طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

فاتح

لائبریرین
اور کچھ موقع پرست یہاں میرے بچوں کی موت پر اپنی سیاست کا کاروبار چمکا رہے ہیں کہ میٹرو بس بنانے کی وجہ سے یہ سانحہ ہوا۔۔۔ تف ہے تف ہے
 
فاتح مجھے حکومت دے دو بس سب درست کردونگا کم از کم 15 سال کے لیئے مدرسے مکمل ختم اور مساجد ختم صرف جمعہ کی نماز کے لیئے کوئی گراونڈ یا جگہ مخصوص کرکے اس میں جمعہ کی نماز اور نماز بھی وہ پڑھائے گا جس کو علاقہ کے لوگ جانتے ہوں۔ فیر دیکھو کیسے دہشت گردی ختم ہوتی ہے۔ جب نرسریاں اور فیکٹریاں ہی ختم تو دہشت کردی کون کرے گا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
B4-ryZ-CAAAqfqW.jpg:large

دہشت گردوں کو پھانسی کیوں نہیں دیتے؟
 
تیز

محفلین
یہ خوارجی دہشتگرد انکا مذہب صرف خون بہانا ہے اور کچھ نہیں ، خدا کی پھٹکار ہو ان پر اسی طرح جیسا پچھلے ملعون قوم عاد ثمود پر ہؤا۔۔۔۔۔
لوگوں کو چاہیئے اپنی حفاظت کا بندوبست خود ہی کرے ، انہیں اب کوئی روکنے والا نہیں ، فوج بھر پور کوشش کررہی ہے مگر فوج کو عوامی حمایت اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور وہ سب دھرنوں اور ہٹ دھرمی کی نظر ہوگیا ہے
ان دہشتگردوں کا مقابلہ بھی انہی کے انداز میں کیا جائے ۔۔۔۔اینٹ کا جواب پتھر سے ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے حق میں بہت لوگ ہیں (مجھ سمیت) مگر آج کے سانحہ میں ملوث تمام دہشتگرد مارے گئے۔ اس صورت میں پھانسی کی سزا کا تعلق؟
1۔ کیا آج کے سانحہ میں مجرم صرف وہ تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں یا انسانوں کو زندہ جلایا؟ کیا ان کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں ہلانے والے ماسٹر مائنڈز مجرم نہیں ہیں؟
2۔ کیا سزا کا مقصد صرف خون کا بدلہ خون ہوتا ہے یا سزاؤں کا مقصد نشانِ عبرت بنانا بھی ہوتا ہے تا کہ آئندہ کوئی جرم کرنے سے پہلے یہ سوچے کہ اس پر معافی نہیں ملے گی؟
3۔ کیا پاکستان کی جیلوں میں موجود دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد سے باہر موجود دہشت گردوں کی کمر نہیں ٹوٹے گی؟
4۔ کیا جیلوں میں موجود ان دہشت گردوں کے ساتھی انہیں آزاد نہیں کروا سکتے؟ اگر نتیجہ بالآخر جیلیں توڑ کر ان کی آزادی ہی ہے تو کیوں ہمارے جوان اپنی جانیں قربان کر کے ان حرام زادوں کو پکڑتے ہیں؟
 
زرقا مفتی

محفلین
دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے حق میں بہت لوگ ہیں (مجھ سمیت) مگر آج کے سانحہ میں ملوث تمام دہشتگرد مارے گئے۔ اس صورت میں پھانسی کی سزا کا تعلق؟

جب تک فوری سزاؤں کا قانون نہیں بنے گا۔ دہشت گردوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ اور جب تک ان کو پیسہ اور اسلحہ آتا رہے گا ان کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ یہ پیشہ ور جنگجو ہیں جن کا پیشہ پیسہ لے کر قتل کرنا ہے ۔ پہلے یہ امریکی ڈالر لے کر روسیوں کو قتل کرتے تھے اب روپے ریال اورڈالر لے کر پاکستانیوں کو قتل کرتے ہیں۔
ان کو تعلیم اور متبادل روزگار دینے کا منصوبہ تو امریکہ سمیت دُنیا کی قوت نہیں بنائے گی کیونکہ ان کے امن پسند بن جانے سے خطے میں عدم استحکام برقرار رکھنے کا ایجنڈا متاثر ہوگا۔
پاکستان کی حکومت ان کو تعلیم اور متبادل روزگار دینے کا منصوبہ کیوں نہیں بناتی اس لئے کہ حکومت کے لئے ترقی کا معیار ہیومن کیپیٹل میں سرمایہ کاری کرنا نہیں بلکہ سڑکیں اور پُل بنانا ہے۔
پہلے بھوک تو ختم کریں
پورے کنبے کی بھوک ، وہ بھوک جس کے خاتمے کے لئے کوئی نوجوان خودکش جیکٹ پہن لیتا ہے
غربت تو ختم کریں تاکہ کوئی غریب اپنا بچہ مفت کھانے لئے مذہبی مدرسے میں جمع نہ کرائے کہ بھوکا نہیں مرے گا
غریب کے لئے تعلیم مفت کریں عام کریں سرکاری سکول کھولیں تاکہ آئندہ نسلیں طالبانی مدرسوں کی بھینٹ نہ چڑھیں
میڈیا کو طالبانی قیدیوں تک رسائی کیوں نہیں ملتی
معاشرہ یہ سراغ کیوں نہیں لگاتا کہ خودکش بمبار کی نفسیات کیا ہے وہ کیسے اس مقام تک پہنچا؟
 
