طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

زرقا مفتی

محفلین
ضرب عضب کی مخالفت کن لو گوں نے کی ؟ (یا د رہے کہ مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف بادل نخواستہ شامل ہوئیں اور قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔)
طالبان سے دوستی کے رابطے کن لوگوں کے ہیں ؟
طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی بات کون کررہا تھا ؟
طالبان کے خلاف کون بول رہا ہے ؟
سزائے موت پر پابندی کے خلاف کس نے احتجاج کیا ۔؟
طالبان کن کے خلاف ہیں ؟
ضرب عضب کے موقع پر قومی ہم آہنگی کو کس نے توڑا ؟
سیاسی ملاوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے ان ظالموں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد کرنے اور حوصلہ دینے کے لئے کیا کیا ؟
لعنت ہو ان ظالموں پر اور ان کے اتحادیوں ، حامیوں پر

ضرب عضب اب تک مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہے
طالبان کے باپ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ نون لیگ ان کی حمایتی ہے اختلاف کرنے یا مضحکہ اُڑانے سے پہلے سرتاج عزیز کا بیان یاد کر لیں
طالبان کے خلاف بولنے سے کیا ہو گا ؟ وہ باز آ جائیں گے ؟ جب تک طالبان ساز مدرسوں کی جگہ متوازی تعلیمی ادارے نہیں بنیں گے یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
سزائے موت پر پابندی کے خلاف مذہبی رحجان رکھنے والے ہی احتجاج کرتے ہیں۔ روشن خیال تو علیحدگی پسند عسکریوں کے لئے آزادی مانگتے ہیں۔
طالبان مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں مگر صرف پیسے کے عوض لڑتے ہیں
قبائل کے نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار مہیا کرنے کی ضرورت ہے

آپ لعنت بھیج کر کونسی قومی یکجہتی کو تقویت پہنچا رہے ہیں
 
غیر جذباتی ہو کر سوچنا شروع کریں۔

کل کے المیے کے بعد جنگ کے حامیوں نے پاکستان کے لاکھوں اسکولوں کالجوں میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت کا کیا انتظام کیا ہے؟
ضرب عضب 15 جون کو شروع کیا گیا۔ چھ ماہ میں کے پی کے کی حکومت کو اسکولوں کالجوں میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں آیا، اور ممکنہ حملوں کے تدارک کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟

کیا جن باتوں پر ن لیگ کا گریبان پکڑا جا سکتا ہے ان معاملات پر پی ٹی آئی کے لیے تعصب کی بناء پر آنکھیں بند کر لی جائیں گی

لیس منا من دعا الی عصبیة ولیس منا من قاتل عصبیة ولیس منا من مات علی عصبیة“۔ (رواہ ابوداؤد‘ مشکوٰة:۴۱۸)ترجمہ:․․․”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو عصبیت کی طرف بلائے‘ تعصب کے طور پر لڑے اور تعصب پر مرے
 
جناب میں پورے ملک کے بچوں کی بات کر رہی ہوں۔

کیا طالبان اب لاہور ، کراچی یا اسلام آباد کے سکول پر حملہ کرنے سے پہلے اطلاع دیں گے یا اجازت طلب کریں گے۔ آپریشن شروع کرنے سے پہلے کسی جگہ بھی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے
کل کے حملے کے بعد آپ پورے پاکستان کے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کریں گے
 
فاتح

لائبریرین
سر ! بہت دل چاہتا ہے کہ پریس کلب اسلام آباد کے سامنے تنہا ہی بھوک ہڑتال کر کے بیٹھ کاوں کہ جب تک جن قیدیوں کو عدالت سے سزائے موت ہو چکہ ہے انہیں پھانسی نہ دی جائے نہیں اٹھوں گا
مگر شائد بزدل ہوں یاقوت عمل ختم ہو چکی ہے ۔ اس لئے جانوروں کی مانند آسمان کی جانب منہ کرلیتا ہوں ۔ اللہ حق بات کے لئے کھڑے ہونے کی توفیق دے
وزیرِ اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
جنگ تو جاری ہے۔ طالبان نے ان دس بارہ سالوں میں جو ہزاروں پاکستانی مارے ہیں وہ ان کی جنگ ہی تو ہے پاکستان کے خلاف۔
اس جنگ کا حل قطعی طور پر امن نہیں کیوں کہ امن قائم کیا جاتا ہے واضع دشمن کے ساتھ اور یہ ٹی ٹی پی نے جس طرح سے اور جو گند پھیلایا ہے اس کا تقاضا امن ہر گز نہیں بلکہ ان کی ذلت آمیز موت ہے۔
 
