کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لوگوں کیلئے کتنا آسان ہے تمہیں الحاد کے الزام سے متہم کرنا۔ بلکہ تم خود بھی شائد یہ گمان کرتے ہو کہ تم کافرِ مُطلق ہو اور ایک خاص قسم کا فخر محسوس کرتے ہو ان لوگوں کے مقابلے میں، جو تمہیں خود سے کمتر درجے کے کفر کے مقام پرنظر آتے ہیں۔۔۔لیکن افسوس ایسا نہیں ہے۔
شائد تمہیں ہماری اس بات سے مایوسی ہو، اگر ہم تمہیں یہ بتائیں کہ کفرِ مُطلق کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ کہیں بھی نہیں پایا جاتا۔ اور اسکی وجہ اسکے سوا کچھ نہیں کہ کفر ہمیشہ ایمان کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو شخص کفرِ مُطلق سے سرفراز ہونا چاہے، اسے لازم ہے کہ ایمان کی کامل طور پر نفی کردے۔ اور یہ ہو نہیں سکتا۔ اور اسکی دلیل یہ ہے کہ اے میرے مُلحد، تم بھی ایمان سے خالی نہیں ہو، اگرچہ اس بات کا اقرار تم بیشک نہ کرو۔
بھلا بتلاؤ تو، کہ کیا تم اپنے آپ پر ایمان نہیں رکھتے؟ کم از کم اتنا ایمان تو تم ضرور رکھتے ہو۔ اگر تم کفرِ مُطلق کی استطاعت رکھتے ہو تو اپنے آپ کی بھی نفی کرو۔۔۔۔۔تم نہیں کرسکتے۔
اگر لوگ تمہیں کفر سے منسوب کرتے ہیں تو ایک اعتبار سے وہ ٹھیک ہی کہتے ہیں لیکن اس اعتبار سے وہ غلط ہیں جب وہ تم سے ایمان کی بھی نفی کردیتے ہیں۔ یہی فرق ہے ہم میں اور اُن میں جو تمہیں دیکھتے ہیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ ہم تمہیں یہ خبر بھی دینا چاہتے ہیں کہ حق سے تمہارا حجاب، بیشک ایک بہت بڑا حجاب ہے اور اسکی وجہ سوائے اسکے کچھ نہیں کہ تم حق پر باطن کی جہت سے اور قریب ترین نقطے سے نظر ڈالتے ہو۔ ہماری مراد یہ ہے کہ تمہار ایمان، تمہاری نسبت، دوسرے کافروں کے ایمان سے پوشیدہ تر ہے۔ جس طرح کہ دوسرے کافروں کا ایمان مسلمانوں کے ایمان کی نسبت، پوشیدہ تر ہے۔ اور اگر تم ہماری یہ بات سمجھ گئے تو تم حق کی طرف راہ پا سکتے ہو اور اس راہ پانے کی علامت یہ ہوگی کہ تم ایک اور چیز سے دوری اختیار کرو، یعنی کہ تمہارا اپنا نفس۔ تاکہ تمہارا چھپا ہوا ایمان واضح ہوسکے۔ تو کیا اسکے لئے تیار ہو؟
اور ہمارا کلام یہاں ان تقلیدی ملحدوں یا عام سے ملحدوں سے نہیں ہے، بلکہ ہمارے مخاطب مقامِ الحاد پر فائز وہ افراد ہیں، جو اپنے الحاد میں کوئی منافقت نہیں رکھتے۔ اور نہ ہی اسکے انجام و عواقب کی کوئی پرواہ کرتے ہیں۔ اور یہ لوگ عام ملحدین (جو صرف الحاد کا دعوی ہی کرتے ہیں) کے مقابلے میں بہت قلیل ہیں۔ الحادِ حق کی برداشت لوگوں میں سے صرف چند افراد ہی کو حاصل ہے جس طرح کہ حق کی برداشت بھی صرف چند افراد کی قسمت ہے۔ ۔۔۔۔اور اگر تم ہماری بات سمجھ گئے ہو تو ہم نے تمہارے لئے ایک خاص راہ کو واضح کردیا ہے، اور اگر نہیں تو جان لو کہ تم وہ نہیں جو اپنے آپکو سمجھ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
http://www.alomariya.org/rassail_suite.php?id=7
(تحریر : العارف الربانی الشیخ عبدالغنی العمری حفظہ اللہ)
(اردو ترجمہ : محمود احمد غزنوی)
 
