بھائی میں پشتو سے ناواقف ہوں۔ یقین جانیے اس کمی کا اب احساس ہوا جب آپ نے فرمائش کی میں تو اس کے حروف تہجی کی تعداد تک نہیں جانتا۔
یہ کام تو آپ کو خود ہی کرنا ہوگا۔ان حروف کو کس جگہ رکھنا ہے آپ بہتر جان سکتے ہیں دوسرے اگر ان کی یونیکوڈ قیمتیں نکالنے کا مسئلہ ہے تو وہ ٹوٹکا عرض کردیتا ہوں۔
ایس سی یونی پیڈ اتار لیں اس کی آفیشل ویب سائٹ سے یا گوگل کرلیجیے گا ربط مل جائے گا اسے نصب کرلیجیے۔نبیل بھائی کا اوپن پیڈ پہلے ہی آپ کے پاس ہے وہاں متعلقہ لفظ لکھیے اسے یونی پیڈ میں پیسٹکرکے اس پر کرسر لائیے نیچے ایک پٹی پر لفظ کی قیمت اور زبان کے ساتھ اس کے نام لکھا آجائے گا۔اسی قیمت کو کی بورڈ فائل میں ڈال دیں۔وہاب اعجاز خان سے آپ الفاظ کی جگہوں کے بارے میں مشورہ کرسکتے ہیں وہ بھی سرحد کے رہنے والے ہیں۔