طلسم ہوشربا تبصرے

شمشاد

لائبریرین
صفحہ نمبر دینے پر بھی غور کیجیئے گا، میرا خیال ہے پی ڈی ایف میں یہ سہولت مل جائے گی۔
 
ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ پروف ریڈر کے سر پر ڈال دیں لیکن اس کو طلسم ہوشربا کہیں سے اسکین کرکے فراہم کرنی پڑے گی۔ پروف ریڈنگ میں اس طلسم ہوشربا پر قطعی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
کام شروع کردیں۔ اللہ مالک ہے۔
 

ماوراء

محفلین
بچو، زیک پی ڈی ایف فائلز بنا رہے ہیں۔ جب تک وہ بناتے ہیں۔ اور میری طبیعت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ کل تک میں ٹھیک ہو جاؤں۔ اور ویکینڈ بھی آ رہا ہے۔ پھر انشاءاللہ شروع کرتے ہیں۔ ہفتے کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
نانی اماں کیا ہو گیا تمہاری طبیعت کو؟ کہیں سردی کا اثر تو نہیں ہو گیا؟

زیک ابھی پہلی فائل کی ہی پی ڈی ایف بنائیں، بعد میں دوسری کو بھی دیکھیں گے۔
 

زیک

مسافر
پہلی فائل کی پی‌ڈی‌ایف فائلیں بن گئی ہیں اور اسی ای‌میل اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
زیک، بہت شکریہ۔ :hatoff:


-------------------------------------------------------

شمشاد بھائی، کیا آپ پہلے بیس صفحات لے رہے ہیں؟

21 سے 40 : ماوراء
41 سے 60 : حسن علوی
61 سے 80 : راہبر
81 سے 100 : وارث
101 سے 120 : حجاب
121 سے 140 : محمد انیس الرحمن

اور کون ہے؟؟؟ شمشاد بھائی، انیس الرحمن کو اس دھاگے پر آنے کا دعوت نامہ تو بھیجیں۔


آپ سب اردو محفل کے جی میل اکاؤنٹ سے یہ فائلز لے سکتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس جی میل کا پاس ورڈ نہیں تو بتائیں۔۔۔شمشاد بھائی یا میں بھیج دوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ماوراء
میں لے تو لیتا ہوں لیکن ابھی تین چار دن ٹھہر جاؤ۔ بہت مصروف ہوں۔

اور میرا نام ٹیبل میں بے شک لکھ دو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
81 سے 100 : وارث


آپ سب اردو محفل کے جی میل اکاؤنٹ سے یہ فائلز لے سکتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس جی میل کا پاس ورڈ نہیں تو بتائیں۔۔۔شمشاد بھائی یا میں بھیج دوں گی۔



السلام علیکم ماوراء، مجھے محفل کے جی میل اکاؤنٹ کی تفصیلات (ویب سائٹ، لاگ ان آئی ڈی، پاسورڈ وغیرہ) بھیج دیں تاکہ کام شروع کروں، شکریہ۔
 

فہیم

لائبریرین
زیک، بہت شکریہ۔ :hatoff:


-------------------------------------------------------

شمشاد بھائی، کیا آپ پہلے بیس صفحات لے رہے ہیں؟

21 سے 40 : ماوراء
41 سے 60 : حسن علوی
61 سے 80 : راہبر
81 سے 100 : وارث
101 سے 120 : حجاب
121 سے 140 : محمد انیس الرحمن

اور کون ہے؟؟؟ شمشاد بھائی، انیس الرحمن کو اس دھاگے پر آنے کا دعوت نامہ تو بھیجیں۔


آپ سب اردو محفل کے جی میل اکاؤنٹ سے یہ فائلز لے سکتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس جی میل کا پاس ورڈ نہیں تو بتائیں۔۔۔شمشاد بھائی یا میں بھیج دوں گی۔




کیا ہوا بھئی
کیا میرا نام یاد نہیں رہا
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم آپ کو بھی ضرروی معلومات ذ پ سے بھیج رہا ہوں۔

آپ صفحہ 141 سے 160 تک لے لیں اور یہاں لکھ دیں کہ لےلیے ہیں۔
 
ماوراء یہ بھی بتانا تھا کہ لکھ کر پوسٹ کہاں کرنا ہے؟
اس کا شاید الگ دھاگہ بنانا پڑے۔۔۔۔۔۔۔ یا نبیل بھیا مناسب سمجھیں تو ایک ذیلی زمرہ سیٹ کردیں۔۔۔!
میں نے بھی 61 سے 80 تک صفحات اتار لیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل میں کام شروع کروں گا ان شاء اللہ۔
 
Top