ضرب الامثال

رباب واسطی

محفلین
....نیت کھوٹی ،رزق نہ روٹی
مطلب:بدنیتی کا نتیجہ برا ہوتا ہے

....موت سب کو برابر کردیتی ہے
مطلب:مقبرے سونے کے بھی ہوں اندر صرف مردے ہی ہوتے ہیں

....دل کو ہو قرار سوجھیں سب تہوار۔
مطلب :بے فکر ی ہو تو رسوم ورجواج بھی اچھے لگتے ہیں ،غریب آدمی کیلئے تو عید بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی

....چنے چبالو یا بانسری بجالو
مطلب :ایک وقت میں دوکام میں کمال نصیب نہیں ہوتا

....جھٹی نے بھگوئی اٹی،کراڑنے ماری بٹی
مطلب :بے ایمان جٹی نے سُوت بھگو کر اس کا وزن بڑھادیا

....کم کھائیوپرغم نہ کھائیو
مطلب:کم کھانا ،قرض لے کر کھانے سے بہتر ہے

....جیسی مائی ویسی جائی۔
مطلب:بیٹیوں پر ماﺅں کی تربیت کا اثر زیادہ ہوتا ہے

....چھپر پر تو بھوس نہیں پر ڈیوڑھی میں نکاح
مطلب:اپنی اوقات اور حیثیت سے زیاہ بڑھ کر دکھاوے سے کام لینا

....دیگ ہوئی دم حاضر ہوئے ہم
مطلب :موقع پرستوں کا منشور مثال ہمارے سیاستدان ہیں

....ڈوبتا بھانڈچلائے،سب سمجھیں وہ گائے
مطلب :بندے کا تعارف اس کے تعاقب میں رہتا ہے

....پھٹا دودھ جمانہیں دیکھا
مطلب:رشتوں میں بال آجائے تو کبھی نہیں نکلتا
cleardot.gif
 
محاورے پڑھ کر ادبی ذوق کو تسکین ملی. حیدر آبادی اردو کا ذائقہ بڑی دیر تک باقی رہتا ہے.آپ نے بہت عمدہ مواد یہاں شئیر کیا. اس پوسٹ کو مزید طویل ہونا چاہیے. جب ہم گوگل پہ سرچ کرتے ہیں تو محاورےں
اور ضرب المثال کی تعداد بہت کم ملتی ہے. بہت ساری داد
 
Top