طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Fawad -

محفلین
کاش یہ کام آپریشن شروع کرنے سے پہلے کیا ہوتا۔ محفل میں امریکی نمائندے واضح کریں کہ افغانستان میں پاکستان دشمن دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر ڈرون حملے کیوں نہیں کئے جا رہے ۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


شايد آپ نے کچھ دن پہلے کی وہ خبر نہيں پڑھی جس ميں افغانستان ميں امريکی فوج کی جانب سے پاکستانی حکام کو انتہائ مطلوب دہشت گرد حوالے کيے جانے کا ذکر کيا گيا تھا۔

http://www.dawn.com/news/1149254

اس حوالے سے يقين رکھيں کہ جب بھی ہمارے پاس ايسے کسی بھی فرد يا گروہ کے حوالے سے کوئ بھی مصدقہ اطلاع يا قابل عمل معلومات حاصل ہوتی ہيں جو افغانستان کے اندر يا کسی بھی پڑوسی ملک ميں دہشت گردی کی کسی کاروائ کی منصوبہ بندی ميں ملوث ہوتے ہيں تو ہم اس خطرے سے نبردآزما ہونے کے ليے تمام اہم اقدامات اٹھاتے ہيں۔

اگر آپ پاکستان ميں دہشت گردی کے ذمہ دار ٹی ٹی پی اور القائدہ کے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو گا کہ امريکی حکومت نے پاکستان کی حکومت اور فوجی قيادت کے ساتھ وسائل کے تبادلے، انٹيلی جينس اور سازوسامان کی فراہمی اور جامع تعاون کے ذريعے ان ميں سے بہت سے افراد کو کيفر کردار تک پہنچانے ميں کليدی کردار ادا کيا ہے۔

امريکی حکومت نے ہميشہ يہ موقف اختيار کيا ہے کہ ہم پاکستان اور افغانستان سميت اپنے اتحاديوں کے ساتھ ايک مشترکہ دشمن سے نبردآزما ہيں۔ آپ مختلف اردو فورمز پر ميری بے شمار پوسٹنگز ديکھ سکتے ہيں جن ميں تواتر کے ساتھ اس موقف کا اعادہ کيا گيا ہے کہ خطے ميں ہماری مشترکہ کوششوں اور دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے حتمی ہدف کے حصول کا مقصد صرف امريکی شہريوں کو ہی نہيں بلکہ تمام مہذب دنيا کے عام شہريوں کے تحفظ کو يقینی بنانا ہے۔

افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے ہماری جاری کوششوں کے ضمن میں مکمل تعاون اس حقيقت کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے اتحادی اور فريقين ہمارے اس عزم کا ادارک رکھتے ہيں کہ ہم ان دہشت گرد گروہوں کے تعاقب ميں ہيں جو بغير کسی تفريق کے بے شمار بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہيں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹی ٹی پی کی بربريت اور ان کے مکروہ "کارناموں" پر ايک سرسری نگاہ ڈالنے سے ہی يہ شک وشبہہ دور ہو جانا چاہيے کہ يہ تنطیم نا صرف يہ کہ پاکستانيوں بلکہ کئ امريکی شہريوں کی ہلاکت کے ليے بھی ذمہ دار ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ٹی ٹی پی ايک عرصے سے حکومت پاکستان کے خلاف بغاوت کی مرتکب ہو رہی ہے ليکن يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ اس تنظيم اور اس کی قيادت نے ايسے کئ بڑے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے اور اس ضمن ميں منصوبہ بندی اور سپورٹ بھی فراہم کی ہے جن کے نتيجے ميں متعدد امريکی شہری ہلاک ہوئے ہيں۔

پشاور ميں پيش آنے والے واقعہ صرف ايک پاکستانی دکھ نہيں ہے۔ يہ مشترکہ انسانی قدروں پر ايک دانستہ اور سوچا سمجھا حملہ تھا۔ ہم خطے ميں اپنے اتحاديوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہيں گے تا کہ ان مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچا کر مستتقبل ميں ايسے حملوں کو روکا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


10354664_827919470601546_4261239057793228079_n.jpg


10393955_827328380660655_7108012391276048168_n.jpg


10430441_829912410402252_3618747872664955555_n.jpg


10430913_826827970710696_7155412293479234638_n.jpg



10613023_828353537224806_616220257609042229_n.jpg


10624614_826809034045923_7996590926496888819_n.jpg


10801655_831029256957234_1038419965324913993_n.jpg


10801815_830299683696858_8673911854448210181_n.jpg


10850000_828306457229514_5643119075352830795_n.jpg


10850047_827329103993916_6306111391261151197_n.jpg



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

زرقا مفتی

محفلین
Dr. Kevin Barrett, a Ph.D. Arabist-Islamologist, is one of America’s best-known critics of the War on Terror.