محمد محبوب

محفلین
جناب میں پورے ملک کے بچوں کی بات کر رہی ہوں۔

کیا طالبان اب لاہور ، کراچی یا اسلام آباد کے سکول پر حملہ کرنے سے پہلے اطلاع دیں گے یا اجازت طلب کریں گے۔ آپریشن شروع کرنے سے پہلے کسی جگہ بھی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے
کل کے حملے کے بعد آپ پورے پاکستان کے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کریں گے
پورے ملک کی صوبائی حکومتیں بشمول وفاقی حکومت تو دھاندلی سے حکومت میں آئیں ان جعلی مینڈیٹ والوں سے کیا امید ہو۔ "خیبر۔پی۔کے" میں موجود پی ٹی آئی کی اصلی اور سُچی حکومت نے کیا حفاظتی اقدامات کئے ؟
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
971286_358697104276679_2118708320_n-jpg.3520
 
جناب میں پورے ملک کے بچوں کی بات کر رہی ہوں۔

کیا طالبان اب لاہور ، کراچی یا اسلام آباد کے سکول پر حملہ کرنے سے پہلے اطلاع دیں گے یا اجازت طلب کریں گے۔ آپریشن شروع کرنے سے پہلے کسی جگہ بھی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے
کل کے حملے کے بعد آپ پورے پاکستان کے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کریں گے
یعنی جن معاملات پر ن لیگ اور پی ٹی آئی ، دونوں نے کم عقلی کا مظاہرہ کیا ہو ان کو تو نظر انداز کر دیا جائے اور جہاں صرف ن لیگ قصوروار ہے وہاں پر شور مچا دیا جائے،
کیا اس چیز کے لیے افلاطونی عقل درکار تھی کہ ضرب عزب کے جواب میں ظالبان خاموش نہیں رہیں گے ، جبکہ کچھ عرصہ قبل ایک سکول پر حملے کومحترم اعتزاز حسن نے اپنی جان دے کر روکا تھا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
پورے ملک کی صوبائی حکومتیں بشمول وفاقی حکومت تو دھاندلی سے حکومت میں آئیں ان جعلی مینڈیٹ والوں سے کیا امید ہو۔ "خیبر۔کے۔پی" میں موجود پی ٹی آئی کی اصلی اور سُچی حکومت نے کیا حفاظتی اقدامات کئے ؟
جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو ضرب عضب شروع کرنے کا استحقاق کس نے دیا؟
 
زرقا مفتی

محفلین
یعنی جن معاملات پر ن لیگ اور پی ٹی آئی ، دونوں نے کم عقلی کا مظاہرہ کیا ہو ان کو تو نظر انداز کر دیا جائے اور جہاں صرف ن لیگ قصوروار ہے وہاں پر شور مچا دیا جائے،
کیا اس چیز کے لیے افلاطونی عقل درکار تھی کہ ضرب عزب کے جواب میں ظالبان خاموش نہیں رہیں گے ، جبکہ کچھ عرصہ قبل ایک سکول پر حملے کومحترم اعتزاز حسن نے اپنی جان دے کر روکا تھا۔

افلاطونی عقل درکار نہیں تھی مگر عقل تو درکار تھی آرمی سکول کی حفاظت فوج نے کرنی تھی یہ سمجھنے کے لئے کامن سینس درکار ہے
 
کچھ لوگ میرے مراسلوں کو ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں جب آپ کی صفوں میں ہی ایسے بندے مؤجود ہوں تو بس پھر آپ نے ظالمان کو مار لیا ۔
جب تک مدرسوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا ہے یہ تکفیری کھیپ تیار ہوتی رہے گی اور ان مدرسوں کی ضرورت ہی کیا ہے جب یونیورسٹی میں ایم اے اسلامیات کرایا جاتا ہے جب کالجز میں تھیالوجی پڑھائی جاتی ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
کچھ جاہل اور عقل کے اندھے میرے مراسلوں کو ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں جب آپ کی صفوں میں ہی ایسے بندے مؤجود ہوں تو بس پھر آپ نے ظالمان کو مار لیا ۔
جب تک مدرسوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا ہے یہ تکفیری کھیپ تیار ہوتی رہے گی اور ان مدرسوں کی ضرورت ہی کیا ہے جب یونیورسٹی میں ایم اے اسلامیات کرایا جاتا ہے جب کالجز میں تھیالوجی پڑھائی جاتی ہے
اختلاف رائے ،تہذیب سے برداشت کرنا سیکھئے، مسجد بند کرنے کی بھی بات کی گئی تھی۔ جو اختلاف رائے کرے یا آپ کی رائے کو پسند نہ کرے وہ جاہل اور عقل کا اندھا، کیا خوب استدلال ہے
 
