....نیت کھوٹی ،رزق نہ روٹی
مطلب:بدنیتی کا نتیجہ برا ہوتا ہے
....موت سب کو برابر کردیتی ہے
مطلب:مقبرے سونے کے بھی ہوں اندر صرف مردے ہی ہوتے ہیں
....دل کو ہو قرار سوجھیں سب تہوار۔
مطلب :بے فکر ی ہو تو رسوم ورجواج بھی اچھے لگتے ہیں ،غریب آدمی کیلئے تو عید بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی
....چنے چبالو یا بانسری بجالو
مطلب :ایک وقت میں دوکام میں کمال نصیب نہیں ہوتا
....جھٹی نے بھگوئی اٹی،کراڑنے ماری بٹی
مطلب :بے ایمان جٹی نے سُوت بھگو کر اس کا وزن بڑھادیا
....کم کھائیوپرغم نہ کھائیو
مطلب:کم کھانا ،قرض لے کر کھانے سے بہتر ہے
....جیسی مائی ویسی جائی۔
مطلب:بیٹیوں پر ماﺅں کی تربیت کا اثر زیادہ ہوتا ہے
....چھپر پر تو بھوس نہیں پر ڈیوڑھی میں نکاح
مطلب:اپنی اوقات اور حیثیت سے زیاہ بڑھ کر دکھاوے سے کام لینا
....دیگ ہوئی دم حاضر ہوئے ہم
مطلب :موقع پرستوں کا منشور مثال ہمارے سیاستدان ہیں
....ڈوبتا بھانڈچلائے،سب سمجھیں وہ گائے
مطلب :بندے کا تعارف اس کے تعاقب میں رہتا ہے
....پھٹا دودھ جمانہیں دیکھا
مطلب:رشتوں میں بال آجائے تو کبھی نہیں نکلتا