حسن ترمذی

محفلین
بہت پرانا مراسلہ ہے لیکن تبصرہ کرنا ضروری ہے۔
ملحد ایمان ضرور رکھتا ہے مگر کوئی مذہب نہیں رکھتا۔
مذاہب کی ضرورت ہی نہیں ہے دنیا میں۔
پھر ملحد اپنی مرضی کا کوئی نام کیوں نہیں رکھ لیتے اپنا... والدین کے رکھے نام کو پکڑ رہتےہیں ؟؟ ...اور ایمان کی تشریح بتائیں برائے مہربانی کس قسم کا ایمان رکھتے ہیں ملحد ؟؟
 
پھر ملحد اپنی مرضی کا کوئی نام کیوں نہیں رکھ لیتے اپنا... والدین کے رکھے نام کو پکڑ رہتےہیں ؟؟ ...اور ایمان کی تشریح بتائیں برائے مہربانی کس قسم کا ایمان رکھتے ہیں ملحد ؟؟
ملحدوں سے پوچھیے۔ میں ملحد تھوڑے ہی ہوں۔ پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں روزے رکھتا ہوں تصوف میں یقین رکھتا ہوں وغیرہ وغیرہ
ایمان کے معنی یقین کے ہیں وہ کسی چیز پر بھی ہو سکتا ہے۔
 
حسن ترمذی

محفلین
ملحدوں سے پوچھیے۔ میں ملحد تھوڑے ہی ہوں۔ پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں روزے رکھتا ہوں تصوف میں یقین رکھتا ہوں وغیرہ وغیرہ
ایمان کے معنی یقین کے ہیں وہ کسی چیز پر بھی ہو سکتا ہے۔
میں نے آپ سے پوچھا ہے.. آپ کا نہیں پوچھا .. اور یہ نماز روزے سراسر آپ کا ذاتی معاملہ ہے
 
arifkarim

معطل
پھر ملحد اپنی مرضی کا کوئی نام کیوں نہیں رکھ لیتے اپنا... والدین کے رکھے نام کو پکڑ رہتےہیں ؟؟ ...اور ایمان کی تشریح بتائیں برائے مہربانی کس قسم کا ایمان رکھتے ہیں ملحد ؟؟
ملحد کو نام اسکے مذہبی والدین نے پیدائش کے وقت دیا ہوتا ہے۔ نام یکدم تبدیل کروانا اتنا آسان کام نہیں۔ اور چونکہ الحاد کوئی مذہب نہیں بلکہ لادینیت ہے اسلئے مذہب کو ترک کرنے والا اپنا سابقہ مذہبی نام رکھنے کا حق رکھتا ہے۔
 
پھر ملحد اپنی مرضی کا کوئی نام کیوں نہیں رکھ لیتے اپنا... والدین کے رکھے نام کو پکڑ رہتےہیں ؟؟ ...اور ایمان کی تشریح بتائیں برائے مہربانی کس قسم کا ایمان رکھتے ہیں ملحد ؟؟
حسن بھائی آپ کا مونہہ چوم لینے کو دل چاہتا ہے۔:act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up:
 
