طلسم ہوشربا تبصرے

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

ڈیئر شمشاد بھائی اور ماوراء مجھے کوئی گائیڈ کرے گا کہ لکھنا کیا ہے۔
میرا مطلب ہے کہ جو لکھنا ہے وہ تو میرے پاس ہے ہی نہیں:confused:

چونکہ میں نے پہلے لائبریری کا کبھی کوئی ٹائپنگ کا کام نہیں کیا
اس لیے ابھی تو مجھے گائیڈ کریں:)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام فہیم
پہلے تو معذرت کہ جب آپ م س ن پر آئے تو میں مصروف تھا اس لیے جواب نہ دے سکا۔

دوسری بات یہ کہ ابھی کچھ دن ٹھہر جائیں، ماوراء کو کتاب کی ترتیب بنا لینے دیں پھر وہ اراکین میں لکھنے کے لیے تقسیم کرئے گی۔
 
زیک

مسافر
کیا طلسم ہوشربا پی‌ڈی‌ایف فائلوں کی شکل میں ہے؟ اگر ہے تو پھر ان پی‌ڈی‌ایف فائلوں کو دس دس صفحوں کی فائلوں میں توڑ لیں۔ اس طرح کام کافی آسان ہو جائے گا کہ صفحہ نمبر نہ ہونے کا مسئلہ بھی حل اور ہر رکن کو اتنی بڑی فائل بھی ڈاؤنلوڈ نہیں کرنی پڑے گی۔

اگر اس کام میں مدد کی ضرورت ہو تو بتائیں۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم

ڈیئر شمشاد بھائی اور ماوراء مجھے کوئی گائیڈ کرے گا کہ لکھنا کیا ہے۔
میرا مطلب ہے کہ جو لکھنا ہے وہ تو میرے پاس ہے ہی نہیں:confused:

چونکہ میں نے پہلے لائبریری کا کبھی کوئی ٹائپنگ کا کام نہیں کیا
اس لیے ابھی تو مجھے گائیڈ کریں:)
وعلیکم السلام۔ اتنے دنوں کے بعد نظر آئے۔ کہاں ہوتے ہو؟
ایسا کرو کہ مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دو، میں تمھیں فائلز بھیج دوں گی۔ ٹھیک ہے؟

دوسری بات یہ کہ ابھی کچھ دن ٹھہر جائیں، ماوراء کو کتاب کی ترتیب بنا لینے دیں پھر وہ اراکین میں لکھنے کے لیے تقسیم کرئے گی۔
شمشاد بھائی، آپ صفحات خود لیں گے یا میں ہی سب میں بانٹ دوں؟ اگر آپ نے خود لکھنا ہے تو یہ بتا دیجیے گا کہ کون سے صفحات لکھنے ہیں۔ تاکہ اس سے اگلے کسی اور کے حوالے کروں۔

کیا طلسم ہوشربا پی‌ڈی‌ایف فائلوں کی شکل میں ہے؟ اگر ہے تو پھر ان پی‌ڈی‌ایف فائلوں کو دس دس صفحوں کی فائلوں میں توڑ لیں۔ اس طرح کام کافی آسان ہو جائے گا کہ صفحہ نمبر نہ ہونے کا مسئلہ بھی حل اور ہر رکن کو اتنی بڑی فائل بھی ڈاؤنلوڈ نہیں کرنی پڑے گی۔

اگر اس کام میں مدد کی ضرورت ہو تو بتائیں۔

نہیں زکریا، پی ڈی ایف فائل میں نہیں ہے، تصویری شکل میں ہے۔ اور فائل واقعی بہت بڑی ہے اور ڈاؤنلوڈ ہونے میں وقت بھی لیتی ہے۔ اس لیے میں ہی سب کوصفحات بھیجنے کا کام لے لیتی ہوں۔

آخری جملہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔ مدد کی تو بہت ضرورت ہے۔ اس لیے جلد ہی بتائیں گے۔:grin:
 
