وزیراعظم سے ایک ملاقات تک نہ کر پائے۔ یہ تو بہرحال حقیقت ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے جنوبی پنجاب کے نمائندوں، رہنماؤں کو سیاسی اونر شپ بالکل نہیں دی۔ پارٹی کا حصہ بن جانے کے باوجود انہیں فیصلہ سازی سے دور رکھا ۔ معاشی محرومی تو ہمیشہ سے ہے، اس بار سیاسی محرومی میں بھی اضافہ ہوا۔

تین دن پہلے جنوبی پنجاب کے آٹھ اہم الیکٹ ایبلزمستعفی ہو کر ن لیگ سے الگ ہوگئے۔ انہوں نے کھل کر پہلی بار جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی برسوں سے گوشہ نشیں ہوئے بزرگ سیاستدان بلخ شیر مزاری ان کے سرپرست بنے ہیں، سردار نصراللہ دریشک اس گروپ کے روح رواں ہیں، جبکہ مخدوم خسرو بختیار، قاسم نون ، اصغر شاہ، ملک طاہر اقبال وغیرہ بھی اس صف میں شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار چشتیاں سے پنجابی سیٹلرز کے نمائندہ ایم این اے طاہر بشیر چیمہ بھی جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کا حصہ بنے ہیں۔ بہاولنگر کے اصغر شاہ نے مطالبہ کی حمایت کی ہے، مگر ابھی استعفا نہ دینے کا کہا ہے، جبکہ عالم داد لالیکا کا نام پہلے آیا تھا، مگر بعد میں ان کی جانب سے تردید آگئی۔ کہا جا رہا ہے کہ عاشق گوپانگ اور بعض دیگر ارکان اسمبلی بھی اس جانب آئیں گے، جمشید دستی تو پہلے ہی الگ صوبے کی بات کرتے رہتے ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چند دنوں میں پندرہ بیس ارکان اسمبلی اس پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں گے اور ممکن ہے الیکشن بھی اسی نعرے اور کسی مخصوص انتخابی نشان پر لڑیں۔

یہ تو تھا جنوبی پنجاب صوبہ کا پس منظر اور یہ نعرہ لگانے والوں کاسیاسی تناظر۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ بننا چاہیے یا نہیں، اس کے کیا مضمرات ہوسکتے ہیں.... اس پران شااللہ اگلی نشست میں بات ہوگی۔
 
لسانی بنیاد پر، اپنی الگ پہچان رکھنے اور اس کا اظہار کرنے میں کیا برائی ہے؟
دوسرے صوبے بھی زبان کی بنیاد پر قائم ہیں تو سرائیکی صوبے سے لوگوں کو کیوں موت آتی ہے؟

(انتظامی بنیاد پر صوبے کا مطالبہ کرنا جہالت ہے۔ ہمارے شہر کوئی پیرس یا لندن بننے والے نہیں۔ میں ضلع لیہ سے تعلق رکھتا ہوں اور اب اسلام آباد میں رہتا ہوں۔ یقین مانیے، میں نے ان شہروں میں کوئی زیادہ فرق نہیں پایا۔ سارے پاکستان کا ایک ہی حال ہے۔)
 
اگر حالیہ صوبوں کا جائزہ لیں تو وہ بہت حد تک لسانی بنیادی پر ہی قائم ہیں۔ ایسے میں اگر مزید صوبے بن جاتے ہیں تو کسی کو زیادہ تکلیف نہیں ہونی چاہیے
E10_E92_BE-2_AC8-4_EF9-9_F5_C-4741_AEF4_C434.jpg
ن لیک کے رہنما متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، ان صوبوں کی حدود زیادہ تر انگریز حکومت نے بنائی تھی، جسے پاکستانی ریاست نے تبدیل نہیں کیا، لسانی اور کلچر کے تعصب کی بنیاد پر تقسیم اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اسلام کسی تعصب کے حق میں نہیں ۔ لہذا ملکی انتظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے نئے صوبے اور یونٹ بنائے جائیں مگر کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ن لیک کے رہنما متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، ان صوبوں کی حدود زیادہ تر انگریز حکومت نے بنائی تھی، جسے پاکستانی ریاست نے تبدیل نہیں کیا، لسانی اور کلچر کے تعصب کی بنیاد پر تقسیم اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اسلام کسی تعصب کے حق میں نہیں ۔ لہذا ملکی انتظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے نئے صوبے اور یونٹ بنائے جائیں مگر کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں۔
لسانی تعصب سے کیا مراد ہے؟ اگر کسی علاقہ میں ایک جیسی زبان یا کلچر والے لوگوں کی اکثریت ہے تو وہ ایک اکائی ہونے کی وجہ سے اپنے علاقے کو زیادہ بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔
نیز آپ یہاں پر انگریزوں پر بے جا الزامات لگا رہے ہیں۔ انگریز کے زمانہ میں موجودہ پاکستان مختلف ریاستوں کا مجموعہ تھا جن کی تعداد آجکل کے ۴ بڑے صوبوں سے کہیں زیادہ تھی
Princely states of Pakistan - Wikipedia
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہاولپور کا ایک بڑا طبقہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مخالف ہے۔ بلکہ وہ ریاستِ بہاولپور کی بحالی چاہتے ہیں۔
یہ مطالبہ عمل کے لیے اتنا آسان نہیں ہے۔ انتخابی نعرے کے طور پر تو عوام کو کسی بھی چیز کے پیچھے دوڑایا جا سکتا ہے۔
اوردوڑنے میں تو ما شاء اللہ ہماری عوام کا اسٹیمنا بھی کافی ہے ۔
 
