طبع زاد اشعار کی بیت بازی

اللّه راحل بھائی مجھے بھی فارسی نہیں آتی ۔۔۔ پر میرے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ میں مصرع بھی نہیں بنا پاتی ۔۔۔:|
اسے مصرع بنانا تھوڑی کہیں گے :) تین چار فارسی الفاظ کو زبردستی کسرۂ اضافت سے جوڑ دیا جائے کسی وزن میں تو ایک مہمل مگر موزوں عبارت بن جائے گی بس :)
ویسے یہ اتنا مشکل بھی نہیں ۔۔۔ کوشش کر کے ایسا شعر کہا جا سکتا ہے جس میں کوئی دیسی لفظ نہ ہو، صرف فارسی عربی کے الفاظ ہوں۔ پھر ٹیکنیکل بنیادوں پر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ فارسی میں شاعری کی ہے :)

(جیسے ہمارے پاکستان کا قومی ترانہ ہے :) )
 

فہد اشرف

محفلین
یقین آہی گیا دل کو اک مدت بعد
جو ہم نےکیا تھا وہ یقین نہ تھا
حافظ کے ایک بیت کا منظوم ترجمہ کرنے کی جسارت۔ روحِ حافظ سے معذرت کے ساتھ۔

اگر حائل ہے کچھ پردہ ، تو بس یہ اپنی ہستی ہے
وگرنہ عاشق و معشوق میں پردہ نہیں کوئی
۔۔۔۔
میانِ عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست
تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں بر خیز
 
آخری تدوین:
حافظ کے ایک بیت کا منظوم ترجمہ کرنے کی جسارت۔

اگر حائل ہے کچھ پردہ تو بس یہ جسمِ خاکی ہے
وگرنہ عاشق و معشوق میں پردہ نہیں کوئی
۔۔۔۔
یارب ہوا سے کہہ دے،بکھرنے نہ دے مجھے
راکھ کا میں ڈھیر ہوں،کچھ بھرم ہی رہے
 
حافظ کے ایک بیت کا منظوم ترجمہ کرنے کی جسارت۔

اگر حائل ہے کچھ پردہ تو بس یہ جسمِ خاکی ہے
وگرنہ عاشق و معشوق میں پردہ نہیں کوئی
۔۔۔۔
میانِ عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست
تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں بر خیز

یارب ہوا سے کہہ دے،بکھرنے نہ دے مجھے
راکھ کا میں ڈھیر ہوں،کچھ بھرم ہی رہے
 

مومن فرحین

لائبریرین
حافظ کے ایک بیت کا منظوم ترجمہ کرنے کی جسارت۔ روحِ حافظ سے معذرت کے ساتھ۔

اگر حائل ہے کچھ پردہ ، تو بس یہ اپنی ہستی ہے
وگرنہ عاشق و معشوق میں پردہ نہیں کوئی
۔۔۔۔
میانِ عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست
تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں بر خیز

کیا بات ہے استاد جی زبردست ۔۔۔
فارسی کے ترجمے ہو رہے ہیں ۔۔۔:applause:
یقیناً آپ کو بھی فارسی نہیں آتی ہوگی:heehee:
 
Top