طبی سائنس میں معجزہ، مریض کے دماغ میں لفظ اللہ نمایاں!

arifkarim

معطل
طبی سائنس میں معجزہ، مریض کے دماغ میں لفظ اللہ نمایاں
general-hospital-lahore-location-map_0.jpg

لاہور: خالق حقیقی کا معجزہ، نیورو سرجری کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 32 سالہ مریض ضیاء اللہ اپنے چیک اپ کے لیے آؤٹ ڈور میں آیا تو نیورو سرجری یونٹ IIکے ڈاکٹروں نے اسے نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب سی ٹی انجیوگرافی تجویز کی۔ مذکورہ مریض نے ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں رابطہ کیا جہاں پر معمول کے مطابق سی ٹی انجیو گرافی جاری تھی کہ اچانک سکرین پر ''اللہ'' کا نام گرامی سامنے آ گیا۔ جس پر تمام معالجین حیران رہ گئے اور انہوں نے ایک سے زائد بار مذکورہ نوجوان کا جونہی دماغ کے ایک مخصوص حصے کی انجیوگرافی شروع کی تو ہر بار لفظ ''اللہ'' سامنے آیا۔ ایل جی ایچ شعبہ ریڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر تنویر زبیری کے مطابق یہ خون کی نالیوں میں اکٹھے ہو جانے کے سبب عمل میں آیا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح نہ صرف ایل جی ایچ بلکہ شہر میں پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں جنرل ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کر کے عکس حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ معجزہ کا عکس محفوظ کر لیا گیا ہے۔
لنک
 

فرخ

محفلین
ویسے میری معلومات کے مطابق سی ٹی اینجیو گرافی دماغ کی نہیں، دل کی ہوتی ہے۔ دماغ کےلئے تو سی ٹی سکین ہوتا ہے۔۔۔۔۔
سی ٹی انجیو گرافی کے ذریعے دل کی شریانوں میں موجود ممکنہ رکاوٹ، انفکیکشن وغیرہ کا پتا چلایا جاتا ہے۔۔۔ یہ کام پہلے انجیوگرافی جس میں شریانوں میں کیمرہ ڈال کر لائیو ویو کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے جس میں چھوٹا سا آپریشن کرنا پڑتا ہے اور شریانوں میں کیمرہ گھسانے کے لئے سوراخ بنانا پڑتا ہے۔۔۔۔ سی ٹی انجیوگرافی میں بغیر کسی آپریشن اور کیمرہ ڈالے بغیر پتا لگا لیا جاتا ہے کہ دل یا اس سے ملحقہ شریانوں میں کیا مسئلہ ہے۔۔۔۔
البتہ ممکن ہے یہ یہی ٹیکنالوجی سی ٹی سکین کی جگہ لے رہی ہو۔۔۔۔۔
 

حسیب

محفلین
جنرل ہسپتال میں موجود ایک دوست( جو میڈیکل کے طالب علم ہیں اور جنرل ہسپتال میں پریکٹس کرتے ہیں) کو یہ خبر کنفرم کرنے کا کہا مگر کہیں سے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی
 

bilal260

محفلین
اپنے دائیں ہاتھ کو دیکھیں
یا
پھر بائیں ہاتھ کو
لگتا ہے کہ اللہ ہی لکھا ہوا ہے۔
لو کر لو گل۔ہا ہا ہا۔
 
Top