صوفی محمد بیٹوں اور تنظیم کے رہنمائوں سمیت گرفتار

زین

لائبریرین
ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد،ان کے دو بیٹوں ، نائب امیر مولانا محمد عالم، ترجمان امیر عزت سمیت کئی اہم رہنمائوں کو گرفتار کرلیا ہے ، مولانا صوفی محمد کو پشاور جبکہ دیگر کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔تنظیم کے ہیڈ کوارٹر سے بعض اہم دستاویزات ، مواصلاتی آلات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اماندرہ کے علاقے میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد، ان کے دو بیٹوں رضوان اللہ اور ضیاء اللہ ،نائب امیر مولانا محمد عالم، ترجمان امیر عزت، سید وہاب اورسلمان سمیت کئی اہم رہنمائوں کو کو گرفتار کرلیا ہے تاہم سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ کالعدم تنظیم کے رہنمائوں کوحراست میں لئے جانے کے حوالے سے فی الحال تصدیق نہیں کر سکتے۔ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا صوفی محمد کو پشاور منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تنظیم کے ہیڈ کوارٹر سے بعض اہم دستاویزات ، مواصلاتی آلات اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ تنظیم کے رہنمائوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز نے چند ہفتے قبل ایک کارروائی کے دوران مولانا صوفی محمد کے بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا۔
 

فخرنوید

محفلین
دنیا نیوز پر ایسی کوئی خبر میں نے نہٰن دیکھی ہے کیونکہ میں گوجرانوالہ سے ان کا نمائندہ ہوں ۔ جناب:)
 

عسکری

معطل
آپ کو کس نے کیا سوچ کر نمائندہ بنایا بھائی جی۔یہ خبر دنیا نیوز پر چل چکی ہے ۔ سوری :rollingonthefloor:
 

زین

لائبریرین
دنیا نیوز پر ایسی کوئی خبر میں نے نہٰن دیکھی ہے کیونکہ میں گوجرانوالہ سے ان کا نمائندہ ہوں ۔ جناب

بھائی آپ دوبارہ دیکھ لیجئے ، یہ خبر دنیا ٹی وی کے ساتھ ساتھ جیو، آج اور دوسرے چینلز پر بھی چل گئی ہے اور آئی ایس پی آر نے تصدیق بھی کردی ہے ۔
 

اکبر لاکھو

محفلین
بس یوں سمجھئے کہ ایک اور مولانا عزیز کو زندہ سلامت آپریشن کی میز سے نکال دیا گیا۔ تاکہ کچھ سالوں بعد پھر اس کو رہا کر کے کوئی نیا تماشا بنایا جاسکے اور آمریکا بہادر سے پیسے بٹورے جا سکیں
 

arifkarim

معطل
بس یوں سمجھئے کہ ایک اور مولانا عزیز کو زندہ سلامت آپریشن کی میز سے نکال دیا گیا۔ تاکہ کچھ سالوں بعد پھر اس کو رہا کر کے کوئی نیا تماشا بنایا جاسکے اور آمریکا بہادر سے پیسے بٹورے جا سکیں

پیسے نہیں "ردی" ڈالرز کہیں! :)
 

فخرنوید

محفلین
بھائی آپ دوبارہ دیکھ لیجئے ، یہ خبر دنیا ٹی وی کے ساتھ ساتھ جیو، آج اور دوسرے چینلز پر بھی چل گئی ہے اور آئی ایس پی آر نے تصدیق بھی کردی ہے ۔

جناب آپ نے ویب سائیٹ کا لنک دیا تھا اس ویب پر اس وقت ایسی کوئی خبر نہیں تھی۔

آپ نے یہ نہیں کہا تھا کہ نیوز چینل پر خبر چل رہی ہے۔
 
دہشت کو ہم قدم نہیں جمانے دینگے
ماتھے پر یم داغ نہیں لگانے دینگے
طالبا ن کوبےدری سے مارے گے ہم
اور قبر بھی پاکستان میں بنانےنہیں دینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فوج زندہ باد
 

ساجداقبال

محفلین
دہشت کو ہم قدم نہیں جمانے دینگے
ماتھے پر یم داغ نہیں لگانے دینگے
طالبا ن کوبےدری سے مارے گے ہم
اور قبر بھی پاکستان میں بنانےنہیں دینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فوج زندہ باد
پھر کہاں بنائیں انکی قبر؟



لندن میں :rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
پتا نہیں کبھی کہتے ہیں سوفی محمد گرفتار ہو گیا کبھی کہتے ہیں نہیں ہوا۔اللہ جانے
 
Top