Dr. Barrett has appeared many times on Fox, CNN, PBS and other broadcast outlets, and has inspired feature stories and op-eds in the New York Times, the Christian Science Monitor, the Chicago Tribune, and other leading publications.

Dr. Barrett has taught at colleges and universities in San Francisco, Paris, and Wisconsin, where he ran for Congress in 2008. He currently works as a nonprofit organizer, author, and talk radio host.
 

عثمان

محفلین
Dr. Kevin Barrett, a Ph.D. Arabist-Islamologist, is one of America’s best-known critics of the War on Terror.

Dr. Barrett has appeared many times on Fox, CNN, PBS and other broadcast outlets, and has inspired feature stories and op-eds in the New York Times, the Christian Science Monitor, the Chicago Tribune, and other leading publications.

Dr. Barrett has taught at colleges and universities in San Francisco, Paris, and Wisconsin, where he ran for Congress in 2008. He currently works as a nonprofit organizer, author, and talk radio host.
"ڈاکٹر" کی اہلیت اس کی بچکانا سٹوری اور زید حامد کے ساتھ اس کہانی میں تعاون سے ہی معلوم ہورہی ہے۔ موصوف کا تعارف اسی کی سائٹ سے کاپی پیسٹ کر لینا کونسی دور کی کوڑی ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


شايد آپ نے کچھ دن پہلے کی وہ خبر نہيں پڑھی جس ميں افغانستان ميں امريکی فوج کی جانب سے پاکستانی حکام کو انتہائ مطلوب دہشت گرد حوالے کيے جانے کا ذکر کيا گيا تھا۔


اس حوالے سے يقين رکھيں کہ جب بھی ہمارے پاس ايسے کسی بھی فرد يا گروہ کے حوالے سے کوئ بھی مصدقہ اطلاع يا قابل عمل معلومات حاصل ہوتی ہيں جو افغانستان کے اندر يا کسی بھی پڑوسی ملک ميں دہشت گردی کی کسی کاروائ بندی ميں ملوث ہے سے نبردآزما ہونے کے


[URL='http:ww.facebook.com/USDOTUrdu[/url]
‎که خوشی سے مر نه جاتے اگر اعتبار هوتا
 

جاسمن

لائبریرین
یہی پاکستان ہے اور عین اسلام ہے
‎صرف محفلین کے صرف اسی دھاگه میں آنسو اور آهیں دیکھ لیں... .نیرنگ خیال هے پاکستان اور اس کے تحریر هے اسلام....سلمان حمید هے پاکستان اور اس کے آنسو هیں اسلام.زبیر مرزا هے پاکستان اور اس کی آهیں بتاتی هیں که جسم کے ایک حصے میں درد هو تو سارا جسم اس درد کو محسوس کرتا هے. طالبان نه پاکستان هے نه هی مسلمان .زکریابھائی. ‏
 
آخری تدوین:

Fawad -

محفلین
US tax dollars massacred Pakistani children
The so-called “Pakistani Taliban” is NOT the Afghan Taliban. The “Pakistani Taliban” is a false-flag group created and run by the
American Deep State and its allies India and Israel.