فاتح

لائبریرین
فاتح مجھے حکومت دے دو بس سب درست کردونگا کم از کم 15 سال کے لیئے مدرسے مکمل ختم اور مساجد ختم صرف جمعہ کی نماز کے لیئے کوئی گراونڈ یا جگہ مخصوص کرکے اس میں جمعہ کی نماز اور نماز بھی وہ پڑھائے گا جس کو علاقہ کے لوگ جانتے ہوں۔ فیر دیکھو کیسے دہشت گردی ختم ہوتی ہے۔ جب نرسریاں اور فیکٹریاں ہی ختم تو دہشت کردی کون کرے گا۔
بھائی، سچ یہ ہے کہ مجھے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون حکومت میں ہےنواز شریف یا زرداری یا عمران خان یا کوئی اور۔۔۔ مجھے تو میری، میرے بہن بھائیوں اور میرے بچوں کی حفاظت چاہیے۔
 
فاتح

لائبریرین
ان کو تعلیم اور متبادل روزگار دینے کا منصوبہ تو امریکہ سمیت دُنیا کی قوت نہیں بنائے گی کیونکہ ان کے امن پسند بن جانے سے خطے میں عدم استحکام برقرار رکھنے کا ایجنڈا متاثر ہوگا۔
پاکستان کی حکومت ان کو تعلیم اور متبادل روزگار دینے کا منصوبہ کیوں نہیں بناتی اس لئے کہ حکومت کے لئے ترقی کا معیار ہیومن کیپیٹل میں سرمایہ کاری کرنا نہیں بلکہ سڑکیں اور پُل بنانا ہے۔
پہلے بھوک تو ختم کریں
پورے کنبے کی بھوک ، وہ بھوک جس کے خاتمے کے لئے کوئی نوجوان خودکش جیکٹ پہن لیتا ہے
غربت تو ختم کریں تاکہ کوئی غریب اپنا بچہ مفت کھانے لئے مذہبی مدرسے میں جمع نہ کرائے کہ بھوکا نہیں مرے گا
غریب کے لئے تعلیم مفت کریں عام کریں سرکاری سکول کھولیں تاکہ آئندہ نسلیں طالبانی مدرسوں کی بھینٹ نہ چڑھیں
میڈیا کو طالبانی قیدیوں تک رسائی کیوں نہیں ملتی
پچھلے تقریباً دو سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے خیبر پختون خواہ میں۔۔۔ یہ سوالات محفل کی بھٹی میں جھونکنے کی بجائے اپنی پارٹی کے لیڈروں سے کریں جن کا پراپیگنڈا آپ یہاں کرتی ہیں۔
پہلے خیبر پختونخواہ میں یہ سب کر کے دکھا دیں اور پھر پوچھیں باقی صوبوں سے
 
Fawad -

محفلین
Peshwar_Army_School.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی عوام کی جانب سے سفير رچرڈ اولسن منگل کے روز پشاور کے آرمی پبلک سکول پر بيہيمانہ حملے ميں ہلاک شدگان کے خاندان والوں کو گہری ہمدردی کے جذبات اور دلی تعزيت پيش کرتے ہيں۔ امريکہ معصوم طالب علموں اور اساتذہ پر ناقابل فہم اور بے رحمانہ حملوں کی شديد مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اور ان تمام لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو دہشت گردی کے عفريت کے خلاف لڑ رہے ہيں۔ بہت کم لوگوں نے دہشت گردوں اور متشدد عناصر کے ہاتھوں اتنا نقصان اٹھايا ہے جتنا کہ پاکستان کی عوام نے۔ اسی ليے خطے ميں امن اور استحکام کے حصول کے ليے يہ بدستور ضروری ہے کہ امريکہ اور پاکستان مل کر کام کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
سید ذیشان

محفلین
پچھلے تقریباً دو سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے خیبر پختون خواہ میں۔۔۔ یہ سوالات محفل کی بھٹی میں جھونکنے کی بجائے اپنی پارٹی کے لیڈروں سے کریں جن کا پراپیگنڈا آپ یہاں کرتی ہیں۔
پہلے خیبر پختونخواہ میں یہ سب کر کے دکھا دیں اور پھر پوچھیں باقی صوبوں سے

پی ٹی آئی کے لیڈروں کی تو طالبان کا نام لیتے ہوئے زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں، ایسے بزدلوں سے ہم کیا توقع کر سکتے ہیں؟
 
باباجی

محفلین
اب تو بے گناہ کے بدلے مین کوئی گنہگار پھانسی چڑھنا ہی چاہیئے
کیوں سزائے موت پر عملدرآمد روکا گیا ؟؟؟؟
کیا روکنے والے ہی ان کے سرپرست ہیں ؟؟؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس سانحے کو بهی بالآخر تین دن بعد بهلا دیا جائے گا. میڈیا لوگوں کے زخموں کو کرتا رہے گا. سیاست دان اپنی دوکانیں چمکاتے رہیں گے اور یہی سرکس پورے زور و شور سے جاری رہے گا.
 
