ظالمان نے اغوا شدہ بچے اپنے ساتھیوں کے عوض رہا کر دیئے

کیا اس اسکول ڈرائیور کے قتل ، ان بچوں کے اغوا اور دوسرے بچوں کے زخمی کرنے کا مقدمہ ظالمان دار القضاء میں چلانے کو رضامند ہیں ۔۔؟

بی بی سی کی ایک خبر

صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں مقامی طالبان نے دو مہینے قبل اغواء کیے جانے والے چار بچوں کو محسود قبیلے کے چار افراد کی رہائی کے بدلے رہا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوموار کو ہنگو کے علاقے استرزئی میں پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ابن علی کے رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علماء کا ایک جرگہ ہوا جس میں عمائدین اور علماء کے علاوہ مقامی طالبان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جرگے کی کوششوں سے مقامی طالبان نے مغوی بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکول کے چار بچوں کی رہائی کے بدلے استرزئی قبائل نے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ رہا ہونے والوں میں رمتل خان،عطاء اللہ ،گل مست اور فاروق شامل ہیں۔ رہا ہونے والے افراد کےمقامی طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ستائیس فروری دو ہزار نو کو بروز جمعہ ضلع ہنگو
مزید خبر ماخذ پر دیکھی جا سکتی ہے





ماخذ


بچے اغوا کرنے والے ظالمان اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔؟
 

محمد نعمان

محفلین
اس قسم کے فعل ظلم میں شمار ہوتے ہیں۔اسلام میں معصوم لوگوں خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے ساتھ اس قسم کے کسی بھی عمل سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 

arifkarim

معطل
اس قسم کے فعل ظلم میں شمار ہوتے ہیں۔اسلام میں معصوم لوگوں خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے ساتھ اس قسم کے کسی بھی عمل سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

اسلام کی تعلیم سے ہم اچھی طرح واقف ہیں۔ بار بار دہرائی سے کوئی عمل کرنے نہیں لگ جائیں گے، بے فکر رہیں۔
نیز طالبان امریکی ایجنٹس، اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انپڑھ عوام کو مزید گمراہ کر رہے ہیں۔ اوباما کا نوٹس آگیا ہے کہ اگر پاکستان نے طالبان پر قابو حاصل نہ کیا تو امریکی فوج عراق سے نکل کر پاکستان پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو آئندہ چند سال میں ای اے گیمز والے Battlefield Swat 2012 بھی لانچ کر سکتے ہیں۔ :)
 

زینب

محفلین
مین تو کہتی ہوں‌جو ہاتھ لگے گناہ یا بے گناہ سب کو لٹکاتے جانا چاہیے اور سب سے پہلے تو اس سوفی محمد وک الٹا لٹکا کے مرچوں کی دھونی دی جائے اسے پتہ چلے کہ معاہدہ ہوتا کیا بلا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔سارے کے سارے علاقے کو ہی اڑا دیا جانا چاہیے مصیبت بنے ہوئے ہیں پاکستان کے لیے غدار کہیں کے دشمنوں سے مل کے ہی ملک توڑنے چلے ہیں ۔
 

مغزل

محفلین
زینب صوفی محمد نے تمھارا پتہ پوچھا ہے ، میں نے بتا دیا ہے یہ دبئی میں ہوتی ہے اور غیر اسلامی کام یعنی گاڑی چلاتی ہے ۔ہاہاہہا۔
 

arifkarim

معطل
زینب صوفی محمد نے تمھارا پتہ پوچھا ہے ، میں نے بتا دیا ہے یہ دبئی میں ہوتی ہے اور غیر اسلامی کام یعنی گاڑی چلاتی ہے ۔ہاہاہہا۔

صوفی انکل بھی غیر اسلامی "ایجاد" لاؤڈ اسپیکر کا متواتر استعمال کرتے ہیں۔ اور غالباً کفر کے فتوے بھی ’’اسی‘‘ کی ہی مدد سے ہزاروں تماشائیوں تک پہنچاتے ہیں۔ اگر یہ کفر والی ایجاد نہ ہوتی تو روزانہ چیخ چیخ کر انکے گلے پکے ہوتے!:rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
زینب صوفی محمد نے تمھارا پتہ پوچھا ہے ، میں نے بتا دیا ہے یہ دبئی میں ہوتی ہے اور غیر اسلامی کام یعنی گاڑی چلاتی ہے ۔ہاہاہہا۔

کہتے ہیں تو فون نمبر بھی لے لیں ہو سکتا ہے صوفی محمد کے کم آئے۔۔۔۔۔۔

ویسے صوفی محمد خود امریکہ کی ہی بنی ہوئی لینڈ کروزرز میں گھومتا ہے کیا پتا امریکہ نے تحفے میں دی ہوں :rollingonthefloor:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زینب صوفی محمد نے تمھارا پتہ پوچھا ہے ، میں نے بتا دیا ہے یہ دبئی میں ہوتی ہے اور غیر اسلامی کام یعنی گاڑی چلاتی ہے ۔ہاہاہہا۔


کیا یہ گپ شپ کا عنوان و دھاگہ تھا ؟

دو ماہ ان بچوں نے اور ان کے گھر والوں نے کس اذیت میں گزارے ہوں گے اور یہ اذیت ان بچوں کی آئندہ زندگی پر ہمیشہ کے لیے کیا منفی اثرات چھوڑ جائے گی ۔ ۔ ۔ یہ سب شاید غیر ضروری باتیں ہیں جنہیں قہقہوں میں اڑا دیا جانا چاہیے !