ساقی۔

محفلین
کچھ جاہل اور عقل کے اندھے میرے مراسلوں کو ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں جب آپ کی صفوں میں ہی ایسے بندے مؤجود ہوں تو بس پھر آپ نے ظالمان کو مار لیا ۔
جب تک مدرسوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا ہے یہ تکفیری کھیپ تیار ہوتی رہے گی اور ان مدرسوں کی ضرورت ہی کیا ہے جب یونیورسٹی میں ایم اے اسلامیات کرایا جاتا ہے جب کالجز میں تھیالوجی پڑھائی جاتی ہے

محترم آپ کے خیال سے متفق نہ ہونا یا آپ کے کسی مراسلے کو ناپسندیدہ قرار دینے سے آپ کو جہالت ٹپکتی کیوں نظر آتی ہے ۔؟ آ پ کے درجنوں مراسلے ایسے ہیں کہ اس سے پتا چلتا ہے آپ کو اپنے اوپر ابھی تک کنٹرول نہیں دوسروں پر آپ کیسے کنٹرول کر پائیں گے!!۔
کسی کو آپ سے ذاتی اختلاف تھوڑی ہے ۔ اگر ناپسندیدہ کی ریٹنگ پر پریشانی ہے تو کیوں ایسی حرکتیں کرتے ہیں جن سے آپ کا فشار خون بڑھتا ہے۔
 
اگر کسی مدرسے یا مسجد سے خرابی کی علامات ظاہر ہوں تو اس مدرسے یا مسجد کو بہتر کرنے اور اس ادارے سے اچھی تعلیم دے کر اسے دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنا چاہئے نا کہ اسے بند کر کے معاشرے میں بے چینی پیدا کی جائے۔
 
نگار ف

محفلین
مسجد کے سابق خطی مولانا عبدالعزیز کاداعش کی حمایت سامنے آ گئے

ایک اہم پیشرفت کے تحت لال مسجد کے سابق پیش امام و خطیب مولانا عبدالعزیز نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے داعش کے کمانڈر ابوبکر البغدادی کی حمایت کے اعلان اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مطالبے کی کھل کر توثیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری ایک ویڈیو میں جامعہ حفصہ کی برقعہ پوش طالبات کے ایک گروپ نے بغدادی کی حمایت، اسامہ بن لادن کے قتل اور شہداءلال مسجد کا بدلہ لینے پر زور دیا تھا۔ مولانا عبدالعزیز نے ایک آن لائن جہادی اخبار ”اسلام ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبان نے ویڈیو ان کی رضامندی سے تیار کی اور یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ درحقیقت وہ داعش کی حمایت میں ریلی نکالنا چاہتے تھے اور انہوں نے اس سے منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان طالبات نے ملکی سیاسی قیادت سے مایوس ہوکر ایسا کیا۔ مولانا عبدالعزیز نے خبردار کیا کہ انہیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایجنسیاں ویڈیو تیار کرنے والی طالبات کی تلاش میں جامعہ حفصہ پر چھاپہ مارنے پر غور کررہی ہیں انہیں ایسی کسی حماقت سے باز رہنا چاہیے۔ ویڈیو میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔ چھاپہ مارا گیا تو ایجنسیوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کی پرنسپل مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان ہیں۔ مولانا عبدالعزیز جولائی 2007ءکے لال مسجد میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہلاک مولانا عبدالرشید غازی کے بڑے بھائی ہیں۔ دو منٹ دورانیہ پر مشتمل ویڈیو میں کئی طالبات امیرالمومنین ملا محمد عمر اور خلیفة المسلمین شیخ ابوبکر القریشی البغدادی عربی زبان میں بیان جاری کیا ہے کہ وہ داعش کے عطا کئے جانے پر اللہ کی شکر گزار ہیں۔ جامعہ حفصہ کی طالبات کا یہ پیغام بالخصوص داعش اور بالعموم تمام عسکریت پسندوں کے لئے ہے-

(اقتباس گوگل پلس سے کے اک پوسٹ سے لیا گیا ہے)
 
Top