طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یاد پھر اقبال کو اکبال کہنا آ گیا
اور پنجابی کو عادت ہے 'پنجابی' باندھنا
اردو سے ہمیں بہت محبت ہے مگر افسوس
لکھتے اس کو ہم انگریزی حروف میں

نکتہ دانوں نے کہا پنجاب ہے سادہ بہت
ہے وہاں رائج تلفظ دل کو جو اچھا لگے
:)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یاد پھر اقبال کو اکبال کہنا آ گیا
اور پنجابی کو عادت ہے 'پنجابی' باندھنا
اُستادِ محترم ہمارے ایک تایازاد بھائی بہت عرصے لاہور میں نوکری کے سلسلے میں رہے جب بہت موڈ میں ہوتے ہیں تو کہتے کچھ اور نہیں سننا اسوقت “ہور سناؤ بھائی بالا کی کہہندہ ہے۔”۔:)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ سچ درستگی کی درستی بھی چاہئے
اب بات اس سے آگے کو بڑھنی بھی چاہئے
یہ عجب اعجاز ہے اس سرزمینِ ہند کا
جو تھا ڈسکاؤنٹ عربی میں وہ شوہر ہو گیا :)
اب آ پھنسا ہے سفینہ میانِ کے و کہ ورنہ
نکل تو آئے تھے کب کے درستگی کے بھنور سے
 
Top