جاسمن

لائبریرین
کبھی آپ کے املا کی تدوین کرنے کو جی کرتا بھی ہے تو نہیں کرتے کہ آپ کے مراسلے ایسے اچھے لگتے ہیں۔:)
سچی آپی ،
واہ واہ ،
بہت شکریہ آپ کی پر خلوص محبت کا ،
دیکھیں لیں بھیا ،ایک آپ ہیں جو ہر وقت ہمارے مراسلوں میں کیڑے نکالتے رہتے ہیں ۔
 

جاسم محمد

محفلین
IMG-20190920-WA0001.jpg
 

بافقیہ

محفلین
متفق۔ ریاضی جس میں آپکو کیلکولیشنز کرنی ہوتی ہیں کہ علاوہ باقی تمام مضامین کا یہی حال ہے۔ اسی وجہ سے بیچارے طلبا رٹا مارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیونکہ اگر وہ اپنے انداز میں بالکل درست جواب بھی لکھ دیں تو وہ اساتذہ کی نظر میں غلط ہو تا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم نے طلباء سے کہہ دیا کہ جو جواب اپنے انداز میں لکھے گا ، ہم اس کو اضافی نمبرات اپنی طرف سے دیں گے۔ اور اس کا خاطر خواہ فائدہ بھی ہورہا ہے۔
 

بافقیہ

محفلین
میں نے اپنے ایک اسٹوڈنٹ کو بقرعید سے دو دن پہلے سارے tenses جتنے میں نے پڑھائے تھے، ریوائز کروائے۔ پھر اسے ایک ٹاسک دیا کہ ہر tense کا مجھے ایک جملہ بنا کر دکھائے ۔ اس نے یہ جملے بنائے۔

I go to bakramandi.
I am going to bakramandi.
I have gone to bakramandi.

I went to bakramandi yesterday.
I was going to bakramandi.
I had gone to bakramandi when my father came home.

I will go to bakramandi at 10 p.m
I will be going to bakramandi tonight.
I will have gone to bakramandi by the time my father comes home.

میں نے اس سے پوچھا کہ بکرا منڈی کے علاوہ دماغ میں کوئی بات ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ پھر میں نے اسے چھٹی ہی دے دی۔
لڑکا یقینا قصائی کا بچہ ہے۔:LOL:
 
Top