لسانی تعصب سے کیا مراد ہے؟ اگر کسی علاقہ میں ایک جیسی زبان یا کلچر والے لوگوں کی اکثریت ہے تو وہ ایک اکائی ہونے کی وجہ سے اپنے علاقے کو زیادہ بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔
نیز آپ یہاں پر انگریزوں پر بے جا الزامات لگا رہے ہیں۔ انگریز کے زمانہ میں موجودہ پاکستان مختلف ریاستوں کا مجموعہ تھا جن کی تعداد آجکل کے ۴ بڑے صوبوں سے کہیں زیادہ تھی
Princely states of Pakistan - Wikipedia
لسانی تعصب کا مطلب ہے کہ صوبہ اس بنیاد پر بنایا جائے کہ یہ اردو بولنے والوں کا صوبہ ہے یا پشتو بولنے والوں کا ہے یا سرائیکی بولنے والوں کا ہے، اگر صوبے کی بنیاد لسانی تعصب ہوگا تو دوسری زبانیں بولنے والوں کے لئے مشکل ہوجائے گی کیونکہ صوبہ ان کا نہیں ان کو اپنی زبان والے صوبے میں جانا چاہئے، ویسے زبان کا مسئلہ پاکستان میں اتنا سنجیدہ نہیں پورا ملک ہی اردو بول اور سمجھ سکتا ہے اس لئے انتظام آسانی سے ہو جائے گا۔ انگریز کی ریاستیں صوبوں میں ضم کی گئیں نئے سرے سے صوبے بنا کر حد بندی نہیں کی گئی۔
 
ن لیک کے رہنما متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، ان صوبوں کی حدود زیادہ تر انگریز حکومت نے بنائی تھی، جسے پاکستانی ریاست نے تبدیل نہیں کیا، لسانی اور کلچر کے تعصب کی بنیاد پر تقسیم اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اسلام کسی تعصب کے حق میں نہیں ۔ لہذا ملکی انتظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے نئے صوبے اور یونٹ بنائے جائیں مگر کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں۔
ہم پچھتائیں گے اور بہت پچھتائیں گے۔ مذہبی سلفیت اور مغربی جدیدیت کے جنون میں گھرے ہم لوگ، اگلے سو، دو سو ، پانچ سو سال بعد جب ہم ساری علاقائی زبانیں ترک کر کے، ہر قسم کا کلچر چھوڑ کے ایک انگریزی اردو کی گھٹیا، کھچڑی زبان اپنائے ہوں گے اور ہماری ثقافت بھی ساتویں صدی کے عرب کے کلچر اور مغربی کلچر کا ملاپ ہوگی۔ ہم جگہ جگہ اپنی پہچان ڈھنونڈھتے پھریں گے جو پھر ممکن ہے کبھی نہیں ملے گی۔

ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم وادئ سندھ کی ایک الگ تہذیب کا حصہ ہیں، وہ تہذیب جس نے تاج محل سے لے کر دیوانِ غالب کو وجود بخشا۔ ہم نہ انگیریز ہیں اور نہ ہی عرب۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا کسی بڑی تبدیلی سے پہلے بد عنوانی اور کرپشن کے طوفانی عنصر میں واضح کمی لانی نہیں ہو گی ؟ اور کیا انتظامی تبدیلی کی یہ کوششیں انہی بدعنوانیوں میں بہہ نہ جائیں گی ؟
 
ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم وادئ سندھ کی ایک الگ تہذیب کا حصہ ہیں، وہ تہذیب جس نے تاج محل سے لے کر دیوانِ غالب کو وجود بخشا۔ ہم نہ انگیریز ہیں اور نہ ہی عرب۔
تاج محل اور دیوان غالب بنانے والوں کی زبان کیا تھی اردو یا کوئی اور؟
 
Top