 

طالوت

محفلین
بہت خوب۔ اسلام کی یہ تصویر بھی دیکھ لی۔

اسلام کی بہت سی تصاویر ہیں ۔۔ایک طالبان والا ۔۔ ایک الطاف بھائی والا ، ایک مفتی منیب الرحمٰن کا ، ایک لال مسجد والا ، ایک وہ جس میں سوائے نفرت کے کوئی عقیدہ نہیں ، ایک وہ جس میں لاکھوں معتقدین اکٹھے ہوتے ہیں اور دوران سفر پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت سفر کرنے والوں پر زور زبردستی کرنا اپنا اسلامی حق سمجھتے ہیں اور بھی بہت سے ہیں ۔۔ کبھی فرصت ملی تو آپ کو ان سے تفصیلا آگاہ کروں گا۔۔
وسلام
 

محمد نعمان

محفلین
اسلام کی تعلیم سے ہم اچھی طرح واقف ہیں۔ بار بار دہرائی سے کوئی عمل کرنے نہیں لگ جائیں گے، بے فکر رہیں۔
نیز طالبان امریکی ایجنٹس، اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انپڑھ عوام کو مزید گمراہ کر رہے ہیں۔ اوباما کا نوٹس آگیا ہے کہ اگر پاکستان نے طالبان پر قابو حاصل نہ کیا تو امریکی فوج عراق سے نکل کر پاکستان پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو آئندہ چند سال میں ای اے گیمز والے battlefield swat 2012 بھی لانچ کر سکتے ہیں۔ :)
عارف بھائی مجھے تو یہی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس خطے میں یہودی کیا گیم کرنے کا سوچ چکے ہیں اور اب اس پر عمل کرنے پر تلے ہوئے ہیں باوجود اس امر کو جاننے کے کہ یہاں سے آگ پھیلی تو اسرائیل تک کو جلا ڈالے گی ، بے چارہ امریکہ تو پہلے ہی یہودیوں کی غلامی میں اس حال کو پہونچا ہے۔
مین تو کہتی ہوں‌جو ہاتھ لگے گناہ یا بے گناہ سب کو لٹکاتے جانا چاہیے اور سب سے پہلے تو اس سوفی محمد وک الٹا لٹکا کے مرچوں کی دھونی دی جائے اسے پتہ چلے کہ معاہدہ ہوتا کیا بلا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔سارے کے سارے علاقے کو ہی اڑا دیا جانا چاہیے مصیبت بنے ہوئے ہیں پاکستان کے لیے غدار کہیں کے دشمنوں سے مل کے ہی ملک توڑنے چلے ہیں ۔
بھئی اگر آپ امریکہ کا تھنک ٹینک ہوتیں تو آپکی ان باتوں کو سن کر میں ہرگز حیران نہ ہوتا۔۔۔۔
ویسے آپکو یہ کہنے کی ضرورت نہ تھی کہ امریکہ کرنا بھی یہی چاہتا ہے۔اور کر بھی رہا ہے۔۔ملے تو ہمارے منتخب نمائیدے ہوئے ہیں ان یہودی اور عیسائی تھنک ٹینکس سے جو اسلام کے ازلی و ابدی دشمن ہیں اور جنہوں نے کمال خوبصورتی سے تمام حق پرستوں کو بدنام کیا کہ آج ان کے حق میں بولنے والے ان سے نفرت کرنے لگے ہیں۔
 

محمد نعمان

محفلین
صوفی انکل بھی غیر اسلامی "ایجاد" لاؤڈ اسپیکر کا متواتر استعمال کرتے ہیں۔ اور غالباً کفر کے فتوے بھی ’’اسی‘‘ کی ہی مدد سے ہزاروں تماشائیوں تک پہنچاتے ہیں۔ اگر یہ کفر والی ایجاد نہ ہوتی تو روزانہ چیخ چیخ کر انکے گلے پکے ہوتے!:rollingonthefloor:

کہتے ہیں تو فون نمبر بھی لے لیں ہو سکتا ہے صوفی محمد کے کم آئے۔۔۔۔۔۔

ویسے صوفی محمد خود امریکہ کی ہی بنی ہوئی لینڈ کروزرز میں گھومتا ہے کیا پتا امریکہ نے تحفے میں دی ہوں :rollingonthefloor:
دیکھیں جس شخصیت کو آپ ان باتوں کا نشانہ بنا رہی ہیں آپ کے پاس اس کے لیے کوئی ثبوت بھی ہونا چاہیئے۔ میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں اس شخصیت کی سائیڈ لے رہا ہوں بلکہ میں اس علاقے کے لوگوں کے جزبات کی ترجمانی کرنا چاہتا ہوں۔ اس لیے کہ میں قریب سے تمام حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ اس علاقے کے عام عوام کیوں اس شخصیت کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور کیوں وہ اس کی اتنی حمایت کر رہے ہیں کیا آپ کے پاس اس کا جواب ہے؟
اور مجھے حیرانی ہے کہ کیوں ہمارے مسلمان بھی امریکہ کی زبان بولنے لگ گئے ہیں، یہ صرف اور صرف اسلام سے ناواقفیت ہے کہ ہم اندھا دھند اپنے آپ کو یہودیوں کی سازشوں کا سکار کرتے جا رہے ہیں ، جبکہ یہی یہودی ہمارے مذہب کی تعلیمات کو پڑھ پڑھ کر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں جس سے آج ہم بالکل لاتعلق ہو گئے ہیں۔
 
Top