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ امر قابل افسوس ہے کہ بعض رائے دہندگآن اور تجزيہ نگار اب بھی معصوم بچوں کی ہلاکت کے اندوہناک واقعے کو اپنی مخصوصی سياسی فکر اور محدود سوچ پر مبنی دلائل کی ترويج کے ليے استعمال کر رہے ہيں، اس بات سے قطع نظر کے ہلاک شدگان کے خاندان اس وقت کس اذيت سے گزر رہے ہيں۔

شايد آپ يہ بھول رہے ہيں کہ حاليہ حملہ ايک آرمی پبلک سکول پر کيا گيا ہے جہاں پر بہت سے بچے فوجی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہيں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ پاک فوج امريکی حکومت کو کسی بھی قسم کا تعاون يا مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہوتی اگر لگائے جانے والے بے بنياد الزامات ميں رتی برابر بھی سچائ ہوتی؟

کيا آپ کو يہ بات قابل فہم لگتی ہے سازشی کہانيوں کے دلدادہ تبصرہ نگار جو معمول کے مطابق بغير کسی ثبوت يا منطق کے ہر واقعے کو ايک مخصوص انداز ميں بيان کرنے کے عادی ہيں، انھيں پاک فوج کے تمام اداروں سے زيادہ معلومات اور واقعات کا درست ادراک ہے؟

ياد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے حال ہی ميں امريکہ کا دورہ کيا ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کيا ہے کہ وہ اپنے امريکی ہمعصروں کے ساتھ مل کر ان مجرموں کا تعاقب کريں گے جو ہزاروں بے گناہ شہريوں کی موت کے ذمہ دار ہيں۔

يہ تجزيہ اور رائے دينا يقينی طور پر آسان ہے کہ امريکہ پاکستان کو تباہ وبرباد کرنا چاہتا ہے۔ ليکن ناقابل ترديد اعداد وشمار اور تصديق شدہ حقائق اس دعوے کی نفی کرتے ہيں۔ اس ضمن ميں آپ کی توجہ يو – ايس – ايڈ کی جانب سے پاکستان کو دی گئ امداد کے ان اعداد وشمار کا حوالہ دوں گا جو ميں اکثر فورمز پر پوسٹ کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ حاليہ برسوں ميں پاکستان امريکہ سے فوجی سازوسامان حاصل کرنے والے ممالک کی لسٹ ميں سرفہرست ہے۔ اس ميں فوجی امداد کے علاوہ لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس کی تفصيل بھی بارہا فورمز پر پيش کی جا چکی ہے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت پاکستان کو يہ تمام تر مدد اور معاونت فراہم کرتی اگر مقصد ملک میں افراتفری پھيلا کر غير مستحکم کرنا ہوتا؟

اب وقت آ گيا ہے کہ ان بے بنياد کہانيوں کو رد کر کے اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانيں جو خود کو پوشيدہ رکھنے کی کوشش بھی نہيں کر رہا۔ دہشت گردی کا عفريت کوئ داستان يا من گھڑت کہانی نہيں ہے۔ دہشت گردوں نے خود اپنے الفاظ اور اعمال سے اپنے ارادے اور مقاصد واضح کر ديے ہيں۔ يہ ايک ايسی واضح حقيقت ہے جو معاشرے میں اپنے خونی اثرات کے سبب سب پر عیاں ہو چکی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

Fawad -

محفلین
تم امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی وجہ سے ہی ہم نے یہ نقصان اٹھایا ہے۔۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاک فوج اور حکومت پاکستان کو امريکی پاليسيوں نے جنگ ميں نہيں دھکيلا۔ وہ دہشت گردی کے عفريت کے خلاف اس ليے نبردآزما ہيں کيونکہ دہشت گرد پاکستانی شہريوں، اعلی حکومتی عہديداران، فوج کے جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اب يہاں تک کہ بچوں کو بھی ايک حکمت عملی کے تحت اپنی سياسی سوچ مسلط کرنے کے ليے نشانہ بنا رہے ہيں۔

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ وہ افراد اور گروہ جو پستی کی اس سطح پر پہنچ چکے ہيں جہاں وہ دانستہ جانتے بوجھتے ہوئے سکول کے معصوم بچوں کو بھی نہيں بخش رہے وہ اپنے آپ منظر عام سے ہٹنے والے نہيں ہيں، چاہے حکومت پاکستان امريکہ سے تمام تر تعلقات ختم ہی کيوں نا کر لے۔ ان کا مشن ان کے اپنے الفاظ کے مطابق انھيں اس بات کی اجازت ديتا ہے کہ وہ ہر اس شخص کو قتل کريں جو ان کے مقاصد کے حصول ميں رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ اور اس لسٹ ميں وہ تمام طبقے اور عام شہری بھی شامل ہيں جو ان کے دقيانوسی خيالات اور غيرانسانی طرز زندگی کو تسليم کرنے سے انکاری ہيں۔

