محمد وارث
لائبریرین
ویسے علامہ دھخدا نے اپنی لغت میں طوطی کے ذیل میں جس پرندے کا ذکر کیا ہے وہ یہی ہرا طوطا ہے اور چھوٹی سی چڑیا کا کہیں کوئی ذکر نہیں جسے ہمارے ہاں کے علما ایک علیحدہ پرندہ سمجھتے ہیں۔ علامہ نے یہ ضرور لکھا ہے کہ یہ لفظ یعنی طوطی معرب ہے "توته ٔ هندی" کا لیکن اس چھوٹی چڑیا کا کہیں کوئی ذکر نہیں بلکہ ہمارے ہرے طوطے یا پیرٹ ہی کا ذکر کیا ہے۔اگر وکی پیڈیا کو "ظاہر ہے اہلِ زبان نے ہی مرتب کیا ہو گا" کی سند دے کر من و عن درست تسلیم کرنے کی دلیل مان لی جائے۔۔۔ تب اردو وکی پیڈیا پر تو "توتا" سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔ ان "اہلِ زبان مرتبین" نے اس کو صرف "طوطا" ہی لکھا ہے۔
معنی طوطی | لغتنامه دهخدا