صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، اس پوسٹ میں اوپن پیڈ میں کی بورڈ ڈیفائن کرنے کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ کافی سادہ طریقہ ہے اس کام کا۔ آپ اس پوسٹ کو پڑھیں اور کوئی سوال ذہن میں آئے تو بلاجھجک پوچھیں۔
 

فرضی

محفلین
واقعی بہت مفید معلومات ہیں۔ میں نے پڑھی اور کافی حد تک سمجھنے کی کوشش بھی کی۔ آپ سے تفصیل سے بات کروں گا انشااّللہ
 

دوست

محفلین
ان پیج میں صوتی پشتو تختہ موجود ہے میرا خیال ہے اسے ہی یونیکوڈ کردیجیے۔
 

فرضی

محفلین
جی موجود ہے۔۔ لیکن کچھ الفاظ نا مناسب جگہ پر ہیں۔ اگر آپ انہیں یونیکوڈ پر لا سکیں تو بڑا کرم ہوگا۔۔ شاکر بھائی
 

دوست

محفلین
بھائی میں پشتو سے ناواقف ہوں۔ یقین جانیے اس کمی کا اب احساس ہوا جب آپ نے فرمائش کی میں تو اس کے حروف تہجی کی تعداد تک نہیں‌ جانتا۔
یہ کام تو آپ کو خود ہی کرنا ہوگا۔ان حروف کو کس جگہ رکھنا ہے آپ بہتر جان سکتے ہیں دوسرے اگر ان کی یونیکوڈ قیمتیں نکالنے کا مسئلہ ہے تو وہ ٹوٹکا عرض کردیتا ہوں۔
ایس سی یونی پیڈ اتار لیں اس کی آفیشل ویب سائٹ‌ سے یا گوگل کرلیجیے گا ربط مل جائے گا اسے نصب کرلیجیے۔نبیل بھائی کا اوپن پیڈ پہلے ہی آپ کے پاس ہے وہاں متعلقہ لفظ‌ لکھیے اسے یونی پیڈ‌ میں پیسٹ‌کرکے اس پر کرسر لائیے نیچے ایک پٹی پر لفظ کی قیمت اور زبان کے ساتھ اس کے نام لکھا آجائے گا۔اسی قیمت کو کی بورڈ فائل میں‌ ڈال دیں۔وہاب اعجاز خان سے آپ الفاظ‌ کی جگہوں کے بارے میں مشورہ کرسکتے ہیں وہ بھی سرحد کے رہنے والے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
رہنمائی اور مشورے کے لیے شکریہ شاکر بھائی، میں کوشش کروں گا اور اگر ضرورت پڑی تو آپ سے یا اعجاز سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کروں گا۔
ایک اور بات میں سرحد سے نہیں ہوں۔۔ پشتو بولنے والا تو پنجاب اور سندھ سے بھی ہو سکتا ہے نا۔
تھوڑا آپ کی معلومات کے لیے عرض کر دوں کہ پنجاب کے دو ضلعوں، اٹک اور میاں والی میں پشتونوں کی اکثریت ہے
 

دوست

محفلین
ادھر فیصل آباد میں ہمارے جاننے والے دو تین پشتون بھی پنجابی ہی بولتے ہیں (ہمارے ساتھ) :wink:
 

فرضی

محفلین
میں نے یونی پیڈ زیر بار کر کے وہاں پر اپنی پسند کی پشتو کی بورڈ مرتب کر لی ہے۔
میرا پشتو لکھنے کا جو مقصد تھا وہ تقریباً وہی حل ہو گیا ہے۔
وہاں پر پشتو لکھ کر پھر ورڈ میں کاپی کرکے اپنی مرضی کے فونٹس وغیرہ تبدیل کر دیتا ہوں۔
شاکر بھائ آپکا اور نبیل بھائ کا بہت شکر گزار ہوں۔ آئندہ اگر کوئ ضرورت پڑی تو آپ لوگوں سے رابطہ کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ نے اگر خود سے یونی پیڈ کا کوئی کی بورڈ مرتب کیا ہے تو یہی کی میپنگ اوپن پیڈ کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے اور اوپن پیڈ کا کی میپ تیار کرنے کا طریقہ بھی یہاں بیان کیا گیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
وہ کی بورڈ یہاں اپ لوڈ کر دو تو میں ونڈوز کا کی بورڈ بھی بنا دوں گا۔
مزید یہ کہ ڈاؤن لوڈ کا ترجمہ ’زیر بار‘ پسند آیا۔ اپ لوڈ کا کیا ہو سکتا ہے؟أ۔ زبر بار؟
 

