طبع زاد اشعار کی بیت بازی

فاخر

محفلین
يہ شعر ’’بھتیجے‘‘ کی سالگرہ کے موقعہ پر لکھی گئی نظم کا حصہ ہے،ردیف(میم) کی وجہ سے یہاں پیش کررہا ہوں:

’’میرے احمد سنو تم سدا خوش رہو
روز شب کی خوشی ہو مبارک تجھے !‘‘
 
يہ شعر ’’بھتیجے‘‘ کی سالگرہ کے موقعہ پر لکھی گئی نظم کا حصہ ہے،ردیف(میم) کی وجہ سے یہاں پیش کررہا ہوں:

’’میرے احمد سنو تم سدا خوش رہو
روز شب کی خوشی ہو مبارک تجھے !‘‘
یہاں تمہیں کا محل ہے۔ چلیے ی کا شعر ہی کہہ دیتے ہیں۔

یہ روز و شب کی خوشیاں تم کو بھی راس آئیں
ہم ہر گھڑی جو تم کو دیتے رہیں دعائیں
 

اکمل زیدی

محفلین
ترتیب کی ترکیب میں الجھا ہے تکلم
بحر کے مسئلے تو کبھی اوزان میں گم
فاخر صاحب آپ نے بھی قصائیوں کی طرح چھری چلا دی۔۔۔۔pointout توکریں ساتھ کہ بحر پسند نہیں آئی بے وزنی ناپسند ہوئی خیال میں خرابی ہے لفظوں کے چناو ٹھیک نہیں ہے ۔۔مفہوم بہتر نہیں ہے کچھ اور ۔؟۔بتا تو دیں تاکہ اس طرف متوجہ ہوا جا سکے۔۔۔:-(
 
آخری تدوین:
فاخر رضا بھائی یار آپ بھی قصائیوں کی طرح چھری چلا دیتے ہو۔۔۔pointout تو کریں بحر پسند نہیں آئی بے وزنی ناپسند ہوئی خیال میں خرابی ہے لفظوں کے چناو ٹھیک نہیں ہے ۔۔مفہوم بہتر نہیں ہے کچھ اور ۔؟۔بتا تو دیں تاکہ اس طرف متوجہ ہوا جا سکے۔۔۔:-(
یہ فاخر رضا بھائی نہیں فاخر بھائی ہیں۔
 
Top