طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یادش بخیر وہ جو گذر گئی ہے
ؔآتی ہیں یاد وہ گذری وارداتیں
اس کو اگر کچھ یوں بدل دیں تو وزن میں بھی آ جائے گا اور مطلب بھی ذرا واضح ہو جائے گا۔

یادش بخیر آپ کے آتے ہی دفعتاً
پھر یاد آ گئیں ہمیں سب وارداتِ دل
 

اکمل زیدی

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آخری تدوین:
یہ یورشِ خیال کا اک معجزہ بھی دیکھ
پہنچے وہاں بھی فکر جہاں کا گزر نہیں
نہ یورش خیال ہے نہ کوئی معجزہ
یہ فکر و گفتگو تو فقط چاہتوں کی ہے

نکتہ یہ بنا نقطے ہیں لفظ بہ لفظ
مصرع گو دوسرا عاری ہی رہا

ایسے تو کہیں کوئی نہیں آپ سا ہوتا
اکمل بھی ہو زیدی بھی یہاں برسر محفل
 

مقبول

محفلین
نہ یورش خیال ہے نہ کوئی معجزہ
یہ فکر و گفتگو تو فقط چاہتوں کی ہے



ایسے تو کہیں کوئی نہیں آپ سا ہوتا
اکمل بھی ہو زیدی بھی یہاں برسر محفل
لکھوا دیئے عدو نے وُہ بھی اشتہار میں
الزام جو نہیں تھے مری روبکار میں
 
Top