وارث، پروف ریڈر پر سارا کام ڈال دیں گے۔ اسی طرح چلنے دیں۔ بیچ راستے مجھ سے کام نہیں چھوڑا جاتا۔ اب ارادہ کر چکے ہیں تو۔۔۔
وارث، آپ نے مزید صفحات لینے ہیں کیا؟ اگر آپ مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو جی میل سے صفحات لے کر یہاں بھی بتا دیں کہ آپ کون سے صفحات لکھ رہے ہیں۔
وعلیکم السلام
میں نے داستان والے تھریڈ میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی
وہیں وارث صاحب نے بھی اپنے صفحات پوسٹ کیے ہوئے ہیں
لیکن وہاں وہی آپشن آگیا کہ آپ کا اکاؤنٹ اس کے لیے کارآمد نہیں ہے
چار ہزار۔۔۔؟ چار ہزار میں دس، بارہ کتابیں آ جاتی ہیں۔ میرا دل تو اتنا بڑا نہیں ہے۔ اور کسی کا ہے تو شوق سے لے۔۔جبھی اس سائٹ کا نام نہیں لیا ہے میں نے۔ :lll:
اچھا۔۔۔ دیکھیں، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اندازِ تحریر قدیم ہے۔ اگر چھوٹی موٹی گرامر کی یا ٹائپنگ کی غلطیاں ہمیں نظر آ بھی جائیں تو ان کو درست کیا جاتا ہے لیکن اردو کے متروک الفاظ یا فارسی کے الفاظ میں اگر کوئی غلطی ہو تو اس کو پہچاننا قدرے مشکل کام ہے۔ طلسم ہوشربا کا مکمل سیٹ شاید ساڑھے چار ہزار روپے کا ہے۔ (کسی نے مجھ سے ذکر کیا تھا کچھ عرصہ قبل)
شکریہ فہیم۔ اور جہاں تک پوسٹ نہ کرنے کی بات ہے تو آپ کو لائبریری کا ممبر بنانا ہو گا۔ اس کے لیے میں زیک سے کہتی ہوں۔میں نے بھی اپنے حصے کے 20 صفحات ٹائپ کرلیے ہیں
یعنی کے پروف ریڈر کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے
لیکن میں چونکہ لائبریری ٹیم کا ممبر نہیں ہوں
اس لیے ان کو لائبریری سیکشن میں پوسٹ نہیں کرسکتا
شمشاد بھائی یا ماوراء اس سلسلے میں کچھ کریں
یا مجھے بتائیں کہ کہاں پوسٹ کروں؟
ماوراء ایسی صورت میں عین ممکن ہے کہ پروف ریڈر پہلی فرصت میں بھاگ جائے ۔
یہ تصویری متن غیر معیاری ہے اور اس سے جو کچھ ٹائپ ہو کر سامنے آئے گا اسے پروف ریڈنگ کی نہیں بلکہ دوبارہ ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑ جائے گی ! کیونکہ اغلاط محض املاء تک محدود نہیں ہیں بلکہ معنوی اغلاط ہیں ۔ صرف محتاط ہونا کافی نہیں ہے اگر اسی موجودہ تصویری متن سے ہی کام کرنا ہے تو برقیانے کی ٹیم میں تبدیلی کریں ۔
میں کوشش کر رہی ہوں چند ایک جگہوں سے امید ہے اصل کتابی شکل میں ملنے کی۔
بیشتر اراکین کی طلسم ہوش ربا میں غیر معمولی دلچسپی کے مد نظر ایک تجویز یہ کہ اسے خرید لیا جائے۔
اگر کوئی خرید سکتا ہے اور اس کے بعد سکین بھی کر سکتا ہے۔ تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس دوران کسی اور کتاب پر کام کر لیں گے۔ اسے یہیں روک دیتے ہیں۔۔۔!!!
بہت شکریہ زیک۔ اور تیسری فائل کو بھول جائیں۔ اس کا چکر مجھے بھی سمجھ نہیں آیا۔ماوراء: دوسری فائل بھی اپلوڈ کر دی ہے۔ یہ بتائیں کہ تیسری فائل کا کیا چکر ہے؟