اعجاز اختر نے کہا:
مثلاً ہمزہ چھوٹی ہ (ۂ)، ئے، صلعم (یہاں میں علیٰحدہ سے لکھ رہا ہوں، ہمزہ ہ تو ایشیا نسخ فانٹ میں بھی نہیں ہے اس لئے نا قابل ’پڑھ‘ ہوگی۔ اس کے علاوہ یونی کوڈ کنٹرول کیریکٹرس۔ اردو اور انگریزی دونوں کے اعداد، (قرآن کریم کے اوقاف (جیسے اوپر صاد، جیم، نون، میم، صلے وغیرہ)، آیات اور سجدہ کی علامات،اعشاریہ کی معیاری علامت، ہپزار کا معیاری نشان، مربوطہ ہ (گول ہے مع اوپر ت کے نقاط)، اور مزید اعراب جیسے جزم ، اﷲ، الف ممدودہ (آ)۔ ان میں سے کچھ کیریکٹرس تو کرلپ کے فونیٹک میں ہیں ہی نہیں اور کچھ دو کنجیوں سے بنتے ہیں جیسے ئے، آ للہ وغیرہ۔ اور مجھے اس کا نام بھی پسند نہیں، میرے پاس ایک ہندی کا بھی کی بورڈ محض فونیٹک نام کا تھا اور کرلپ کا کی بورڈ انسٹال کرنے میں ہی بہت کنفیوژن کرتا تھا۔ صوتی۔2 بطور خاص نہ صرف نام میں اردو صوتی ہے بلکہ انسٹال کرتے وقت اور اور کنٹرول پینل کے ایڈ ریمو پروگرام ایپلیٹ میں اردو میں بھی لکھا ملے گا ’اردو صوتی‘ یا ’اردو صوتی۔2)۔
عادت کے مطابق مکمل تفصیل لکھ رہا ہوں۔ آپ حضرات کی طرح لکھتا تو شاید یہ کہ ’میلوڈی کھاؤ خود جان جاؤ‘۔ یہ ایک زمانے میں دور درشن پر میلوڈی ٹافیز کا اشتہار تھا۔
ہمزہ ہ,مربوطہ ہ ,ئے،جزم,آ ,اللہ، وغیرہ تو موجود ہیں کرلپ کے صوتی تختے میں اور ان کومیں خود لکھتا رہا ہوں، باقی جہاں تک قرانی رموزِاوقاف کی علامات کا تعلق ہے وہ اسمیں واقعی نہیں ہیں ۔
یونیکوڈ کنٹرول کیریکٹر کا تعلق صوتی تختے سے نہیں ہوتا بلکہ یہ کام TEXT PROCESSOR LAYER کا ہوتا ہے جیسے WINDOWS میں UNISCRIBE اور یہ ان کو مکمل سپوڑٹ کرتا ہے۔