فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
افغانستان ميں امريکی افواج کو بھيجنے کا فيصلہ ہميں بادل نخواستہ کرنا پڑا تھا کيونکہ القائدہ کی قيادت کی جانب سے ہماری سرحدوں کے اندر انتہائ بزدلانہ حملہ کيا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ طالبان جنھوں نے القائدہ کو محفوظ ٹھکانے فراہم کيے گئے تھے، انھوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود اسامہ بن لادن کی حوالگی سے صاف انکار کر ديا تھا۔ ہماری "عبرت ناک" شکست کے حوالے سے جذباتی رائے زنی سے پہلے آپ ايک غير جانب دارانہ تجزيہ کريں اور ان عناصر کی حاليہ حالت زار اور ان کی موجودہ صلاحيتوں کا جائزہ ليں جنھوں نے ہم پر حملہ کيا تھا۔ آپ اپنی ناپختہ سوچ کی بنياد پر ہماری شکست کا دعوی کر سکتے ہيں ليکن اسامہ بن لادن سميت القائدہ کی دو تہائ سے زائد قيادت کا خاتمہ کچھ اور ہی حقائق بيان کر رہا ہے۔
امريکی حکومت کی جانب سے افغانستان ميں متحرک مختلف گروہوں کو سياسی دھارے ميں آنے کی ترغيب دينا اور اس عمل کی حوصلہ افزائ کو ہماری شکست سے تعبیر دینا درست نہيں ہے۔ حقيقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ يہ افغانستان کے بنيادی حکومتی ڈھانچے کو فعال کرنے اور مقامی افغان سيکورٹی فورسز کی اہليت اور صلاحيت ميں بہتری کی ہماری ديرينہ کاوشوں کی غمازی کرتا ہے تا کہ دہشت گردی کے جس عفريت نے سارے خطے کو متاثر کيا ہے اس پر قابو پانے کے لیے افغان حکومت اور اس کے ادارے اپنے موثر کردار خود ادا کر سکیں۔
کسی فريق کو فاتح قرار دينا قبل ازوقت اور غير دانشمندانہ ہے۔ اس جدوجہد ميں اگر کوئ فتح ياب ہو سکتا ہے تو وہ افغان عوام ہيں اس صورت ميں کہ جب وہ محفوظ اور خوشحال ہوں۔ امريکی افواج کی جانب سے دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ نہيں بنايا جاتا کيونکہ اس عمل سے کوئ فوجی اور سفارتی اہداف حاصل نہيں ہوتے۔
بے شمار مواقعوں پر عالمی برادری نے امريکی اور نيٹو افواج کے ساتھ دوران مقابلہ طالبان اور القاعدہ کی جانب سے دانستہ بے گناہ شہريوں اور ان کے گھروں کو ڈھال بنائے جانے کے واقعات سنے ہيں۔
امريکی افواج کی جانب سے غلطيوں کا اعتراف بھی کيا جاتا ہے، افسوس اور مذمت کا اظہار بھی کيا جاتا ہے اور فوجی آپريشن کے نتيجے ميں کسی بے گناہ شہری کی ہلاکت کی صورت ميں ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے۔ کيا طالبان اور القاعدہ سے يہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کريں؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/