فرضی

محفلین
اعجاز اختر صاحب ‘زیربار‘ لفظ میں نے اسی فورم پر سیکھا ہے اور یقین جانیے میرا بھی یہی خیال تھا کہ کہ اپ لوڈنگ کے لیے بھلا کیا ‘زبربار‘ استعمال ہوسکتا ہے۔ شاید نبیل بھائی کے پاس اس سوال کا جواب ہو۔
اعجاز صاحب اگر آپ اس کیبورڈ کے اپلوڈنگ کا آسان سا طریقہ بھی بتا دیں تو بڑی نوازش ہوگی۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی مجھے ابھی تک اوپن پیڈ کے لیے وہ کوڈ لکھنے کی بات سمجھ میں نہیں آئی۔ کہ وہ کس طرح لکھا جاسکتا ہے۔ لیکن سمجھنے کی کوشش کرون گا۔

اعجاز صاحب آپکے اردو صوتی کی بورڈ کو استعمال کر کے دیکھا ہے کافی اچھا ہے لیکن یُو کے ساتھ ھمزہ کی کنجی ہے تو انپیج کے طرز کی لیکن کام انپیج جیسا نہیں کرتی، جیسے انپیج میں اگر ھمزہ کے آگے چھوٹی ‘ی‘ لکھی جاے تو ھمزہ خود بخود ‘ی‘ کے اوپر چلا جاتا ہے اور ‘ئی ‘ بن جاتا ہے۔
لیکن ونڈوز کے آپکے تختے میں ھمزہ اپنی جگہ ہی رہتا ہے۔ اوپن پیڈ یا اردو پیڈ میں ‘یو‘ کو کافی لاجیکل طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
فرضی۔ یہ فرق یونی کوڈ کے اصول کے مطابق ہے۔ یونی کوڈ میں ہمزہ ی درمیانی ہمزہ کا کام کرتی ہے۔ پھر بھی اگلے ورژن میں میں اسے بدلنے کا سوچ رہا ہوں۔ ایک اور تانا بانا میں نے اس کا شروع کیا ہے۔
یونی پیڈ کا کی بورڈ تو محض آسکی ٹیکسٹ ہوتا ہے۔ اسے نوٹ پیڈ میں کھول کر کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہو یہاں ہی۔ لیکن اس میں آلٹ جی آر کی سپورٹ نہیں ہے۔ اگر مزید کچھ کیریکٹرس کی ضرورت ہو تو وہ اس نقشے میں لگائے جا سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یونی پیڈ کی ڈاکومنٹیشن کے مطابق اس میں AltGr ہی نہیں Shift+AltGr کی سپورٹ بھی شامل ہے۔
 

فرضی

محفلین
جناب نبیل صاحب میں نے جو پشتو صوتی کیبورڈ تیار کیاہے اس کی میپنگ نیچے دی گئ ربط سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ٹرائل کے کے طور پر اوپن پیڈ میں ضم کر دیں۔ میں استعمال کروں گا اور باقی دوستوں سے مشورے کے بعد اعجاز اختر صاحب سے گزارش کروں گا کہ اگر کر سکتے ہیں تو اس کی ونڈوز کیبورڈ بنا کر دے دیں۔
میں آپ دونوں اور شاکر کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری رہنمائی فرمائی۔

http://www.4shared.com/file/1716281/34cb1cb7/pashto_phonetic__jg_.html
 
Top