اگر آپ کی دليل ميں کوئ وزن ہوتا تو ان دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے اس وقت کاروائياں بند کر دی جانی چاہيے تھيں جب سلالہ کے واقعے کے بعد قريب سات ماہ تک امريکہ اور پاکستان کے مابين سفارتی تعلقات تعطل کا شکار تھے اور اس دوران نيٹو سپلائ سے متعلق راستے بھی بند کر ديے گئے تھے۔

حقيقت تو يہی ہے کہ ان گروہوں نے گزشتہ کئ برسوں کے دوران کسی بھی امن معاہدے کا پاس نہيں رکھا ہے۔ ان گروہوں نے متعدد بار ان معاہدوں اور وعدوں سے انحراف کيا ہے جن پر ان کے قائدين نے آمادگی ظاہر کی تھی۔ بلکہ انھوں نے ہميشہ ان مراعات کو "استعمال" کيا ہے اور نا صرف يہ کہ اپنے حملوں کی وسعت ميں اضافہ کيا ہے بلکہ پہلے سے زيادہ غير انسانی طريقے اپنا کر انسانی آباديوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس بارے ميں بحث کی کيا گنجائش رہ جاتی ہے کہ يہ جنگ کس کی ہے – يہ جانتے ہوئے کہ اس عفريت کی زد ميں تو ہر وہ ذی روح آيا ہے جس نے ان ظالموں کی محضوص بے رحم سوچ سے اختلاف کيا ہے۔ يہی وجہ ہے کہ عالمی برادری بشمول اہم اسلامی ممالک نے مشترکہ طور پر اسے "ہماری جنگ" قرار ديا ہے۔ ہر وہ معاشرہ جو رواداری اور برداشت کا پرچار چاہتا ہے اور اپنے شہريوں کی دائمی حفاظت کو مقدم سمجھتا ہے وہ اس مشترکہ عالمی کوشش ميں باقاعدہ فريق ہے جسے کچھ مبصرين غلط انداز ميں "امريکی جنگ" قرار ديتے ہيں۔

امريکہ اور عالمی برادری کی جانب سے اس مشکل گھڑی ميں پاکستان کو جو سپورٹ، مدد اور وسائل فراہم کيے گئے ہيں وہ مسلئے کا حصہ نہيں ہے بلکہ حل کی جانب قدم ہے جس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے ليے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے تا کہ ان دہشت گردوں کو کيفر کردار تک پہنچايا جا سکے جو اب باقاعدہ ملک کے مستقبل پر حملے کر رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
ہر طرف ہی مسلمان کا قتل، اور مسلمان کا خون اتنا سستا۔۔۔۔۔۔
اب نہ کوئی رہبر ہے، نہ سالارِ قافلہ، قاتل بھی ہم اور ہم ہی مقتول بھی ہیں۔ اپنے نشیمن کو نذر آتش کرتے ہیں، خود اپنے گلستاں کی ویرانی کے درپے ہیں، اپنی ماؤں، بہنوں، کے سروں سے چادریں چھیننے والے بھی ہم خود ہی ہیں، بچوں اور قوم کے محافظوں کو ذبح کرنے والے ہاتھ ہمارے اپنے ہیں۔ آئے دن کی خونی داستانیں، لرزہ خیز واقعات، ظلم و زیادتی کے المناک مناظر ہم ظاہر کریں یا چھپا کر رکھیں، کل کا مورخ ہمارے اعمال و کردار کا بے لاگ تجزیہ ضرور کرے گا جو ہم کہہ نہ سکے وہ کہہ گزرے گا
 
