طوطوں سے ذرا بچ کے

پنجابی میں کہتے ہیں نا
مائے میں تے وسنی آں انگلاں الے نہی وسن دیند دے
اس عورت کو کوئی بہانہ چاہئے طلاق لینے کا اس لیے یہ سب چکر چلا ہے ورنہ خادم و خادمہ اور ملکان کے درمیان کی نیوز تو اکثر آتی رہتی ہیں
 
عثمان قادر

محفلین
پنجابی میں کہتے ہیں نا
مائے میں تے وسنی آں انگلاں الے نہی وسن دیند دے
اس عورت کو کوئی بہانہ چاہئے طلاق لینے کا اس لیے یہ سب چکر چلا ہے ورنہ خادم و خادمہ اور ملکان کے درمیان کی نیوز تو اکثر آتی رہتی ہیں
طلاق لینے کے لیے طوطے کا سہارا لیا گیا ۔۔۔۔۔۔ یہ معصوم پرندے پر ظلم ہے ۔۔۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پنجابی میں کہتے ہیں نا
مائے میں تے وسنی آں انگلاں الے نہی وسن دیند دے
اس عورت کو کوئی بہانہ چاہئے طلاق لینے کا اس لیے یہ سب چکر چلا ہے ورنہ خادم و خادمہ اور ملکان کے درمیان کی نیوز تو اکثر آتی رہتی ہیں

پنجابی لکھیں تو ساتھ ساتھ ترجمہ بھی لکھ دیا کیجے کہ ہم سے لاعلموں کو آسانی ہو جائے۔ :)

مسئلہ یہ ہے کہ پنجابی کا ترجمہ تو گوگل بھی نہیں کرتا۔
 
پنجابی لکھیں تو ساتھ ساتھ ترجمہ بھی لکھ دیا کیجے کہ ہم سے لاعلموں کو آسانی ہو جائے۔ :)

مسئلہ یہ ہے کہ پنجابی کا ترجمہ تو گوگل بھی نہیں کرتا۔
احمد بھائی یہ پنجابی کی کہاوت ہے
ماں میں تو اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں لیکن دنیا والے جو الٹے سیدھے مشورے دیتے ہیں ان کی وجہ سے گھر نہیں بس رہا
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ایک بڑی سمائل کے ساتھ! مثلاً اگر کوئی عورت اپنے حق کے لئے پولیس سٹیشن رپورٹ کرنے جائے تو اس کا مطلب یہی ہو گا کہ وہ کسی کسی بہانہ طلاق ہی چاہتی ہے، بغیر پولیس سٹیشن اسی کی ہی رپورٹ کئے بغیر خاندانی مشاورت سے خلہ کے لئے بھی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔ واضع رہے کہ پولیس کا کام ہے رپورٹ تیار کرنا جس سے کورٹ فیصلہ سنا سکے ورنہ کورٹ ادارہ کو وارننگ جاری کر سکتی ہے کہ جس نے رپورٹ تیار کی اسے دوبارہ ٹریننگ کے لئے بھیجا جائے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے کے لئے ایسے کیس نہ لائے جائیں۔ 18 سال سے کم عمر کی عدالت میں گواہی نہیں مانی جاتی تو طوطا کس طرح گواہ بن سکتا ہے اس لئے پولیس نے اسے اس پر بات واضع کر دی۔ اب اس کے بعد ان کے گھر میں کیا ہو رہا ہو گا اس سے تو سب بےخبر!

مقامی اخبار الشاہد ڈیلی کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اسے کچھ عرصے سے یہ شک ہے کہ اس کا شوہر اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں زنا کے جرم پر قید یا پھر قید بامشقت بھی سنائی جا سکتی ہے۔

والسلام

محمد وارث

لائبریرین
اگر آپکو سیگریٹ اور بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا تو یقیناً سیگریٹ کا کرتے :)
کرتے کیا مطلب؟ میں‌ کر چکا تھا، یہ تو قسمت خراب تھی کہ قسمت میں بیوی بھی تھی۔

ویسے یہاں میں نے سگریٹ کی کوئی بات نہیں کی تھی، آپ خواہ مخواہ سگریٹ کا دھواں یہاں‌ لا کر نان اسموکرز کے ناک میں دم کر رہے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
ویسے یہاں میں نے سگریٹ کی کوئی بات نہیں کی تھی، آپ خواہ مخواہ سگریٹ کا دھواں یہاں‌ لا کر نان اسموکرز کے ناک میں دم کر رہے ہیں :)
بات اسلئے کرنی پڑی کیونکہ محفل کی ہر دوسری لڑی میں آپکی بیوی مثال بن کر سامنے آجاتی ہیں :)
 
ابن توقیر

محفلین
واہ رے طوطے تیری مہربانی، مجھے تو آج علم ہوا کہ میری بیوی گھر میں خادمہ رکھنے کی ہمیشہ مخالفت کیوں کرتی ہے۔ :)

جی جی،ویسے بھی یہ کنفرم ہے کہ ارضِ پاک پر طوطا بھی جاسوسی نہیں کرسکتا تھا کہ ہمارے پاس ہر مسئلے کا "سُپرجگاڑ" ہوتا ہے۔سُپرسمائلس
 
arifkarim

معطل
اجی طوطا تو طوطا چشم ہی ہوتا ہے،مسئلہ یہ ہے کہ اکثر بندے بھی طوطا چشم ہوتے ہیں۔سمائلس
بچپن میں ہمیں مختلف پالتو جانور رکھنے کا بہت شوق تھا۔ امی سے اکثر ضد کر کے کبھی بلی، تو کبھی کتا رکھا کرتے تھے۔ ایک روز کسی کے گھر پرندے دیکھ کر ضد کی کہ ابو سے کہہ کر طوطا دلوا دیں تو وہ بولیں اگر اڑ گیا تو واپس نہیں آئے گا۔ تو ہم نے کہا پھر کبوتر لیں دیں۔ اسپر جواب ملا کہ اگر ایک دفعہ آگیا تو پھر ہمارا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ مجبوراً مرغی اور چوزوں پر گزارہ کرنا پڑا :(
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

سیالکوٹ کے مرد تو ویسے ہی اپنی اہلیہ کے غلام ہوتے ہیں اور یہ خادمہ کہاں سے؟ :pirate:

والسلام
 
Top