طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا موزوں کیا ہے لیکن کیا تیشہ بکف بھی مسکن شمار ہو گا؟
اپنی جہالت کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں
آپ کی نکتہ چینی بالکل ٹھیک ہے 😊
جلدی جلدی موزوں کرنے کے چکر میں کئی مرتبہ ایسی غلطیاں رہ جاتی ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یوں نہ گھبرائیں، کہ کہنہ مشقوں نے بھی
شعر کیا ہو گا کبھی پہلی مرتبہ - (ہ)

(د) دال گلتی نظر نہیں آتی
آئیں دلیہ پکائیں سب مل کر :)
محمد احمد بھائی کی اس غلطی پر ایک نظم سی بن گئی۔ جس کا نام رکھا ہے

احمد بھائی کی پھرتیاں 😜

رکن دیکھیں یہ کھیل آ کر
کھیلا احمد نے جو یہاں پر

ہ سے لانا تھا شعر اگرچہ
چل دئیے ہیں وہ دال لا کر

دال دلیے میں کھوئے ایسے
کر گئے بھول اک بھینکر
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمیں پھر اس کھیل سے خارج سمجھیں - یہ آپ جیسے چست دماغ شعرا کا کام ہے🌹
البتہ ہم داد دیتے رہیں گے
نہیں نہیں۔۔۔ ایسے نہیں چلے گا
اس لڑی کو مشقِ سخن سمجھ کے کھیلیں۔ یہاں نہ ہارنے پر کوئی سزا ہے اور نہ ہی جیتنے پر کوئی ٹرافی 😊
 
اس بیت بازی میں شعر کا فی البدیہہ ہونا ضروری ہے یا کوئی بھی شعر ہو مگر اپنا ہو؟
طبع زاد کی شرط تھی غالباَ، کیا فی البدیہہ ہونا بھی ضروری ہے؟

تابش بھائی کا مطلب طبع زاد ہی تھا۔ آپ اپنا پرانا شعر لکھ دیں تب بھی چلے گا۔
لڑی کے بانی وضاحت دے چکے کہ پرانا شعر بھی چلے گا محض طبع ذاد کی شرط ہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لڑی کے بانی وضاحت دے چکے کہ پرانا شعر بھی چلے گا محض طبع ذاد کی شرط ہے
جی ہاں۔ اس بات کی بھی مقبول بھائی کو وضاحت کر دی تھی۔
کوشش تو یہی ہونی چاہیے کہ فی البدیہہ ہو کیونکہ اس سے کھیل پر لطف ہو جاتا ہے
میں نے یہاں صرف کوشش ہی کا کہا تھا۔ کوئی شرط عائد نہیں کی 😊
 
Top