طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اینٹی لائیس بھیجوں یا آپ جناب شہباز شریف صاحب کا نام لے لیں گے
شہباز شریف نے طالبان کے امریکہ مخالف مؤقف کے حوالے سے بات کی تھی۔ جو فیصل رضا عابدی کی تصویر سے بھی ظاہر ہے۔ اور پاکستانیوں کی اکثریت امریکی اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں ناپسندیدہ جذبات رکھتی ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات تو نہیں ہے ۔ :)
 
B5NaDUQCQAEw5Xa.jpg
مکھن لگا رہا ہے ، کمینہ :D
 
سید زبیر

محفلین
اگر قراقرم ہائی وے بن سکتی ہے تو پاک افغان بارڈر بھی سیل ہو سکتا ہے۔لاہور سے پنڈی موٹروے کی از سر نو تعمیر کی بجائے اس نیک کام پر پیسہ خرچ کریں۔ اگر پیسہ کم پڑ جائے تو دفاعی بجٹ سے لیں۔
کپتان ہر پاکستانی کی طرح امن کی خواہش رکھتا ہے۔ جنگ بھی امن کے حصول کے لئے کی جاتی ہے ۔
امن کے حصول کے لئے ہمارے پاس دو راستے تھے
مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کریں اور امن قائم کر لیں
جنگ کریں اور دشمن کا صفایا کردیں

یہ صرف کپتان نہیں تھا جس نے پہلے راستے کو پسند کیا پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں ماسوائے ایم کیو ایم نے اس راستے کی حمایت کی۔پھر آپ صرف اسی کو نشانہ کیوں بناتے ہیں۔ ضرب عضب سے پہلے نواز شریف بنی گالہ آپریشن کے لئے کپتان کی رضامندی لینے گیا تھا ۔ اور کپتان نے آپریشن کی حمایت کی تھی

آپ نے شہباز شریف کا تو ایک بار نام نہیں لیا جس نے کہا طالبان اور ہمارا موقف ایک ہے
(جاری ہے )

کپتان ، جماعت اسلامی ۔ مسلم لیگ ن ، شیخ رشید ، چودھری نثار ، مولانا سمیع الحق یہ سب طالبان کے حامی ہیں ۔ بادل نخواستہ ضرب عضب کے حامی بنے اور ہر روز یہی امید لگائے رکھتے کہ کب ہماری فوج ناکام ہو ، اور یہ کہیں کہ فوج مطلوبہ مقاصد حاصل نہ کرسکی ۔ اور مذاکرات کا دباؤ بڑھائیں ۔ مذاکرات سے پہلے ان کے دفتر اور تحفظ کی بات کریں
کم از کم ایک بار تو ہمت کر کے کہہ دیں ۔ طالبان مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ دہشتگرد ہیں ۔ انہیں تعلیمی درسگاہوں اور عبادت خانوں سے نفرت ہے اور رقص و سرور کی محفلوں ، بے حیائی کے اڈوں ، قحبہ خانوں اور جوا خانوں ان کے نزدیک محترم ہیں ۔کہہ دیں یہ درندے ہیں
 
زرقا مفتی

محفلین
مکھن لگا رہا ہے ، کمینہ :D
ش
یہ ایک فرضی کالم ہے اور کسی نے عرفان صدیقی کی طرف سے بطور طنز لکھا ہے۔ (غالباً)

پاکستان میں جو نہ ہو کم ہے۔

میں نے عرفان صدیقی کےکالمز میں اسے تلاش کیا ۔ اور نہ ملنے پر مراسلہ حذف کر دیا تھا
 
زرقا مفتی

محفلین
کپتان ، جماعت اسلامی ۔ مسلم لیگ ن ، شیخ رشید ، چودھری نثار ، مولانا سمیع الحق یہ سب طالبان کے حامی ہیں ۔ بادل نخواستہ ضرب عضب کے حامی بنے اور ہر روز یہی امید لگائے رکھتے کہ کب ہماری فوج ناکام ہو ، اور یہ کہیں کہ فوج مطلوبہ مقاصد حاصل نہ کرسکی ۔ اور مذاکرات کا دباؤ بڑھائیں ۔ مذاکرات سے پہلے ان کے دفتر اور تحفظ کی بات کریں
کم از کم ایک بار تو ہمت کر کے کہہ دیں ۔ طالبان مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ دہشتگرد ہیں ۔ انہیں تعلیمی درسگاہوں اور عبادت خانوں سے نفرت ہے اور رقص و سرور کی محفلوں ، بے حیائی کے اڈوں ، قحبہ خانوں اور جوا خانوں ان کے نزدیک محترم ہیں ۔کہہ دیں یہ درندے ہیں

کپتان کے مذمتی بیانات

دسمبر 2012 کا بیان

جنوری میں بنوں حملے کے بعد بیان

کیلاش حملے کی مذمت
 
فاتح

لائبریرین
مجھے یاد آیا کہ جب طالبان سے ن لیگ حکومت نے پہلی بار مذاکرات کا آغاز کرنا تھا تو اس وقت طالبان نے اپنی طرف سے کس بڑی جماعت کے سربراہ کو مذاکرات کے لئے نامزد کیا تھا؟
یاد دہانی: جی ٹی ٹی پی نے عمران کو اپنی نمائندگی کے لئے نامزد کیا تھا۔
بہر حال یہ وقت قوم کے متحد ہونے کا ہے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں۔:)
 
محمداحمد

خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں​
 
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں​
میرا ہاتھ شاعری کے معاملے میں بہت تنگ ہے۔ اس لئے آپ کے معیار کا جواب میرے لئے آسان نہیں
اگر مجھ پر بھی پردہ ہے تو شاید محفل میں کوئی بھی کھل کر اپنی سیاسی وابستگی اور اس کا درجہ بیان نہیں کرتا :)
 
شعر کا جواب شعر میں دینا ضروری نہیں ہے۔

ہم تو سیاسی وابستگی کے حق میں ہی نہیں ہیں جس کی جو بات ٹھیک ہو اُسے ٹھیک کہا جائے اور جو بات غلط ہو اُسے غلط۔ غیر مشروط حمایت انسان کا "ہاتھ تنگ" کر دیتی ہے۔
 
Top