صوتی اردو کی بورڈ

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ کرلپ کی سائٹ ڈاؤن ہے تو متبادل سہولت فراہم کرنے کے لیے یاہو اردو کمپیوٹنگ کا صوتی اردو کی بورڈ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اعجاز اختر صاحب پہلے ہی یہ کی بورڈ اپنی ایک پوسٹ‌ کے ساتھ بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌کر چکے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
وہی میں سوچتا رہتا ہوں کہ آخر میرے صوتی کی بورڈ میں‌کیا کمیاں ہیں کہ سب احباب محض کرلپ کے کی بورڈ کی سمت بھاگتے ہیں۔ میرے خیال میں کرلپ کا کی بورڈ بہت بیسک ہے اور اس میں بے شمار کیریکٹرس شامل نہیں۔ احباب کم از کم یہ تو بتا
 
adequate

اعجاز اختر نے کہا:

اگر میں اپنی بات کروں تو کرلپ کا کی بورڈ adequate ہے اور اسی لیے کبھی کہیں اور دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ بہت ہی خاص حروف میں charmap سے اٹھا لیتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
مثلا کون سے حروف شامل نہیں ہیں۔
مثلاً ہمزہ چھوٹی ہ (ۂ)، ئے، صلعم (یہاں میں علیٰحدہ سے لکھ رہا ہوں، ہمزہ ہ تو ایشیا نسخ فانٹ میں بھی نہیں ہے اس لئے نا قابل ’پڑھ‘ ہوگی۔ اس کے علاوہ یونی کوڈ کنٹرول کیریکٹرس۔ اردو اور انگریزی دونوں کے اعداد، (قرآن کریم کے اوقاف (جیسے اوپر صاد، جیم، نون، میم، صلے وغیرہ)، آیات اور سجدہ کی علامات،اعشاریہ کی معیاری علامت، ہپزار کا معیاری نشان، مربوطہ ہ (گول ہے مع اوپر ت کے نقاط)، اور مزید اعراب جیسے جزم ، اﷲ، الف ممدودہ (آ)۔ ان میں سے کچھ کیریکٹرس تو کرلپ کے فونیٹک میں ہیں ہی نہیں اور کچھ دو کنجیوں سے بنتے ہیں جیسے ئے، آ للہ وغیرہ۔ اور مجھے اس کا نام بھی پسند نہیں، میرے پاس ایک ہندی کا بھی کی بورڈ محض فونیٹک نام کا تھا اور کرلپ کا کی بورڈ انسٹال کرنے میں ہی بہت کنفیوژن کرتا تھا۔ صوتی۔2 بطور خاص نہ صرف نام میں اردو صوتی ہے بلکہ انسٹال کرتے وقت اور اور کنٹرول پینل کے ایڈ ریمو پروگرام ایپلیٹ میں اردو میں بھی لکھا ملے گا ’اردو صوتی‘ یا ’اردو صوتی۔2)۔
عادت کے مطابق مکمل تفصیل لکھ رہا ہوں۔ آپ حضرات کی طرح لکھتا تو شاید یہ کہ ’میلوڈی کھاؤ خود جان جاؤ‘۔ یہ ایک زمانے میں دور درشن پر میلوڈی ٹافیز کا اشتہار تھا۔
 
الف نظامی

ہمزہ ہ,مربوطہ ہ ,ئے،جزم,آ ,اللہ، وغیرہ تو موجود ہیں کرلپ کے صوتی تختے میں اور ان کومیں خود لکھتا رہا ہوں، باقی جہاں تک قرانی رموزِاوقاف کی علامات کا تعلق ہے وہ اسمیں واقعی نہیں ہیں ۔
یونیکوڈ کنٹرول کیریکٹر کا تعلق صوتی تختے سے نہیں ہوتا بلکہ یہ کام TEXT PROCESSOR LAYER کا ہوتا ہے جیسے WINDOWS میں UNISCRIBE اور یہ ان کو مکمل سپوڑٹ کرتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ایک ہی کنجی میں نہیں ہیں یہ حروف۔ دو کنجیاں دبانی ہوں گی۔ مزید یہ کہ یہ تمھاری پچھلی پوسٹ میں یہ ’لگ پتہ" کیا ہے، کوئی پنجابی کا محاورہ ہے یا ’پتہ لگ جاتا ہے‘ کو غلطی سے الٹا لکھ دیا ہے؟؟؟
 
جیسبادی

محفلین
نہیں سمجھا

شارق مستقیم نے کہا:
جیسبادی نے کہا:
انگریزی کی کہاوت ہے کہ:
Don't kick a man when he is down
:)

جیسبادی میں آپ کی بات نہیں سمجھا۔ میں نے تو کسی کو کِک بھی نہیں ماری۔

میں تو کرلپ کی سائٹ کے "ڈاؤن" ہونے کے پس منظر کی بات کر رہا تھا جس میں یہ ساری بحث چل رہی ہے۔
 
Top