مدیر کی آخری تدوین:
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


10354664_827919470601546_4261239057793228079_n.jpg


10393955_827328380660655_7108012391276048168_n.jpg


10430441_829912410402252_3618747872664955555_n.jpg


10430913_826827970710696_7155412293479234638_n.jpg



10613023_828353537224806_616220257609042229_n.jpg


10624614_826809034045923_7996590926496888819_n.jpg


10801655_831029256957234_1038419965324913993_n.jpg


10801815_830299683696858_8673911854448210181_n.jpg


10850000_828306457229514_5643119075352830795_n.jpg


10850047_827329103993916_6306111391261151197_n.jpg



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
فواو اینڈ کو انشاء اللہ ہم اس ایک ایک بچے کا بدلہ لیں گے چاہے وہ پشاور کے ہوں افعانستان کے ہوں یا فلسطین کے ہوں۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
دعوے کی نفی کرتے ہيں۔ اس ضمن ميں آپ کی توجہ يو – ايس – ايڈ کی جانب سے پاکستان کو دی گئ امداد کے ان اعداد وشمار کا حوالہ دوں گا جو ميں اکثر فورمز پر پوسٹ کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ حاليہ برسوں ميں پاکستان امريکہ سے فوجی سازوسامان حاصل کرنے والے ممالک کی لسٹ ميں سرفہرست ہے۔ اس ميں فوجی امداد کے علاوہ لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس کی تفصيل بھی بارہا فورمز پر پيش کی جا چکی ہے۔



www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
هوئے تم دوست جس کے اس کا دشمن آسماں کیوں هو‎
 

Fawad -

محفلین
فواو اینڈ کو انشاء اللہ ہم اس ایک ایک بچے کا بدلہ لیں گے چاہے وہ پشاور کے ہوں افعانستان کے ہوں یا فلسطین کے ہوں۔۔۔۔۔۔۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں چاہوں گا کہ آپ ان دہشت گردوں کی تصاوير پر ايک نظر ڈاليں جنھوں نے پشاور سکول پر حملہ کيا تھا۔ کيا وہ آپ کو امريکی دکھائ ديتے ہيں؟ يہ تصاوير نا تو امريکی حکومت کی طرف سے جاری کی گئ ہيں اور نا ہی کسی مغربی ميڈيا کے ادارے نے ان کو ريليز کيا ہے۔ انھيں حکومت پاکستان نے سب کے سامنے پيش کيا ہے اور وہ بھی امريکی فوجی نہيں بلکہ پاکستانی فوجی تھے جنھوں نے انتہائ بہادری سے ان مجرموں کا مقابلہ کيا اور انھيں کيفر کردار تک پہنچايا۔

جہاں تک امريکہ کا تعلق ہے تو ہماری حکومت تو اپنے ٹيکس دہندگان کی آمدنی سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مالی امداد، سازوسامان، لاجسٹک سپورٹ اور انٹيلی جينس کے ضمن ميں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کر رہی ہے تا کہ ان دہشت گردوں سے نبردآزما ہونے کے ليے ان کی مجموعی صلاحيت ميں اضافہ کيا جا سکے جنھوں نے گزشتہ ايک دہائ سے قتل وغارت گری کا بازار گرم رکھا ہے۔

کيا آپ واقعی ايمانداری سے يہ سمجھتے ہيں کہ ان بہادر پاکستانی فوجيوں کی مدد کرنے پر امريکی حکومت کو قيمت چکانی چاہیے جنھوں نے ان دہشت گردوں کو اپنے عبرت ناک انجام تک پہنچايا۔

اگر آپ واقعی ان معصوم بچوں کی موت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرنا چاہتے ہيں تو اپنی آنکھيں کھوليں اوران ديکھی قوتوں اور انجانے قاتلوں پر الزام دھرنے کی بجائے سامنے موجود قاتلوں کو پہچانيں۔ ايسا تو ہے نہيں کہ يہ قاتل اپنی شناخت يا اپنے مقاصد مخفی رکھنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

اور چونکہ آپ نے فلسطين کے معاملے کا حوالہ ديا ہے تو اس ضمن ميں ميرا سوال ہے کہ کيا آپ واقعی ايمانداری سے يہ سمجھتے ہيں يہ دہشت گرد اور خود ساختہ آزادی کے سپاہی افغانستان اور پاکستان ميں جو سکول کے بچوں کا خون بہا رہے ہيں، وہ اس بنياد پر اپنے اقدامات کو درست قرار دے سکتے ہيں کہ انھيں کئ دہائيوں پرانے فلسطين کے معاملے ميں شہری اموات پر شديد اعتراضات ہيں؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top