زرقا مفتی

محفلین
پچھلے تقریباً دو سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے خیبر پختون خواہ میں۔۔۔ یہ سوالات محفل کی بھٹی میں جھونکنے کی بجائے اپنی پارٹی کے لیڈروں سے کریں جن کا پراپیگنڈا آپ یہاں کرتی ہیں۔
پہلے خیبر پختونخواہ میں یہ سب کر کے دکھا دیں اور پھر پوچھیں باقی صوبوں سے
آپ کی اطلاع کے لئے فاٹا وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے ۔
دوسری بات یہ کہ ایک قومی مسئلے پر لعن طعن کی بجائے اُسکا حل سوچنا اور پیش کرنا ہر پاکستانی کا حق اور ذمہ داری ہے ۔ آپ کو یہ استحقاق کس نے دیا کہ مجھے حکومت پر تنقید کرنے یا اُسے مشو رہ دینے سے منع کر سکیں
 
مجھے یہ حق اس احساس نے دیا جس سے آپ جیسے موقع پرست عاری ہیں۔۔۔
آپ تسلی سے اپنا چورن بیچیں
 
فاتح

لائبریرین
پی ٹی آئی کے لیڈروں کی تو طالبان کا نام لیتے ہوئے زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں، ایسے بزدلوں سے ہم کیا توقع کر سکتے ہیں؟
وہ پاگل نیازی جو خود طالبان ظالمان حرام زدگان کی گودوں میں جا کر بیٹھتا ہے اور "اللہ کے واسطے نذر مولا نیاز حسین مجھے بھی کوئی وزیر اعظم بنا دے" کی گردان کرتے ہوئے کیا طالبان اور کیا جماعت اسلامی سب سے الحاق کی بھیک مانگتا ہے کہ کسی طرح وزیر اعظم بن جائے۔۔۔ اسے معلوم ہے کہ طالبان کے خلاف کھل کر بولنے سے اسے جس ایک صوبے میں حکومت مل گئی ہے وہ بھی چلی جائے گی۔ تبھی تو یہاں بھی اس نیازی کی پراپیگنڈا ٹیم کی جانب سے بیانات ارشاد فرمائے جا رہے ہیں کہ
میڈیا کو طالبانی قیدیوں تک رسائی کیوں نہیں ملتی
معاشرہ یہ سراغ کیوں نہیں لگاتا کہ خودکش بمبار کی نفسیات کیا ہے وہ کیسے اس مقام تک پہنچا؟
پہلے معاشرہ یہ سراغ تو لگا لے کہ خود اس عمران نیازی کی نفسیات کیا ہے اور وہ اس مقام تک کیسے پہنچا
 
آپ کی اطلاع کے لئے فاٹا وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے ۔
دوسری بات یہ کہ ایک قومی مسئلے پر لعن طعن کی بجائے اُسکا حل سوچنا اور پیش کرنا ہر پاکستانی کا حق اور ذمہ داری ہے ۔ آپ کو یہ استحقاق کس نے دیا کہ مجھے حکومت پر تنقید کرنے یا اُسے مشو رہ دینے سے منع کر سکیں
اوہ مجھے آج پتا چلا کہ پشاور فاٹا میں شامل ہے اور وفاق کے زیرِ انتظام ہے سرحد کے نہیں؟؟
 
فاتح

لائبریرین
ہاں! مجھے یہ حق اور اختیار حاصل ہے کہ جو موقع پرست میرے خاندان، میرے بہن بھائی اور میرے بچوں کے سفاکانہ قتل پر ان طالبان حرام کی نسلوں کی نفسیات جاننے کی بات کرے گا یا میرے بچوں کی موت کا ذمہ دار موٹروے اور میٹرو بس کو قرار دے کر عمران احمد نیازی کو وزیر اعظم بنانے کا چورن بیچے گا میں اسے روکوں گا اور ہزار بار روکوں گا۔ میرے لیے ایسے ظالم اور طالبان میں کوئی فرق نہیں اور کاش میرے بس میں ہوتا تو میں اپنے ہاتھوں سے جی تھری کا پورا برسٹ ان ظالموں کے سینوں میں اتار سکتا۔
 
بس کرو۔۔۔بس کرو۔۔۔۔
آؤ آج سب سوگ منائیں۔۔۔ اپنی غیرت پر، سوگ منائیں اپنے احساس پر، سوگ منائیں اپنے ایمان پر، سوگ منائیں اپنی آزادی پر
بند کر دو یہ سیاست یہ ڈرامے، یہ تیرا، یہ میرا ۔۔۔
اگر قاتل کی تلاش ہے تو آؤ میں بھی آئینہ دیکھتا ہوں اور تُم بھی آئینہ دیکھو !!!!!
دیکھ لینا وہ میں بھی ہوں گا وہ تم بھی ہوگے
 
Top