زیک

مسافر
اس کی پی‌ڈی‌ایف بنا لیتے ہیں۔ ہر دس یا بیس صفحے کی ایک فائل۔ کیا خیال ہے؟
 
تیشہ

محفلین
Gif فائل میں اور ہر صفحے کی الگ فائل ہے۔

میرا دل ہے زکریا کو تو پوری اک کتاب ہی دو ماورہ ۔ ۔
sssss.gif
 
ساتھیو! کیا کسی نے ان فائلز کا مطالعہ بھی کیا ہے؟ بے حد غلطیاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اففف۔۔۔۔۔۔۔۔ کل تو 10 صفحات پڑھ کر ہی مجھے تپ چڑھ گئی۔ ہے بھی قدیم انداز میں لکھی ہوئی، پھر اس میں مزید غلطیاں ہوں گی تو اکثر لوگوں کے سر پر سے گزر جائے گی آدھی کتاب۔ :(
اس طرف بھی کچھ توجہ۔
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ اتنے دنوں کے بعد نظر آئے۔ کہاں ہوتے ہو؟
ایسا کرو کہ مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دو، میں تمھیں فائلز بھیج دوں گی۔ ٹھیک ہے؟

بس جی ہونا کہاں ہے یہیں ہیں بیٹھے ہیں آپ کے راج میں:)
ای میل ایڈریس میں ذپ کرتا ہوں
 
ماوراء

محفلین
اس کی پی‌ڈی‌ایف بنا لیتے ہیں۔ ہر دس یا بیس صفحے کی ایک فائل۔ کیا خیال ہے؟
ہاں،یہ بالکل ٹھیک ہے لیکن پی ڈی ایف فائل کون بنائے گا؟

میرا دل ہے زکریا کو تو پوری اک کتاب ہی دو ماورہ ۔ ۔
sssss.gif
بہت بڑی کتاب ہے باجو۔ زکریا نے بھاگ جانا ہے۔;)

ساتھیو! کیا کسی نے ان فائلز کا مطالعہ بھی کیا ہے؟ بے حد غلطیاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اففف۔۔۔۔۔۔۔۔ کل تو 10 صفحات پڑھ کر ہی مجھے تپ چڑھ گئی۔ ہے بھی قدیم انداز میں لکھی ہوئی، پھر اس میں مزید غلطیاں ہوں گی تو اکثر لوگوں کے سر پر سے گزر جائے گی آدھی کتاب۔ :(
اس طرف بھی کچھ توجہ۔
عمار، نہ لکھی ہونے سے تو بہتر ہے نا۔ باقی غلطیاں نکالنا پروفریڈر کا کام ہو گا-

ماوراء فی الحال پہلی فائل کے صفحے بانٹنے شروع کر دو۔
اوکے !

لیکن شمشاد بھائی جان۔۔۔۔! اس قدر غلطیوں کے ساتھ کام شروع کریں گے؟
کیا زیادہ غلطیاں ہیں؟ سمجھ آ رہی ہے یا نہیں؟

بس جی ہونا کہاں ہے یہیں ہیں بیٹھے ہیں آپ کے راج میں:)
ای میل ایڈریس میں ذپ کرتا ہوں

ہیلے جملے کی سمجھ نہیں آئی۔ :p
مل گیا ہے۔ میں فائلز بھجوا دوں گی۔ :)
 
ماوراء

محفلین
ہاہاہا- ویسے کس کا راج ہے؟ میرے خیال میں تو آجکل سیاسی اور مذہبی بھائیوں کا راج ہے محفل پر۔:p
 
شمشاد

لائبریرین
زیک پہلی فائل جس میں 860 صفحے ہیں، اس کی پی ڈی ایف فائل بنا دیں۔ مزید یہ کہ کیا ممکن ہے ان پر صفحہ نمبر بھی لکھا جائے؟
 
Top