حسن ترمذی

محفلین
ملحد کو نام اسکے مذہبی والدین نے پیدائش کے وقت دیا ہوتا ہے۔ نام یکدم تبدیل کروانا اتنا آسان کام نہیں۔ اور چونکہ الحاد کوئی مذہب نہیں بلکہ لادینیت ہے اسلئے مذہب کو ترک کرنے والا اپنا سابقہ مذہبی نام رکھنے کا حق رکھتا ہے۔
اگر کوئی کسی کو اس کے نام کی وجہ سے مذہبی سمجھ لے تو کیا اس کو اپنی الحادی سوچ ثابت کرنی ہوگی ؟؟
 
حسن ترمذی

محفلین
کس نام پر آپ کو اعتراض ہے؟ نام مذاہب کی پراپرٹی تو نہیں ہوتے۔
زیک بھائی مجھے نام پر بالکل کوئی اعتراض نہیں.. میں نے ایک سوال کیا ہے کیونکہ ہمارے نام ہمیں مسلمان ظاہر کرتے ہیں جیسے حسن, علی, احمد, عبداللہ... اور ہم مسلمان مذہب اسلام کی وجہ سے کہلاتے ہیں.. تو کیا جن ملحدوں کے ایسے نام ہیں انہیں اپنا ملحد ہونا کیسے ثابت کرنا ہوگا ؟؟؟ چاہے ہم ملحد ہوں لیکن غیر مسلمان نام والے تو ہمیں مسلم مذہبی ہی سمجھیں گے نا
 
حسن ترمذی

محفلین
حضرت محمد کے والد کا نام عبداللہ تھا اور وہ اسلام سے پہلے فوت ہو گئے۔

میرے ایک جاننے والے کے دادا کا نام عبداللہ تھا مگر وہ مسلمان نہیں بلکہ یہودی تھا۔
یہ تو آپ نے خصوصاً بات کی ہے بھائی.. میں نے عمومی بات پوچھی ہے
 
عدنان عمر

محفلین
کاش خط کے مندرجات اور پیغام کی روح پر بھی بات ہوتی ۔۔۔۔۔۔
محمود احمد غزنوی بھائی! آپ نے جناب شیخ عبد الغنی العمری کے چند بصیرت افروز لیکچرز کے تراجم 'دین' کے نام سے محفل میں پیش کیے تھا۔ غالباً درمیان کے دو لیکچرز کے ترجمے شامل نہیں تھے۔ کیا وہ ترجمے مجھے مل سکتے ہیں؟ اردو یا بصورتِ دیگر انگریزی ترجمہ۔
 
مطلق تو خیر کوئی بھی چیز نہیں ہوتی۔ کفر پر ہی تو موقوف نہیں ہے۔
خدا پرستوں کے بھی ایمان کے "کچھ ٹکڑے" ہمیشہ کافر رہتے ہیں۔
یہی کائنات اور اس میں چلنے والے نظام کی جدلیات ہے۔ حتمیت کہیں بھی نہیں پائی جاتی۔ اشیاء کے متناقضات خود اشیاء کے بطن میں ہی موجود ہوتے ہیں۔
 
محمود احمد غزنوی بھائی! آپ نے جناب شیخ عبد الغنی العمری کے چند بصیرت افروز لیکچرز کے تراجم 'دین' کے نام سے محفل میں پیش کیے تھا۔ غالباً درمیان کے دو لیکچرز کے ترجمے شامل نہیں تھے۔ کیا وہ ترجمے مجھے مل سکتے ہیں؟ اردو یا بصورتِ دیگر انگریزی ترجمہ۔
سیدی الشیخ کے اب تک 24 لیکچرز منظرَ عام پر آئے ہیں اور ان میں سے فقط 6 کا ترجمہ کرپایا۔۔۔اس کے بعد ایک لمبے عرصے تک سستی، کاہلی اور دیگر کئی وجوہات سے وقت نہ نکال سکا۔۔۔ ان 6 لیکچرز کا ترجمہ اردو محفل پر بھی پوسٹ کیا ہے۔۔۔اور پی ڈی ایف میں بھی موجود ہے ۔ ڈاؤنلوڈ لنک آپ کو انباکس میں بھیج دوں گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top